Urdu news

Sunday, 12 February 2023

ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کل سماعت کے لیے مقرر

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بینچ کل دن ایک بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظاہر علی اکبر، جسٹس جمال خان مندو خیل اور جسٹس محمد علی مظہر بھی شامل ہیں۔

ارشد شریف قتل کیس تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی اپنی رپورٹ عدالت کو پیش کرے گی۔ کینیا جانے سے پہلے ارشد شریف قتل کیس کی رپورٹ اسپیشل جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔

مزید پڑھیں؛ ارشد شریف قتل؛ اقوام متحدہ کو تحقیقات میں شامل کرنے پر بات کریں، سپریم کورٹ

واضح رہے کہ اس سے قبل، 5 جنوری کو از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی تھی۔ اسپیشل جے آئی ٹی نے اب تک 41 لوگوں کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔ تحقیقات کینیا، امارات اور پاکستان 3 حصوں پر مشتمل ہے۔

گزشتہ سماعت کے دوران ارشد شریف کی بیوہ نے اسپیشل جے آئی ٹی کے 2 ارکان پر عدم اعتماد کا اظہار  کرتے ہوئے کہا تھا کہ جے آئی ٹی ارکان ملزمان کے ماتحت افسران ہیں۔

The post ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کل سماعت کے لیے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0WY84TO

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...