Urdu news

Tuesday, 21 February 2023

کراچی پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں  پولیس مقابلے میں 2 ڈاکوؤں کو ہلاک ہوئے گئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹبل جاں بحق ہوگئے۔

خواجہ اجمیر نگری اور زمان ٹاؤں پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 4 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ گرفتار ڈاکوؤں کے 4 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے ناصر جمپ ابراہیم مسجد کے قریب پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ  ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل ظہیر شدید زخمی ہوگئے۔  زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ مقتول ہیڈ کانسٹبل کے 4 بچے ہیں اور ان کے والد بھی محکمہ پولیس میں ملازمت کرتے تھے۔

دوسری جانب اجمیر نگری پولیس نے ایک ڈاکو کو گرفتار کرکے پستول بمعہ ایمونیشن ، موبائل فون ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

زمان ٹاؤن پولیس نے کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب  مبینہ مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت22 سالہ حسان خان ولد اکرم خان ، 25 سالہ شہزاد احمد ولد سعید گل اور 28 سالہ بابرحسین ولد فدا حسین کے نام سے کی گئی۔ گرفتار ملزمان سے 3 پستول ، نقدی ، ایک موٹرسائیکل اور 6 موبائل فون برآمد کیے گئے۔

The post کراچی پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، پولیس اہلکار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RStOg6P

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...