لاہور: دہشت گردی کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست تیار کر لی گئی۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلاء سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے عدم پیروی کی بناء پر حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کی۔ عمران خان عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور عدالت کے سامنے پیش ہونا تھا۔
درخواست گزار کے مطابق سیکیورٹی معاملات اور وہیل چیئر دستیاب نہ ہونے سے عدالت پہنچنے کے لیے تاخیر ہوئی لہٰذا عدالت عدم پیروی کی بناء پر مسترد کی درخواست کی دوبارہ سماعت کرے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان دہشت گردی کے مقدمے میں اسلام آباد کی عدالت پیش ہونا چاہتے ہیں لہٰذا عدالت پیشی کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو حفاظتی ضمانت کی درخواست میں دستخط کی تصدیق کے لیے طلب کر رکھا ہے۔
جسٹس طارق سلیم شیخ درخواست پر سماعت کریں گے، عمران خان کی جانب سے اظہر صدیق ایڈوکیٹ پیش ہوں گے۔
مزید پڑھیں؛ عمران خان لاہور ہائی کورٹ میں آج پیش ہوں گے، کارکنان کو بھی پہنچنے کی ہدایت
قبل ازیں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گاڑی کو لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت مسترد کی گئی۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور انتظامی جج فیصلہ سنایا۔
رجسٹرار نے عمران خان کی گاڑی کے داخلے سے متعلق سابق وزیر اعظم کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے۔ رجسٹرار نے مراسلے کی کاپی ایس پی اور ڈی آئی جی سیکیورٹی سمیت دیگر کو بھی بھجوا دی۔
رجسٹرار نے بتایا کہ متعلقہ اتھارٹی نے عمران خان کی گاڑی ہائیکورٹ کے احاطے میں آنے سے متعلق آپ کی درخواست منظور نہیں کی، عمران خان کی گاڑی جی پی او چوک کے گیٹ سے بیریئر تک آسکتی ہے۔
عمران خان کے وکلا نے گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کے لیے انتظامی سطح پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عمران خان کی ہائیکورٹ میں پیشی سے متعلق لیگل ٹیم عمران خان سے دوبارہ مشاورت کرے گی۔
سیکیورٹی کے پیش نظر، عمران خان کو جس عدالت میں پیش ہونا ہے اس کو بیریئر لگا کر پولیس کا حصار بنا دیا گیا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور عدالت کو جانے والے راستے کو بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تھا اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے انتظامی جج عابد عزیز شیخ کو درخواست دی تھی۔
درخواست میں موقف دیا تھا کہ عمران خان کی زندگی کو لاحق خطرات کے پیش نظر پیشی پر سیکیورٹی کلیئرنس کروائی جائے۔
The post دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست تیار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ksp3mJQ
No comments:
Post a Comment