Urdu news

Sunday, 19 February 2023

کراچی، کلفٹن میں قائم اپارٹمنٹ میں لفٹ گر گئی

  کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاک 4 کے قریب اپارٹمنٹ کی لفٹ گرنے سے 02خواتین سمیت02 مرد ذخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کلفٹن کے بلاک چار کے قریب اپارٹمنٹ کی لفٹ گرنے کا واقعہ رات گیارہ بجے اُس وقت پیش آیا جب اُس میں دو خواتین سمیت چار لوگ سوار تھے۔

لفٹ بالائی منزل سے سیدھی نیچے کی طرف آگئی جس کے نتیجے میں اندر موجود چاروں لوگ معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے کلفٹن میں ہی قائم نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جن کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں ۔

The post کراچی، کلفٹن میں قائم اپارٹمنٹ میں لفٹ گر گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/NlrUTaH

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...