Urdu news

Tuesday, 14 February 2023

لاہور ہائی کورٹ؛ ایڈوکیٹ جنرل سمیت 97 لا افسروں کی برطرفی درست قرار

لاہور ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی برطرفی درست قرار دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لارجر بینچ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لا افسروں کی برطرفی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی.

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور97 لا افسروں کی برطرفی کو درست قرار دے دیا۔ پانچ رکنی بینچ کے فاضل رکن جسٹس عاصم حفیظ نے چار ججوں کے فیصلے سے اختلاف کیا جبکہ چار ججز نے درخواستوں کو جزوی منظور کرلیا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

The post لاہور ہائی کورٹ؛ ایڈوکیٹ جنرل سمیت 97 لا افسروں کی برطرفی درست قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/naQ8Mh1

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...