Urdu news

Thursday, 16 February 2023

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج، عمران خان کی دہشتگردی دفعات حذف کرنے کی درخواست

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیس میں عمران خان نے دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کی درخواست کردی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کی درخواست کی۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج؛ عمران خان کی حاضری استثنا کی درخواست منظور

 

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مقدمے کے واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات مضحکہ خیزاورسپریم کورٹ کے 7 رکنی بنچ کے فیصلے کی توہین ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی کا قانون سیاسی مخالفین کو دبانے اور سیاسی مفادات کیلئے استعمال ہو رہا ہے جو تباہ کن ہے۔ان حربوں سے حکومت کی دہشت گردی کے معاملے میں غیر سنجیدگی کا اظہار بھی ہوتا ہے۔

The post الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج، عمران خان کی دہشتگردی دفعات حذف کرنے کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/cZN1Gh4

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...