Urdu news

Sunday, 30 April 2023

بڑی تبدیلیوں کے ساتھ نئی انڈر گریجویٹ اور ایم فل/ پی ایچ ڈی پالیسی منظور

  کراچی: اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان نے ملک بھر کی جامعات اور ڈگری کالجوں کے لیے انڈر گریجویٹ اور ایم فل/ پی ایچ ڈی پالیسی کی منظوری دے دی ہے، دونوں پالیسیز کا اطلاق اسی سال 2023 سے ہوگا اور یہ نئے دیے جانے والے داخلوں سے نافذ العمل ہوں گی۔

پالیسیز کی منظوری عید سے قبل دفتری امور کے آخری روز میں کمیشن کا اجلاس بلاکر دی گئی ہے، انڈر گریجویٹ پالیسی کو منظور کرتے ہوئے دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور چار سالہ بی ایس پروگرام کے خدوخال واضح کردیے گئے ہیں۔

ایم فل/پی ایچ ڈی پالیسی کی عبوری طور پر منظور کرتے ہوئے کیمشن کی جانب سے چیئرمین ایچ ای سی کو اس بات کا اختیار دے دیا گیا ہے کہ وہ ایم فل/ پی ایچ ڈی پالیسی میں کمیشن کے رکن ڈاکٹر عطاء الرحمن کے سفارش کردہ نکات کو بھی شامل کرسکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور حنا ربانی کھر کی خارجہ پالیسی سے متعلق گفتگو کا ریکارڈ لیک

مذکورہ دونوں پالیسیز کے حوالے سے انڈر گریجویٹ اور ایم فل/پی ایچ ڈی کی سطح پر داخلوں ، فریم ورک اور پروگرام اسٹرکچر میں بڑی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں جس کے مطابق اب یونیورسٹیز سے الحاق شدہ سرکارہ و نجی کالجوں میں کرائے جانے والے دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری(اے ڈی) پروگرام میں امتحانی نتائج گریڈز یا ڈویژن کے بجائے “سی جی پی اے” کی بنیاد پر جاری ہوں گے۔

چار سالہ بی ایس کرنے کے خواہشمند طلبہ کو جامعات کے پانچویں سیمسٹر میں داخلے کے لیے اے ڈی پروگرام میں 2.0 سی جی پی اے لینا بھی لازمی ہوگا جبکہ دو سالہ اے ڈی پروگرام میں بھی بی ایس پروگرام کی طرز پر 3 کریڈٹ آورز کی انٹرن شپ لازمی کردی گئی ہے۔

اور پڑھیں: وزیراعظم کی وفاقی اور صوبائی محکموں کو کسانوں سے براہ راست گندم خریدنے کی ہدایت

ایسوسی ایٹ ڈگری اور بی ایس پروگرام کے تمام ڈسپلن میں لازمی جنرل ایجوکیشن میں انٹرپینیورشپ کا مضمون بھی لازمی کردیا گیا ہے جبکہ  چار سالہ بی ایس پروگرام میں پہلی بار دہری اسپیشلائزیشن(ڈبل میجر) کی سہولت دیتے ہوئے اس کے کریڈٹ آورز 168 تک کریڈٹ گئے ہیں ،تاہم ایسوسی ایٹ ڈگری کے کریڈٹ آورز 60 سے 72 اور نارمل بی ایس پروگرام(سنگل میجر) کے کریڈٹ آورز 120 سے 144 متعین کیے گئے ہیں۔

انڈر گریجویٹ پالیسی میں لازمی جنرل ایجوکیشن کے مضامین 30 کریڈٹ آورز کے ہی ہوں گے اور ایسوسی ایٹ ڈگری کی طرز پر بی ایس میں ان مضامین کو ابتدائی 4 سیمسٹر میں ہی ختم کرنا ہوگا۔
بڑی تبدیلیوں کے ساتھ منظور کی گئی ایم فل / پی ایچ ڈی پالیسی کے مطابق داخلہ ٹیسٹ اگر متعلقہ یونیورسٹی خود لے گی تو ایم فل کی سطح پر ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 60 فیصد اور پی ایچ ڈی کی سطح پر 70 فیصد کردیے گئے ہیں۔

 مزید پڑھیں: ملک کو ساڑھے تین سال نقصان پہنچانے والوں کی گارنٹی دینے والا ہی کوئی نہیں، نواز شریف

اسی طرح اگر کوئی طالب علم بین الشعبہ جاتی  ( انٹر ڈسپلنری کوالیفکیشن) کے تحت پی ایچ ڈی کرنا چاہے تو اسے دیگر لوازم پورے کرنے کے ساتھ داخلہ ٹیسٹ بھی 70 فیصد مارکس کے ساتھ کلیئر کرنا ہوگا۔

بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر عطاء الرحمن کی جانب سے ٹیسٹ کو آئوٹ سورس کرنے اور یونیورسٹی کے بجائے دیگر کسی ادارے سے کرانے کی مخالفت کی گئی ہے،  واضح رہے کہ ٹیسٹ آئوٹ سورس(GRE/GAT/HAT) کرنے کی صورت میں ایم فل کی سطح پر داخلہ ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 50 فیصد اور پی ایچ ڈی کے لیے 60 فیصد تجویز کیے گئے تھے۔

علاوہ ازیں عبوری منظور کی گئی ایم فل/پی ایچ ڈی پالیسی میں تھیسز جمع کرائے وقت ایک نیا تحریری امتحان comprehensive exam بھی متعارف کرادیا گیا ہے جو اس سے قبل نہیں تھا، کورس ورک اور ریسرچ ورک مکمل کرنے والے ہر طالب علم پر یہ امتحان لازمی ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں: منکی پوکس کے دونوں مریض صحت یاب ہوگئے، وفاقی وزارت صحت

“ایکسپریس” نے جب اس سلسلے میں چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد سے رابطہ کیا تو انھوں نے دونوں پالیسیز کی منظوری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ” ایم فل/پی ایچ ڈی کی پالیسی کی منظوری فی الحال عبوری طور پر دی گئی ہے اور کمیشن نے انھیں اس بات کا اختیار دیا ہے کہ وہ سابق چیئرمین ایچ ای سی اور کمیشن کے موجودہ رکن ڈاکٹر عطاء الرحمن کی تجاویز کو پالیسی کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

انھوں نے واضح کیا کہ مجوزہ پالیسی میں پی ایچ ڈی میں داخلے سے قبل دو ریسرچ آرٹیکل کی اشاعت ضروری تھی تاہم اب یہ شرط نکال دی گئی ہے،  ایک سوال پر ان  کا کہنا تھا کہ ایم فل/پی ایچ ڈی پالیسی ایسی رکھی گئی ہے کہ اب جامعات میں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں بانٹی نہیں جائیں گی بلکہ اصل ریسرچ ہوگی اور پی ایچ ڈی کا انبار لگانے کے بجائے معیاری تحقیق کے لیے راستہ ہموار ہوگا۔

 مزید  پڑھیں: ایچ آر سی پی کا ملک میں خراب معاشی حالات کے باعث خودکشیوں پر اظہار تشویش

واضح رہے کہ عبوری منظور کردہ ایم فل /پی ایچ ڈی کی پالیسی میں ایم فل کی ڈگری تفویض ہونے تک پی ایچ ڈی میں داخلہ نہ دینے کی شرط رکھی گئی تھی تاہم ڈاکٹر عطاء الرحمن کی جانب سے صرف ایم فل مکمل ہونے پر پی ایچ ڈی میں عبوری داخلے کی تجوہز کے ساتھ ایک بڑی تجویز بھی سامنے آئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ایم فل لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی  کرنے کی اجازت ہونی چاہئے کیونکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں معیاری ریسرچ کی صورت میں یہ سہولت طلبا کو حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں ایچ ای سی نے سال 2016 میں اس سہولت پر پابندی عائد کردی تھی اور 2017 سے ایسی پی ایچ ڈی اسناد کی تصدیق روک دی گئی تھی تاہم اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا چیئرمین ایچ ای سی اس بڑی تجویز سے اتفاق کرکے اسے پالیسی کا حصہ بنا پائیں گے۔

علاوہ ازیں ایم فل میں 24 کریڈٹ آورز کے کورس ورک کو 3 سیمسٹر میں 30 کریڈٹ آورز تک بڑھایا جاسکتا ہے جس کے بعد ریسرچ ورک لازمی نہیں ہوگا،  ایسی صورت میں طالب علم صرف ڈیڑھ سال میں ہی ایم فل مکمل کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کا طوفان آنیوالے دنوں میں تمام ریکارڈ توڑ دیگا

پالیسی کے مطابق پی ایچ ڈی میں مقابلے کے جمع کرانے کے بعد open defence لازمی ہوگا ، مزید براں تھیسز بیرون ملک بھجوانے کے بجائے ملکی سطح کے اسکالر سے evaluate کرنے کی تجویز دی گئی تھی ،تاہم ڈاکٹر عطاء الرحمن کی جانب سے اس تجویز کی مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ سائنس کے مضامین کے تھیسز پر صورت غیر ملکی پروفیسرز کے پاس ہی بھجوائے جائیں۔

علاوہ ازیں ایک تجویز میں کہا گیا تھا کہ بغیر طالب علم  کی اجازت کے ریسرچ سپر وائزر اس کے تحقیقی کام کو استعمال نہیں کرسکتا تاہم اس تجویز کی مخالفت میں کہا گیا کہ یہ طالب علم اور سپر وائزر کی shared property ہوتی ہے۔

ادھر جامعہ کراچی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے افسر جاوید اکرم کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر ایچ ای سی کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں کراچی یونیورسٹی نے انڈر گریجویٹ پالیسی پر اپنی سفارشات پیش کی تھیں جن میں طلبا کی سہولت اور معیار تعلیم کو دیکھتے ہوئے نکات شامل کیے گئے تھے جسے پالیسی میں شامل کرنے پر اصولی اتفاق کیا گیا تھا۔

 اور پڑھیں: ’تالا لگی قبر‘ سے متعلق پاکستان مخالف بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب

علاوہ ازیں منظور کی گئی انڈر گریجویٹ پالیسی سے پریکٹیکل لرننگ لیب (اسپورٹس ، یوتھ کلب اور انٹرن پینیورشپ) کو نکال دیا گیا ہے اور field experience کے نام پر ایسوسی ایٹ ڈگری اور بی ایس پروگرام میں 3 کریڈٹ آورز کی انٹرن شپ لازمی کی گئی ہے۔

ایسوسی ایٹ ڈگری کو سیمسٹر سسٹم پر چلانے کی تنبیہ کی گئی ہے، واضح رہے کہ سندھ کی سرکاری جامعات سے الحاق شدہ سرکاری کالجوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری اس وقت سالانہ نظام امتحانات کے تحت پرانے نصاب پر ہی چل رہی ہے۔

The post بڑی تبدیلیوں کے ساتھ نئی انڈر گریجویٹ اور ایم فل/ پی ایچ ڈی پالیسی منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30lvGQA

ایچ آر سی پی کا ملک میں خراب معاشی حالات کے باعث خودکشیوں پر اظہار تشویش

 لاہور: پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے ملک میں خراب معاشی حالات اور غربت کی وجہ سے ہونیوالی خودکشیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایچ آر سی پی نے اپنے ششماہی اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں معاشی عدم مساوات میں کمی لانے کے لیے فوری زرعی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا اور مہنگی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے اضافے کو پریشان کن امر قرار دیا ہے کیونکہ اس سے زرعی زمین ختم ہو جائے گی اور لوگ غذائی عدم تحفظ کے خطرے سے دوچار ہوں گے۔

ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے سیاسی انتشار نے پارلیمانی بالادستی کو نقصان پہنچایا ہے، ایچ آر سی پی عدلیہ کی جوابدہی کے نظام کو موثر بنانے اور ججوں کی تعیناتی میں شفافیت لانے کا مطالبہ بھی کرتا ہے۔

انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ مردم شماری سے متعلق خدشات اور مکمل گنتی نہ کرنے کے الزامات کا نوٹس لیا جائے کیونکہ اس کے انتخابی حلقہ بندیوں پر اثرات مرتب ہوں گے، تمام صوبوں میں مقامی حکومتوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا جائے تاکہ عوام کے حقوق کو تحفظ مل سکے۔

ایچ آر سی پی نے کہا بلوچستان میں سیلاب کا بڑھتا ہوا امکان بھی تشویش کا باعث ہے، گزشتہ سیلاب سے بےگھر ہونے والوں کو ایسے علاقوں میں آباد کیا جائے جہاں مزید قدرتی آفات کا خطرہ نہ ہو۔

ایچ آر سی پی کو شمالی سندھ اور جنوبی پنجاب میں امن و امان کی خراب صورت حال، اغوا و ڈکیتیوں کے واقعات، گلگت بلتستان اور کوہستان میں شدت پسندوں کی موجودگی میں اضافے پر شدید تشویش ہے، ریاست کو غیرمحفوظ طبقوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے منظم کوشش کرنا ہوگی، اِن میں اسلام آباد میں عارضی خیموں میں رہائش پذیر افغان مہاجرین بھی شامل ہیں۔

ایچ آر سی پی نے کہا حکومت کو گلگت بلتستان میں 2010 میں عطاآباد آفت اور کارگل جنگ سے بےگھر ہونے والے لوگوں کو معاوضے کی ادائیگی کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنا چاہیے اور ہندوستانی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیروں کی وطن واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

ایچ آر سی پی نے کہا سندھ طلباء یونین ایکٹ کو بھی فوری طور پر نافذ کیا جائے، اس کے علاوہ پروٹیکشن آف جرنلسٹس و میڈیا پروفشنلز ایکٹ 2021 کے تحت صحافیوں کے تحفظ کے لیے قائم ہونے والے کمیشن کو فعال کیا جائے۔ ایچ آر سی پی نے ایک بار پھر انکوائری کمیشن برائے جبری گمشدگان کی کارکردگی پر مکمل عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے کیونکہ کمیشن جبری گمشدگیوں کے مجرموں کا اب تک محاسبہ نہیں کر سکا۔

ایچ آر سی پی نے کہا ہم اُن وسائل کے بارے میں شفافیت کا مطالبہ کرتے ہیں جو خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے نئے اضلاع کو دیے جانے تھے مگر اطلاعات کے مطابق نہیں دیے گئے، مزیدبرآں کے پی میں بارودی سرنگوں کو ہٹانے کی منظم کوشش بھی کرنی چاہیے۔

The post ایچ آر سی پی کا ملک میں خراب معاشی حالات کے باعث خودکشیوں پر اظہار تشویش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MhHTYpq

کراچی میں پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن، 9 افغانی باشندے زیر حراست

  کراچی: پولیس اور رینجرز نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سائٹ سپرہائی وے کے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 9 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن تقریباً 6 گھنٹے تک جاری رہا، مشترکہ آپریشن میں حساس ادارے کے اہلکار اور لیڈی سرچر نے بھی حصہ لیا۔

زیر حراست ملزمان میں غیر ملکی افغانی نژاد باشندے شامل ہیں۔ پاکستان میں رہائش اختیار کرنے کے حوالے سے افغانی باشندے اپنے فوری طور پر کوئی دستاویزات نہیں دکھا سکے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ افغانی باشندے بغیر سفری دستاویزات کے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔ اگر انہوں نے اپنے پاکستان میں رہنے کا کوئی ثبوت پیش کر دیا تو انہیں چھوڑ دیا جائے گا ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افغانی باشندوں نے دوران تفتیش اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ غیر قانونی طریقے سے بارڈر عبور کرکے پاکستان میں داخل ہوئے تھے اور پھر یہیں رہائش اختیار کر لی تھی۔

پولیس نے 6 افغانی باشنوں کو باقاعدہ گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف فارنر ایکٹ 3(2)C14 کے تحت مقدمہ الزام نمبر 496/23 درج کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں اللہ داد ولد حاجی داد گل، عزیز اللہ ولد گل میر، گل میر ولد حاجی حنیف خان، سید میر ولد گل میر، خدا نور ولد گل میر اور اللہ نور ولد گل میر شامل ہیں جبکہ دیگر زیر حراست ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

The post کراچی میں پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن، 9 افغانی باشندے زیر حراست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/atLSHvh

Saturday, 29 April 2023

کراچی؛ لیاقت آباد میں عمارت میں آتشزدگی سے میاں بیوی اور تین بچے جھلس گئے

کراچی: لیاقت آباد دس نمبر انڈر پاس کے قریب تین منزلہ رہائشی عمارت میں آتش زدگی کے باعث میاں بیوی اور تین بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

لیاقت لیاقت آباد کے علاقے دس نمبر انڈر پاس سریا مارکیٹ کے قریب پلاٹ نمبر 10/712 پر قائم تین منزلہ عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، آگ کی اطلاع پر پولیس، رینجرز اور ایدھی کے رضاکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔

فائربریگیڈ کے عملے نے تقریباً ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، آتشزدگی کے نتیجے میں دو افراد اور تین خواتین زخمی ہوگئیں، زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پہلے عباسی شہید اسپتال اور وہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والو میں میاں بیوی اور ان کے تین بچے زخمی ہوئے، زخمیوں کی شناخت 50 سالہ سلیم اکرم الدین ان کی اہلیہ 48 سالہ امرین اور 3 بچے 18 سالہ حفظہٰ ، 12 سالہ مریم اور 14 سالہ سفیان کے ناموں سے کی گئی۔

ترجمان فائربریگیڈ کا کہنا ہے کہ تین منزل عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائربریگیڈ کا فوری طور پر موقع پر پہنچا تاہم عینی شاہدین نے فائرفائٹرز کو بتایا کہ زخمیوں کو پہلے ہی اسپتال منتقل کر دیا گیا ، آگ دوسری منزل پر لگی تھی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، پہلی، دوسری اور تیسری منزل پر موجود پورا فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا۔

فائربریگیڈ کی بروقت کارروائی سے اطراف کی عمارتیں محفوظ رہیں، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی تاہم تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

The post کراچی؛ لیاقت آباد میں عمارت میں آتشزدگی سے میاں بیوی اور تین بچے جھلس گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/bDhPjWV

موجودہ معاشی حالات کیوجہ سے سادگی سے شادی کی، فاطمہ بھٹو

  کراچی: ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے اپنے نکاح کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مزید تصاویر بھی اپلوڈ کردی ہیں۔ 

مصنفہ اور ادیبہ نے بتایا کہ ملک میں جاری معاشی بحران کی وجہ سے انہوں نے اپنی شادی کی تقریب کو انتہائی سادہ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔


View this post on Instagram

A post shared by Fatima Bhutto (@fbhutto)

فاطمہ بھٹو نے لکھا کہ گراہم اور میں نے گزشتہ روز اپنے آبائی گھر 70 کلفٹن میں چھوٹی سے تقریب میں نکاح کیا ہے، میرے بھائی ذوالفقار نے میری نانی کا امام ضامن میرے بازو میں باندھا۔

QWE

انہوں نے بتایا کہ نکاح کی تقریب میرے دادا کی لائبریری میں منعقد ہوئی جو زمین پر میری سب سے زیادہ پسندیدہ جگہ ہے۔

QWERT

فاطمہ بھٹو نے لکھا کہ میرے پیچھے تصاویر میں میرے آنٹیاں، میرے انکل اور والد کی تصاویر تھیں اور پیپلز پارٹی کا اصلی جھنڈا موجود تھا جسے میرے دادا نے خود لگایا تھا۔

QWERTY

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے پیارے والد کو اس موقع پر بہت یاد کیا، وہ ہمارے ساتھ تھے اور میں نے دل کی گہرائیوں سے انہیں محسوس کیا۔

QWR

 

The post موجودہ معاشی حالات کیوجہ سے سادگی سے شادی کی، فاطمہ بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hUaB7uw

14 مئی تک قومی اسمبلی تحلیل کریں، ملک میں ایک دن انتخابات کی شرط مان لیں گے، عمران خان

 لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اگر 14 مئی تک قومی اسمبلی تحلیل کرکے انتخابات کی جانب جاتی ہے تو ہم ایک ساتھ پورے ملک میں انتخابات کی شرط ماننے کیلئے تیار ہیں مگر بجٹ کے بعد اسمبلی تحلیل کرنے کی بات میں بدنیتی نظر آتی ہے۔

زمان پارک کے باہر جمع کارکنوں اور قوم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اگر آپ بجٹ پیش کرنا چاہتے ہیں تو انتخابات جیت کر عوامی مینڈیٹ سے آئیں اور بجٹ پیش کریں، اگر آپ نے بجٹ پاس کرنا ہے تو پہلے الیکشن جیتیں اور لوگ آپ کو لوگ مینڈیٹ دیں تو پھر آپ بجٹ بنائیں، جس نے بھی بجٹ بنانا ہے اسکو پہلے الیکشن لڑنا ہوگا کیونکہ وہ سوچ سمجھ کر بنائے گا کیونکہ آئندہ پانچ سال عوام کا سامنا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: پرویز الہیٰ کے گھر چھاپہ، پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پوری قوم کی جانب سے تمام 15 کے 15 ججز کو کہتا ہوں کہ خدا کے لیے متحد رہیں، یہ تقسیم کرنا چاہتے ہیں آگر انکی کوشش کامیاب ہوگی اور ملک میں آئین تحلیل ہوگیا جس کی یہ کوشش کررہے ہیں تو پاکستان میں صرف جنگل کا قانون باقی رہ جائے گا اور پھر جو گھوڑے پر بیٹھ کر آئے گا وہ جو قانون چاہے گا بنائے گا۔

عمران خان کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لئیے ریلی نکالی جائے گی، لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی کی قیادت خود کروں گا۔

The post 14 مئی تک قومی اسمبلی تحلیل کریں، ملک میں ایک دن انتخابات کی شرط مان لیں گے، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/KmMFDJl

پاکستان میں رواں برس شدید بارشوں کے باعث سیلاب کا خطرہ ہے، اقوام متحدہ

  واشنگٹن: اقوام متحدہ نے پاکستان میں رواں برس شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے خبردار کردیا۔ 

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے کہا ہے کہ پاکستان میں رواں سال بھی شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرات موجود ہیں۔ گلوبل انفارمیشن ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شدید بارشوں کا سامنا کرنے والے 20 ممالک میں شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان، تاجکستان، عراق اور ترکیہ میں بھی رواں سال شدید بارشیں ہوسکتی ہیں جس کے باعث وہاں سیلابی صورت حال ہوگی۔

The post پاکستان میں رواں برس شدید بارشوں کے باعث سیلاب کا خطرہ ہے، اقوام متحدہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/lR6poqY

پی ٹی آئی کا یوم مزدور کے موقع پر لاہو میں ریلی نکالنے کا اعلان

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے یوم مزدور کے موقع پر لاہور میں ریلی کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کی قیادت میں یکم مئی کے روز ریلی نکالی جائے گی، پیدل ریلی کا آغاز یکم مئی دوپہر 1 بجے لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مزدوروں کے دن مہنگائی اور بےروزگاری سے پسے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا اس لیے ملک کے آئین کے تحفظ کی خاطر سب لوگ باہر نکلیں۔

The post پی ٹی آئی کا یوم مزدور کے موقع پر لاہو میں ریلی نکالنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/vaTtSG8

پشاور میں مردہ مرغیوں کی بڑی مقدار پکڑی گئی، ملزمان گرفتار

پشاور میں  مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا، محکمہ خوراک نے 19 سو مردہ مرغیاں قبضے میں لے کر تلف کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں شہریوں کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلانے کا انکشاف ہوا ہے، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے چرگانو چوک میں عوامی شکایت پر مختلف گوداموں اور دکانوں پر چھاپے مارے جہاں سے بڑی تعداد میں مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کی ہدایت پر مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے 1900 کے قریب مردہ مرغیاں قبضے میں لے کر تلف کردیں۔

The post پشاور میں مردہ مرغیوں کی بڑی مقدار پکڑی گئی، ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/X1Hpe3U

اے ٹی ایم پر شہری اور ڈاکو نے ایک دوسرے پر پستول تان لی، ویڈیو وائرل

  کراچی: جوہر آباد تھانے کی حدود میں واقع اے ٹی ایم بوتھ میں شہری اور ڈاکو نے ایک دوسرے پر پستول تان لی۔ واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہراہ پاکستان پر واقع بینک کے اے ٹی ایم بوتھ میں شہری مشین سے رقم نکال رہا ہے کہ اس دوران وہ باہر سے ہونے والی آہٹ پر چونک گیا اور فوراً اپنا پستول نکال کر لوڈ کرلیا۔

شہری نے اے ٹی ایم بوتھ کا دروازہ تھوڑا سا کھول کر باہر جھانکنے کی کوشش کی تو ملزم کو دیکھتے ہی شہری نے پستول نکالا اور تان لیا۔ اسی دوران شاطر ملزم نے ایک ہاتھ سے شہری کا پستول پکڑااور دوسرے ہاتھ سے شہری پر اپنا پستول سیدھا کرلیا۔

اے ٹی ایم بوتھ کے اندر دونوں ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوئے جب کہ دونوں کو ایک دوسرے پر گولی چلانے کا خطرہ بھی تھا، تاہم دونوں نے ایک دوسرے پر گولی نہیں چلائی۔ بعد ازاں ملزم ڈھیل ملتے ہی اے ٹی ایم بوتھ کا دروازہ کھول کر فرار ہوگیا اور شہری نے سکھ کا سانس لیا۔

پولیس کے مطابق واردات جوہر آباد تھانے کی حدود میں ہوئی تھی۔ یہی ملزم کراچی میں دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مد دسے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

The post اے ٹی ایم پر شہری اور ڈاکو نے ایک دوسرے پر پستول تان لی، ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QWniJI7

Friday, 28 April 2023

یاسمین لاری برطانیہ کا شاہی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون آرکیٹیکٹ بن گئیں

لندن / کراچی: یاسمین لاری برطانیہ کا شاہی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون آرکیٹیکٹ بن گئیں۔ انہیں رائل انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس 2023 کا گولڈ میڈل دیا گیا۔

رائل انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس نے یاسمین لاری کو 2023 کے لیے رائل گولڈ میڈل دیا گیا جس کے بعد وہ پاکستان کی پہلی خاتون آرکیٹیکٹ بن گئیں جنہیں یہ ایوارڈ ملا ہے۔

یاسمین لاری نے انسانی کاموں، خاص طور پر کم لاگت،صفر کاربن ہاؤسنگ جیسے منصوبے پیش کیے جو پسماندہ کمیونٹیز کیلیے انتہائی مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔


ان منصوبوں کی بدولت پاکستانی خاتون نے دنیا  بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منویا۔ برطانوی شہزادے چارلس نے یاسمین لارکی کو گولڈ میڈل دیا جسے اپنی نوعیت کا پہلا اعزاز قرار دیا گیا ہے۔

 

The post یاسمین لاری برطانیہ کا شاہی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون آرکیٹیکٹ بن گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/tLMSRso

پرویز الہیٰ کی گرفتاری کیلیے اینٹی کرپشن کا گھر پر چھاپہ

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کیلیے پولیس اور اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن اور پولیس کی مشترکہ ٹیم پرویز الہیٰ کی گرفتاری کیلیے اُن کی ظہور اللہ روڈ پر قائم رہائش گاہ پہنچی جہاں وہ موجود تھے۔

اینٹی کرپشن ٹیم کے ہمراہ آنے والی ٹیم نے گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کی تو پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور پی ٹی آئی کارکنان کی ممکنہ پیش قدمی کو روکنے کیلیے پوزیشنز سنبھالیں۔

اینٹی کرپشن ٹیم نے بتایا کہ پرویز الہیٰ کو گوجرانوالہ میں درج مقدمے 23/6 میں گرفتار کرنے کیلیے آئے ہیں۔

نادر دوگل ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ مقدمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں درج ہے جبکہ مقدمے میں عدالت پہلے ہی پرویز الہیٰ کو 6 مئی تک حفاظتی ضمانت دے چکی ہے۔

اینٹی کرپشن اور پرویز الہیٰ کے وکلا کی بات چیت

قانونی ٹیم نے اینٹی کرپشن حکام کو بتایا کہ جج طارق سلیم شیخ کے حکم پر پرویز الہیٰ کو ضمانت مل چکی ہے۔ اس پر پولیس نے ضمانت کا حکم نامہ مانگا۔

The post پرویز الہیٰ کی گرفتاری کیلیے اینٹی کرپشن کا گھر پر چھاپہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/23RaGKe

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے جعلی ٹکٹ بیچنے والے 3 ملزمان گرفتار

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری سیریز کے جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والے 03 ملزمان گرفتار کو کرلیا گیا۔

راولپنڈی کے علاقے نیو ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ٹکٹ اور بلیک میں ٹکٹس فروخت کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کارروائی کے دوران ملزمان بلیک ٹکٹوں وجعلی ٹکٹوں کے عوض شہریوں سے رقم بٹورنے میں مصروف تھے۔ گرفتار ہونے والوں میں عاصم محمود، محمد عمر، محمد یوسف شامل ہیں۔

دوسری جانب ایس پی راولپنڈی فیصل سلیم کی ایس ایچ او نیو ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے لوٹنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں۔

The post پاک نیوزی لینڈ سیریز کے جعلی ٹکٹ بیچنے والے 3 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Y5ZavEJ

Thursday, 27 April 2023

پکنک منانے کراچی سے حب ڈیم جانے والی گاڑیوں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

  کراچی: شہر میں جاری ڈاکو راج کی ایک اور بڑی واردات سامنے آگئی، گڈاپ سٹی کے علاقے میں ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے پکنک پر جانے والوں کو ڈھائی لاکھ روپے نقد، موبائل فونز اور 4 نائن ایم ایم پستول سے محروم کر دیا۔

مدعی مقدمہ ریحان کے مطابق وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ 2 گاڑیوں میں حب ڈیم جا رہے تھے کہ حب اسکول کے قریب ہمیں چاروں جانب سے مسلح افراد نے گھیر لیا جن کی تعداد 15 تھی اور وہ ہمیں اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر مین روڈ سے نیچے لے گئے اور سب کو گاڑیوں سے اتار کر تلاشی لی۔

مدعی کے مطابق ڈاکوؤں نے مجھ سے 60 ہزار روپے نقد، موبائل فون اور پستول چھین لیا جبکہ دیگر افراد جس میں ضیاالرحمٰن سے 42 ہزار روپے نقد، موبائل فون، نائن ایم ایم پستول، وحید شاہ سے 35 ہزار روپے نقد اور موبائل فون، اختر خان سے 8 ہزار روپے نقد اور موبائل فون، لال زادہ سے 28 ہزار روپے نقد اور موبائل فون، اسلم سے 30 ہزار روپے نقد، موبائل فون، نائن ایم ایم پستول، شناختی کارڈ اور اسلحہ لائسنس کی کلر کاپی، جمشید سے 12 ہزار روپے نقد اور موبائل فون ، سلطان سے 8 ہزار روپے نقد اور موبائل فون ، اکبر سے 17 ہزار روپے نقد ، موبائل فون اور نائن ایم ایم پستول اور سمیر سے 5 ہزار روپے نقد اور موبائل فون چھین لیا۔

مدعی کے مطابق تمام ڈاکو شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے اور انھوں ںے منہ پر ڈھاٹے لگائے ہوئے تھے، گڈاپ سٹی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نمبر 191 سال 2023 بجرم دفعات 395 اور 397 کے تحت درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ، مدعی کے مطابق واقعہ 24 اپریل کی رات کو پیش آیا تھا جبکہ متعدد ڈاکوؤں کے پاس کلاشنکوف بھی تھی۔

مدعی کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے اطمینان سے اندازہ ہوتا تھا کہ انہیں پولیس کا کوئی ڈر و خوف نہیں تھا اور ہمیں ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے ہم کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں، ہمارے ایک فون کی لوکیشن ہم نے اپنے طور پر چیک کی تو وہ بند مراد مدینہ مسجد کے قریب کی آرہی تھی لیکن پولیس کا گشت نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ ڈاکوؤں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔

The post پکنک منانے کراچی سے حب ڈیم جانے والی گاڑیوں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9i0pdac

پنجاب انتخابات، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے فنڈز اجرا کی رپورٹ طلب کرلی

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلیے حکومت کی جانب سے فنڈز کے اجرا کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پیشرفت رپورٹ طلب کی جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کے حوالے سے فنڈز ملنے یا نہ ملنے کے حوالے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے الیکشن کمیشن کو صبح تک جواب جمع کرانے کے حوالے سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی نے الیکشن فنڈز دینے کی تحریک پھر مسترد کردی

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب وکےپی انتخابات کیلئے27ا پریل تک فنڈز منتقلی کاحکم دیا تھا۔

قبل ازیں اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین نے پنجاب اور خیبر پختون خوا میں الیکشنز کےلیے فنڈز دینے کی تحریک پھر مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کیس؛ مذاکرات پر مجبور نہیں کرسکتے، عدالت کا حکم نہیں صرف تجویز ہے،چیف جسٹس

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے اور حکومت کو فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں سپریم کورٹ میں تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت بھی کی تھی۔

 

 

The post پنجاب انتخابات، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے فنڈز اجرا کی رپورٹ طلب کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/82N3qvb

راولپنڈی میں فائرنگ سے تحریک انصاف کے رہنما جاں بحق

 راولپنڈی: کوٹلی ستیاں کے علاقے میں فائرنگ سے تحریک انصاف کے مقامی رہنما احسان ستی جاں بحق اور انکا ساتھی زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ احسان ستی گاڑی پر سانٹھ سرولہ سے گزر رہے تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی جس سے راجہ احسان ستی اور جاوید عباسی زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مضروبین کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راجہ احسان ستی زخموں کہ تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے،  ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا۔

سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیکرایس ایچ اوکوٹلی ستیاں کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا، انکا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، ملزمان کو گرفتار کرکے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

 

The post راولپنڈی میں فائرنگ سے تحریک انصاف کے رہنما جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/oskB7l9

Wednesday, 26 April 2023

مریم نواز عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں۔ مریم نواز غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 738 کے ذریعے جدہ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں۔

مریم نواز کے ہمراہ ان کے دیگر اہلخانہ بھی وطن واپس پہنچ گئے، مریم نواز 11 اور 12 اپریل کی درمیانی رات کو لاہور سے جدہ روانہ ہوئی تھیں، انہوں نے رمضان المبارک کا آخری عشرہ اپنے والد نواز شریف و دیگر اہلخانہ کے ہمراہ حریمین شریفین میں گزارا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی رہنما مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب پہنچ گئیں

مریم نواز اور نواز شریف سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان تھے، نواز شریف اور مریم نواز نے سعودی شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے والد نواز شریف جدہ سے لندن پہنچ چکے ہیں اور مریم نواز کل سے ہی اپنی سیاسی مصروفیات کا آغاز کریں گی۔

The post مریم نواز عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/rPNfQLJ

ٹھٹھہ حادثے میں جاں بحق 9 میں سے 8 دوستوں کی نماز جنازہ ادا

  کراچی: ٹھٹھہ میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق 9 میں سے 8 دوستوں کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ ایک میت تدفین کیلئے مانسہرہ بھیجی گئی ہے۔

متوفین کی نماز جنازہ قذافی ٹاؤن میں واقع ریڈیو پاکستان گراؤنڈ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی جس میں انکے رشتے داروں، اہل محلہ اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما عبداللہ مراد بلوچ، جماعت اسلامی کے اسامہ رضی اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر حسن سردار بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے، بعدازاں متوفین کو مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ و تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، متوفین کے ورثا اپنے پیاروں کی جدائی میں ایک دوسرے کے گلے لگ کر روتے رہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے قیصر کی میت تدفین کیلئے اس کے آبائی علاقے مانسہرہ بھیجی گئی ہے۔

The post ٹھٹھہ حادثے میں جاں بحق 9 میں سے 8 دوستوں کی نماز جنازہ ادا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/yFqvYfe

Tuesday, 25 April 2023

اتحادی جماعتوں اور قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس دوپہر بارہ بجے جبکہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کا اجلاس شام چار بجے طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا، جس کا نو نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایجنڈے کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں ٹریڈمارک ترمیمی بل 2023 پر قانون سازی، ماہانہ بنیاد پر گیس میٹر کےکرائے میں اضافے اور ملک میں مہنگائی کے شرح میں اضافے پر توجہ دلاو نوٹس پر بات کی جائے گی۔

علاوہ ازیں نکتہ اعتراض ،وقفہ سوالات ، اور قائمہ کمیٹی منشیات کی رپورٹ بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس دوپہر بارہ بجے وزیر اعظم ہاؤس میں طلب کیا ہے، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی جبکہ ایم کیو ایم کے مردم شماری پر تحفظات دور کرنے کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔

بعد ازاں وزیر اعظم کی جانب سے  شام 7 بجے تمام اتحادی جماعتوں کے ارکان کے اعزاز میں عید ملن عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

The post اتحادی جماعتوں اور قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/afQMI27

کراچی میں دیور نے بھابھی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

  کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں دیور نے بھابھی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  بلدیہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے گلشن غازی گھر کے اندر فائرنگ کے واقعہ میں خاتون جاں بحق ہوئی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن غلام رسول ارباب نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا ہے جس میں مقتولہ کے دیور حمیداللہ نے اپنی بھابھی 32 سالہ روزینہ کو سر پر گولیاں مار کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 3 خول ملے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ گھر سے چلی گئی تھی جبکہ مقتولہ کا شوہر میانوالی جیل میں منشیات برآمدگی کے کیس میں قید ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کرتے ہوئے فرار ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

دریں اثنا شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے کھوئی گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 40 سالہ امام علی زخمی ہوگیا جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجایا گیا ۔

The post کراچی میں دیور نے بھابھی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35PZCfB

وزیراعظم کی ’ایک ہی دن الیکشن‘ سے متعلق پٹیشن پر اہم ملاقاتیں اور مشاورت

 لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ہی دن میں انتخابات سے متعلق پٹیشن کے حوالے سے اہم مشاورت کی ہے۔

لیگی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں انتخابات ایک ہی دن کروانے کی پٹیشن کا معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں اپنے قریبی سیاسی رفقا و قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت اور  قانونی ماہرین  سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، جن میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاونین خصوصی ملک احمد اور احد چیمہ  بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کی بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔ شہباز شریف نے اپنے رفقا سے موجودہ ملکی سیاسی و آئینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

The post وزیراعظم کی ’ایک ہی دن الیکشن‘ سے متعلق پٹیشن پر اہم ملاقاتیں اور مشاورت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4PbuZ9p

عدالتوں کو سیاسی معاملات میں احتیاط برتنی چاہیے، وفاقی وزیر قانون

 لاہور: وفاقی وزیر قانون نے کہا ہے کہ عدالتوں کو سیاسی معاملات میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔

صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیاسی معاملات کو عدالت میں نہیں لے جانا چاہیے۔ آڈیو لیکس کی گفتگو انتہائی سنگین ہے۔ سینئر وکیل اور سابق چیف جسٹس کے درمیان سنگین گفتگو ہوئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی

انہوں نے کہا کہ سیاسی اکھاڑے کی باتیں ایوانوں ہی میں ہونی چاہییں۔ عدالتوں کو سیاسی معاملات میں احتیاط برتنی چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ ادارے اور پارلیمان آمنے سامنے آ جائیں۔ کوشش کی جا رہی ہے ایسا کام کیا جائے کہ توہین عدالت ہو جائے۔ جب جب سیاسی معاملات عدالتوں میں آئے ملک و قوم کا نقصان ہوا۔

The post عدالتوں کو سیاسی معاملات میں احتیاط برتنی چاہیے، وفاقی وزیر قانون appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/EWijvqs

کراچی میں فلیٹ سے خاتون کی لاش برآمد، شوہر گرفتار

  کراچی: ملیر کینٹ روڈ پر واقع رہائشی اپارٹمنٹ کے فیلٹ سے خاتون کی لاش ملی ہے جسے مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

پولیس نے خاتون کے قتل کے الزام میں شوہر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتار ملزم کی مقتولہ خاتون سے دوسری شادی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کی حدود میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ لانیہ آرکیڈ کی چوتھی منزل پر واقع فلیٹ نمبر ڈی 402 ایک خاتون کی لاش ملی ہے جسے مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔

خاتون کی شناخت 45 سالہ امبر زوجہ سید وسیم عباس کے نام سے کی گئی۔ مقتولہ خاتون نجی بینک میں ملازمہ تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ گرفتار ملزم نے اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کیا ہے، گرفتار ملزم وسیم نے 6 ماہ قبل خاتون سے دوسری شادی کی تھی۔ ملزم وسیم کی پہلی بیوی اسلام آباد میں مقیم ہے جس سے گرفتار ملزم کا ایک بیٹا بھی ہے اور گرفتار ملزم وسیم کے واٹر ٹینکر بھی چلتے ہیں۔

ملیر کینٹ پولیس نے خاتون امبر کے قتل مقدمہ الزام نمبر 23/212 بجرم دفعہ 302 کے تحت بھائی فہد علاءالدین کی مدعیت میں گرفتار شوہر وسیم عباس کے خلاف درج کر لیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق بھائی فہد نے اپنی بہن امبر اور بہنوئی وسیم عباس کو عید کے تیسرے دن رات کے کھانے کی دعوت دی تھی اور شام 7بجے سے اپنی بہن کو مسلسل فون کال کر رہے تھے لیکن بہن فون نہیں اٹھا رہی تھی جس پر بھائی فہد نے اپنے بہنوئی وسیم عباس کو فون کیا اور کہا میں ابھی گھر جا رہا ہوں اور ہم تیار ہو کر آ رہے ہیں۔

متن کے مطابق تقریباً سوا دس بجے کے قریب فون آیا کہ امبر بے ہوش پڑی ہے، اطلاع پر ہم گھر پہنچے تو بہن کی لاش بیڈ پر پڑھی تھی اور وسیم نے پولیس کو کال کر دی تھی۔

مدعی مقدمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بہنوئی وسیم عباس نے میری بہن امبر کو گلا دبا کر قتل کیا ہے لہٰذا قانونی کارروائی کی جائے۔

The post کراچی میں فلیٹ سے خاتون کی لاش برآمد، شوہر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/sdbOe2m

اوورسیز پاکستانیوں سے فنانسنگ پر حکومت غیر سنجیدہ

کراچی: اوپن مارکیٹ کرنسی ڈیلرز اوور سیز پاکستانیوں سے24 بلین ڈالر کی بلا سود فنانسنگ کا عمل شروع کرنے کے لیے اگلے ہفتے دوبارہ حکومت سے رجوع کریں گے۔

ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے کہا کہ گزشتہ ماہ جب یہ تجویز وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سامنے رکھی گئی تھی، تو اس وقت انھوں نے اس منصوبے پر عمل کیلیے بڑا جوش دکھایا تھا، میں عید کی چھٹیوں کے بعد وزیراعظم اور وزیرخزانہ دونوں کو خط لکھوں گا۔

ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان تیزی سے دیوالیہ ہونے کی جانب سفر کر رہا ہے، اگر حکومت اس منصوبے کو مفید خیال کرتی ہے، تو حکومت کو اس پر فوری عمل کرنا چاہیے، اس سلسلے میں تاخیر ملکی معیشت کے لیے مشکلات کھڑی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جنوری میں اوورسیز پاکستانیوں کی بھیجی گئی ترسیلات زر میں کمی ریکارڈ

انھوں نے مزید کہا کہ ہم سجھتے ہیں کہ حکومت اور اپوزیشن کی لڑائی کی وجہ سے حکومت کو اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے وقت نہیں مل پا رہا ہے۔ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پلان بی نہیں کہ آئی ایم ایف ڈیل نہ ملنے کی صورت میں اس پر عمل کیا جائے، بلکہ اس منصوبے پر عمل کے لیے آئی ایم ایف کو بھی آن بورڈ لینا ہوگا، اور دونوں منصوبوں کو ایک ساتھ چلانا ہوگا۔

ظفر پراچہ نے کہا کہ یہ اتنا آسان کام نہیں ہے، ہم اپنے تخمینہ ایک ارب ڈالر کے بجائے ماہانہ بنیادوں پر پانچ سو ملین ڈالر ہی حاصل کرسکتے ہیں، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ جلد از جلد اس منصوبے کو چلائے۔ انھوں نے کہا کہ فنانسنگ اینٹی منی لانڈرنگ سے متعلق فیٹیف کے بنیادی قواعد و ضوابط کے مطابق کی جائے گی۔

ملک بوستان نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ایکسچینج کمپنیاں ڈالر کی قلت کا شکار ملک کے لیے فنانسنگ کا بندوبست کریں گی، اس سے قبل 1998 میں جب عالمی پابندیوں کے نتیجے میں پاکستان شدید مالی بحران کا شکار تھا، تو اس وقت بھی ہم نے 10 بلین ڈالر کی فنانسنگ اسی طرح کی تھی۔

مزید پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 8.6 فیصد کمی

انھوں نے کہا کہ حکومت یہ پالیسی منظور کرے، بیرون ملک مقیم پاکستانی بڑی تعداد میں اپنے وطن کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے فارن ایکسچینج ریزرو 4.03 بلین ڈالر کی خطرناک حد تک کم ہیں، اور پاکستان کو 30جون 2023 تک 4.5 بلین ڈالر کے قرض ادا کرنے ہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت نے امپورٹس پر سخت پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق پانچ ملین سے زائد افراد بیروزگار ہوچکے ہیں۔

ملک میں جاری سیاسی ہلچل کی وجہ سے حکومت اوورسیز پاکستانیوں سے فنانسنگ کے لیے پالیسی بنانے کی طرف توجہ نہیں دے پا رہی، مجوزہ منصوبے کے تحت حکومت اوورسیز پاکستانیوں سے پانچ سال کی مدت کے لیے ماہانہ بنیادوں پر ایک ارب ڈالر اگلے چوبیس ماہ تک حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

The post اوورسیز پاکستانیوں سے فنانسنگ پر حکومت غیر سنجیدہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/lVoP1xc

Monday, 24 April 2023

آرمی چیف دوطرفہ فوجی تعاون بڑھانے کیلیے 4 روزہ دورے پر چین میں ہیں، آئی ایس پی آر

 اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرچین کے چار روزہ  سرکاری دورے پر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف دو طرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لیے چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

دورے کے دوران آرمی چیف چین کے اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے.

The post آرمی چیف دوطرفہ فوجی تعاون بڑھانے کیلیے 4 روزہ دورے پر چین میں ہیں، آئی ایس پی آر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/c4k2bEN

لکی مروت میں آپریشن کے دوران دو بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

لکی مروت: لکی مروت میں پولیس کارروائی کے دوران دو خودکش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ ایک دہشت گرد فائرنگ میں مارا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لکی مروت کے نواحی گاؤں پہاڑ خیل تھل میں آپریشن کیا گیا جس میں سی ٹی ڈی اور مقامی پولیس اہلکار شامل تھے۔ آپریشن کے دوران دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو اڑا دیا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران کل تین دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو سی ٹی ڈی اہل کار زخمی انسپکٹر جاوید اور اے ایس آئی عرفان زخمی ہوئے جنہیں گورنمنٹ سٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

The post لکی مروت میں آپریشن کے دوران دو بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/A8aP4he

چیف جسٹس نے ساس کے خوف سے فیصلہ دیا تو یہ ہم ہونے نہیں دینگے، وزیر اطلاعات

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بارے میں کہا ہے کہ پہلا سربراہ ہے جس کے بیان کی تردید اُس کی اپنی جماعت کا آفیشل اکاؤنٹ کر رہا ہے کہ “جو عمران نے کہا وہ عمران نے نہیں کہا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک بیان میں کہا کہ عوام کے ذہنوں کے ساتھ اور نہ کھیلو قوم کے منہ پر جھوٹ نہ بولو، اسی لئے فراڈیے کو کالا کنستر منہ پہ چڑھانا پڑتا ہے. مجرم ہو مجرم ہی رہو گے۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل باجوہ کے کہنے پر پنجاب، کے پی کی حکومتیں گرائیں، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ بے شرم تم نے باجوہ کے کہنے پہ اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ اقتدار کی خاطر پنجاب اور پختونخواہ کے عوام کی تو ہین، نمائندوں کی تضحیک کی، انکی منتخب اسمبلیاں تحلیل کردیں، تم عدلیہ کو گالی دو، چیف جسٹس کی تصویر پہ جوتے مارو، دھمکی سے ضمانت کا ریلیف پیکج لو۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے زور دیا کہ چیف جسٹس نے اگر آئین کی دستک نہیں بلکہ ساس کے خوف بچوں اور بیگمات کے مشورے سے تمہارے حق میں فیصلہ دیا تو یہ اب ہم ہونے نہیں دیں گے، آئین سے کھلواڑ کرنے والوں کو نہ قوم بخشے گی اور نہ ہم چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان کی ساس کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ‏کیا ساس ہے! داماد کے پوسٹرز پر جوتے برسانے والے کی ترجمان بن گئیں، آئین اور عدل جب فارن ایجنٹ، داماد ، بیگمات، بچوں، ساس کے مشورے کی نذر ہو جائے تو ملک کو عمران جیسے فتنے، چور، جھوٹے، مہنگائی اور بے روزگاری بھگتنا پڑتی ہے، اب الیکشن باجوہ اور ساس کے کہنے پر نہیں اپنے وقت پر ہوگا۔

The post چیف جسٹس نے ساس کے خوف سے فیصلہ دیا تو یہ ہم ہونے نہیں دینگے، وزیر اطلاعات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/bZfkPzV

میران شاہ میں بینک لوٹنے والے گینگ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

 پشاور: سیکیورٹی اداروں نے میران شاہ، شمالی وزیرستان میں بینک لوٹنے والے گینگ کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بینک لوٹنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ نصیراللہ کو نہایت ہی قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق گینگ کے خلاف میران شاہ پولیس نے 21 اور 22 اپریل کی رات کو اس کے گھر چھاپہ مارا تھا تو وہ وہاں سے بھاگ نکلا تھا، 22 مارچ کو ملزم نصیراللہ نے اپنے آپ کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا جہاں اس نے بینک سے لوٹے گئے 3.95 ملین روپے بھی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیے۔

نصیراللہ نے پوچھ گچھ کے دوران انکشاف کیا ہے کہ اسے بینک لوٹنے کے لیے ہتھیار اور گاڑیوں کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملزم سے 7.2 ملین رقم میں سے اب تک 5.42 ملین روپے ریکور کرکے بینک میں واپس جمع کرائے جاچکے ہیں، سیکیورٹی فورسز دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مزید ملزمان کے خلاف چھاپے مار رہی ہے اور جلد سب کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

The post میران شاہ میں بینک لوٹنے والے گینگ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/w4NAFvW

جنرل باجوہ کے کہنے پر پنجاب، کے پی کی حکومتیں گرائیں، عمران خان

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ الیکشن چاہتے ہیں تو اپنی حکومتیں گرادیں، تو ہم نے گرادیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میری صدر مملکت عارف علوی کے ساتھ جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ اگر آپ الیکشن چاہتے ہیں تو اپنی حکومت گرادیں، جس پر ہم نے اپنی حکومت گرادی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری الیکشن کی پوری تیاری ہے، اور آج سے انتخابی مہم شروع کررہے ہیں، جبکہ ن لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے، کیونکہ وہ ختم ہوچکی ہے، لوگ مہنگائی کی وجہ سے ان سے نفرت کررہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم ن لیگ کو پنجاب کے الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے اور 14 مئی سے آگے نہیں جانے دیں گے، آئین کے تحت 90 روز میں الیکشن ہونے ضروری ہیں، لیکن اگر یہ ہمیں ایک ساتھ فوری الیکشن کی کوئی تجویز دیں جس کی سپریم کورٹ توثیق کرے، وزیراعظم اسمبلی تحلیل کردیں تو جولائی میں مشترکہ الیکشن ہوسکتے ہیں تو ایسے میں ہم بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری سب سے بڑی شرط یہ ہے کہ نگراں حکومتوں کی مدت ختم ہوگئی اور 90 روز بعد یہ غیر آئینی ہیں، ان کو ختم کرکے حقیقی غیر جانبدار نگراں حکومت لائیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر کا مقصد پی ٹی آئی کو کمزور کرنا ہے، ہم پر مقدمات بنانے ہیں، ہم کمزور ہوگئے تو اکتوبر میں الیکشن کرائیں گے ورنہ اس سے بھی آگے لے جائیں گے۔

مذاکرات سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ حکومت کا پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، میں نے اسد قیصر کو بات کرنے کا اختیار نہیں دیا بلکہ شاہ محمود قریشی کو مینڈیٹ دیا ہے جن سے تاحال کسی نے رابطہ نہیں کیا، یہ لوگ مذاکرات کو الیکشن میں تاخیر کیلئے استعمال کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ان سے ہم نے کہا اگر آپ کے پاس ایک ساتھ الیکشن کی کوئی تجویز ہے تو ہم کردیتے ہیں، ہم نے اپنی حکومت تب گرائی تھی ، ان کے سارے رہنماؤں مریم، شاہد خاقان عباسی کے بیانات تھے کہ اگر آپ الیکشن چاہتے ہیں تو اپنی حکومت گرادیں، میری صدر مملکت عارف علوی کے ساتھ جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ اگر آپ الیکشن چاہتے ہیں تو اپنی حکومت گرادیں، ہم نے اپنی حکومت گرادی، لیکن یہ لوگ رونے دھونے والے بچوں کی طرح وکٹیں اٹھا کر ہی بھاگ گئے۔

The post جنرل باجوہ کے کہنے پر پنجاب، کے پی کی حکومتیں گرائیں، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/HPt2SCq

Sunday, 23 April 2023

پنجاب جیسے بڑے صوبے میں پہلے انتخابات وفاق پراثرانداز ہوں گے، بلاول

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب جیسے بڑے صوبے میں پہلے انتخابات وفاق اور صوبوں پراثراندازہوتے رہیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھٹو ہاؤس میں کارکنان اور پارٹی عہدیداران کی عیدملن پارٹی میں شرکت کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین، جمہوریت اورعوام کےحقوق کیلیےجدوجہد کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے فیصلےکرنا ہوں گےجو ملک وقوم کے وسیع ترمفاد میں ہوں۔ ہم نسلوں کے ذریعے  پاکستان میں جمہوریت کےفروغ کیلیے جدوجہد کررہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اداروں میں تقسیم نظرآرہی ہے جس کا نقصان عوام کو ہورہا ہے۔ ایسےحالات میں عوامی مسائل پرتوجہ دینا مشکل ہوجاتا ہے۔ پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ اگرمسائل حل نہ ہوئےتو وقت کےساتھ عوامی مسائل بڑھیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مذاکرات کےذریعےبہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ایک ہی دن انتخابات ہونے چاہیئں، ذاتی مفادات اور مسائل بالائےطاق رکھ کرملک کےلیےآگے بڑھنا ہوگا کیونکہ سازشی عناصر ملک میں سیاسی افراتفری چاہتےہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اُن کی بہن بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر بی بی فریال تالپور بھی شریک تھیں۔

The post پنجاب جیسے بڑے صوبے میں پہلے انتخابات وفاق پراثرانداز ہوں گے، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nJpjWaM

دوبارہ وزیراعظم بن کر کسی پر اندھا اعتماد نہیں کروں گا، عمران خان

 لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دوبارہ وزیراعظم بن کر کسی پر اعتماد نہیں کرسکتا۔ 

نجی ٹی وی کو ایک تازہ انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی لیکن اب میں نے سبق سیکھ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت گرائی گئی تو پتہ چلا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ ہم سے جھوٹ بولتا رہا، مڈل ایسٹ کے رہنما نے ایک برس قبل آگاہ کردیا تھا کہ باجوہ تمہارے خلاف ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ساری غلطیوں کو سیکھ کر اب پنجاب کیلئے ایسا وزیراعلیٰ لاؤں گا جو اس کو اوپر لے کر جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہر کسی پر بھروسہ اور اعتماد کرکے بھارتی قیمت ادا کی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اگر وزیر اعظم اسمبلیاں تحلیل کردیں تو جولائی میں سب الیکشن ایک ساتھ ہوسکتے ہیں۔

The post دوبارہ وزیراعظم بن کر کسی پر اندھا اعتماد نہیں کروں گا، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/J6K2OR3

چوہدری شجاعت اور سراج الحق کا ملک میں ایک ہی دن انتخابات پر زور

 لاہور: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک میں ایک ہی دن انتخابات پر زور دیا ہے۔ 

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ پورے ملک میں ایک ہی دن متفقہ رائے سے الیکشن کا انعقاد مسئلہ کا حل ہے، اتفاق رائے کے بغیر کسی ایک صوبے میں الیکشن مسائل میں اضافہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ کے حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ جس پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ڈائیلاگ کے حوالے سے جماعت اسلامی کا کردار اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رابطوں اور تبادلہ خیال کے ذریعے بہتر راستہ نکل سکتا ہے۔ علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

The post چوہدری شجاعت اور سراج الحق کا ملک میں ایک ہی دن انتخابات پر زور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/pIRufVO

عید پر سمندر میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق

  کراچی: عید الفطر کے دوسرے روز سینڈزپٹ اور منوڑا کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عیدالفطر کے دوسرے روزماڑی پور تھانے کی حدود میں واقع سینڈزپٹ اور منوڑا کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کرجان بحق ہوگئے، لائف گارڈز اور ایدھی فاؤنڈیشن کے غوطہ خوروں نے 3 گھنٹے کی تلاش کے بعد لاشیں نکال لیں۔

ماڑی پورتھانے کے قائم مقام ایس ایچ اوسب انسپکٹر سرفراز نے بتایا کہ دونوں نوجوان اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ہمراہ عید کے موقع پر پکنک کے لیے ساحل سمندر پر آئے تھے جہاں سمندر میں نہاتے ہوئے دونوں نوجوان تیز لہروں کا سامنا نہ کر سکے اورڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 22 سالہ عبدالکلام ولد نصیب خان اور 23 سالہ غلام شبیر ولد غلام مصطفیٰ کے ناموں سے کی گئی، عبدالکلام اتحاد ٹاؤن جبکہ متوفی نوجوان غلام شبیر نیو کراچی شفیق کالونی کا رہائشی تھا۔

پولیس کہا کہنا ہے کہ دونوں نوجوانوں کا آبائی تعلق خیبرپختونخوا سے تھا، پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں ان کے اہلخانہ کے حوالے کردی ہیں۔

The post عید پر سمندر میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ZqpHag9

Saturday, 22 April 2023

اسلام آباد کی مارکیٹ میں خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والے 9 ملزمان گرفتار

وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کوہسار کی مارکیٹ میں بچوں اور خواتین پر تشدد کرنے والے 9 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ کوہسار کی مارکیٹ میں کچھ دکانداروں ایک خاندان کے ساتھ جھگڑا کیا اور خواتین و بچوں سمیت نوجوانوں، بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کرلیا گیا جس کے بعد پولیس نے تشدد میں مبینہ ملوث نو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سینئر افسران واقعے کی براہ راست تفتیش اور نگرانی کررہے ہیں، معاشرے میں عدم برداشت کے رویوں کی درستگی کی اشد ضرورت ہے۔

اسلام آباد پولیس نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، خواتین و بچوں پر تشدد ناقابل برداشت عمل ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس ہمہ وقت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی سے متعلق پکار 15 پر فوری اطلاع دیں۔

The post اسلام آباد کی مارکیٹ میں خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والے 9 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/DqGQ8x9

Friday, 21 April 2023

قوم عید پر کشمیریوں کو یاد رکھے، مظلوموں کی حمایت جاری رہے گی، وزیرخارجہ

  کراچی: وزیر خارجہ نے عیدالفطر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم خوشیوں کے اس موقع پر کشمیریوں کو یاد رکھے، ہم مظلوموں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اورعالم اسلام کوعیدالفطرکی مبارکباد۔انہوں نے اس موقع پر دعا میں کہا کہ عید کا بابرکت دن ہم وطنوں اور پوری دنیا کے لیے امن و خوشحالی کا وسیلہ ثابت ہو۔ عیداس عزم کےساتھ منانی چاہیےکہ معاشرے سےتقسیم کاخاتمہ کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سب کوآئین کے ساتھ کھڑا ہونا ہے جو حقیقی معنوں میں پاکستان کاآئینہ دارہے۔ عیدپرمادروطن کے لیے اپنی جان قربان کرنے والےشہداکوبھی یادرکھیں۔ وطن کے لیے شہید ہونے والوں کےاہلخانہ سےاظہاریکجہتی کرتےہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عوام عید پر نادار و محتاج افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا نہ بھولیں۔ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر کشمیریوں کو بھی یاد رکھیں۔ ہم مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں آوازبلندکرتےرہیں گے۔

The post قوم عید پر کشمیریوں کو یاد رکھے، مظلوموں کی حمایت جاری رہے گی، وزیرخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/pZTfx32

کارکنان کا شکریہ جنہوں نے مجھے جیل نہ جانے دیا، عمران خان

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کارکنان کا شکریہ جنہوں نے مجھے جیل جانے نہ دیا۔

زمان پارک لاہور میں عمران خان نے چاند رات کے موقع پر کارکنان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے جیل جانے نہیں دیا ، اور رینجرز و پولیس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ آج سے 75 سال جب پاکستان بنا تھا ، تب یہ طے تھا اسلامی جمہوریہ پاکستان بنے گا ، لیکن نہیں بن سکا، عوام کا پیسہ جب بھی چوری ہوتا ہے کسی جمہوری ملک میں معاف نہیں کیا جاتا، جو معاشرہ بڑے ڈاکوؤں کو نہیں پکڑتا، صرف چھوٹے چوروں اور ڈاکوؤں کو پکڑتا ہے وہ تباہ ہو جاتا ہے،

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں جنگل کا قانون ہے ، میرے لوگوں کو گھروں سے اٹھا کر لے جاتے ہیں، علی امین کو کبھی کسی مقدمے میں جیل میں ڈالتے ہیں جب ضمانت ملتی ہے تو نئے مقدمہ میں اندر کردیتے ہیں، اس کو جیل میں اس لیے ڈالا ہے کہ عید باہر نہ کر سکے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا ہے ، ابھی بھی زمان پارک میں خطرہ ہے ، ابھی ان سے مزید لڑنا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں جو آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ آئین کے ساتھ ڈٹے رہیں، ساری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام پاکستانی تیار ہو جائیں، ہم عید کے بعد تحریک شروع کریں گے ، اگر یہ اسی طرح کے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرتے رہے اور الیکشن نہیں کروائے ، تو تمام پاکستانی سڑکوں پر ہوں گے۔

The post کارکنان کا شکریہ جنہوں نے مجھے جیل نہ جانے دیا، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/y84ZUE7

عمران خان نے صوبائی اسمبلیاں غیر قانونی طور پر توڑیں، وزیر داخلہ

 لاہور: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے صوبائی اسمبلیاں غیر قانونی طور پر توڑیں۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نےقوم میں نفرت کےبیج بوئے اور ان کی ناقص پالیسیوں کے نتیجے میں معیشت تباہ ہوئی۔

رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نےآئی ایم ایف سےکیےگئےمعاہدےکی خلاف ورزی کی۔ تحریک انصاف کےدورحکومت میں ملکی معیشت کودانستہ طور پر تباہ کیاگیا۔ گزشتہ ایک سال سے عمران خان ملک میں انتشارپھیلارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نےغیرقانونی طورپرصوبائی اسمبلیاں توڑیں۔ آئین اورقانون کےمطابق ملک میں انتخابات ایک ہی وقت میں ہونے چاہییں۔

The post عمران خان نے صوبائی اسمبلیاں غیر قانونی طور پر توڑیں، وزیر داخلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xuqI2St

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ، سگریٹ کی فروخت میں 50 فیصد کمی

کراچی: سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ سے قانونی فروخت میں 50فیصد کمی آگئی۔

ڈائریکٹر فنانس فلپ مورس(پاکستان) لمیٹڈ محمد ذیشان کے مطابق موجودہ معاشی حالات میں غیرقانونی تجارت سے معیشت کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام اشد ضروری ہوچکی ہے۔ حکومت ٹیکس ادا کرنے والی منظم صنعت کو سازگار ماحول فراہم کرکے معاشی بحران سے نکالنے کی کوششوں کو نتیجہ خیز بناسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سگریٹ انڈسٹری سے 185 ارب ٹیکس وصولی کی توقع

انھوں نے کہا کہ رواں مالی سال تین مرتبہ ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا۔ جون اور اگست میں ملاکر 25 فیصد جبکہ فروری میں 150 فیصد اضافہ کیا گیا۔ اس اضافہ سے سگریٹ پر ایکسائز 200 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ پہلی سہ ماہی کے اعدادوشمار سے ثابت ہوتا ہے کہ سگریٹ کی قانونی فروخت میں 50 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان مرکزی یونین پان سگریٹ مشروب ریٹیلرز کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو ارسال کردہ ہنگامی خط میں قانونی سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں غیر معمولی اضافہ سے پان سگریٹ ریٹیلرز پر پڑنے والے منفی اثرات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

The post فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ، سگریٹ کی فروخت میں 50 فیصد کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/a8Uer6V

ایف پی سی سی آئی نے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کو معاشی گراوٹ کا سبب قرار دیدیا

کراچی: ایف پی سی سی آئی نے کرنٹ اکاؤنٹ کا بیلنس فاضل ہونے کو معیشت میں سکڑاؤ کا سبب قرار دے دیا۔

صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ مارچ 2023 کے لیے پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کو لے کر حکومت کے لیے جشن منانے کی کوئی منطق نہیں بنتی ہے کیونکہ درحقیقت یہ ایک بڑے پیمانے پر معاشی سکڑاؤ کو ظاہر کرتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ درآمدات میں کمی کا مطلب آنے والے مہینوں میں صنعتی برآمدات میں مزید کمی اور بیرونی قرضوں کی بروقت ادائیگی کرنے کی صلاحیت کامزید کم ہونا ہے۔

عرفان اقبال شیخ نے موجودہ مالی سال کے نو مہینوں یعنی جولائی 2022 تا مارچ 2023 کے تازہ ترین تجارتی اعدادوشمار کی بنیاد پر بتایا کہ ٹیکسٹائل کی برآمدات 12.4 فیصد سکڑ کر 12.48 ارب ڈالر رہ گئی ہیں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدی ترسیلات 0.5 فیصد تک سکڑ کر 1.94 ارب ڈالررہ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل

واضح رہے کہ آئی ٹی کی برآمدات میں لگاتار 2 سال یعنی مالی سال 2021 اور مالی سالی 2022 میں 47 فیصد کی اوسط شرح نمو حاصل کی گئی تھی۔

صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے بتایا کہ جہاں تک پاکستان کی مجموعی برآمدات کا تعلق ہے، وہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 23.35 ارب ڈالر کے مقابلے میں کم ہو کرصرف 21.046 ارب ڈالر رہ گئی ہیں، یعنی کہ ہم نے اس سال 2.304 ارب ڈالر کی کم برآمدات کی ہیں، جو کہ برآمدات میں بڑھوتری کی بجا ئے10 فیصد کی بڑی کمی کی عکاسی کرتا ہے اور کاروباری برادری کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ حکومت کی اقتصادی ٹیم معاشی سکڑاؤ اور کساد بازاری کو فروغ دینے والے اقدامات کے ذریعے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کرنے کے بعد کس چیز کی خوشی منا رہی ہے۔

عرفان اقبال شیخ نے اپنے موقف کا اعادہ کیا کہ ملک کے سماجی، اقتصادی اور سیاسی تانے بانے کو مکمل طور پر تباہ ہونے سے بچانے کا واحد راستہ تجارت اور صنعت کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ محصولات، برآمدات اور روزگار کے مواقع برقرار رکھے جا سکیں۔

The post ایف پی سی سی آئی نے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کو معاشی گراوٹ کا سبب قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Lf7GuPp

عیدالفطر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا قوم کو پیغام

 اسلام آباد: عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو اپنا پیغام دیا ہے۔

عیدالفطر کے اس پُرمسرت موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعاگو ہوں عید ہمارے لیے امن و سلامتی اور خوشیوں کے ایام لائے، رمضان المبارک ہمارے اندر تقویٰ، پرہیزگاری اور دوسروں کی تکلیف کا احساس پیدا کرتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ اس وقت ملک کو مشکل سیاسی اور اقتصادی حالات کا سامنا ہے، ہم سب اپنے ملک کے لیے درد محسوس کر رہے ہیں، قوم کی توجہ معاف کرنے، رحم فرمانے والے رب کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں معاف کرنے، درگزر کرنے کا حکم دیتا ہے، آج ہم لوگوں کو معاف کرنے کو تیار نہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے وہ نیکی اور احسان کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے، قرآن پاک ہمیشہ کے لیے ہے اور اس کے احکامات آج کے پاکستان کے لیے باموقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضورﷺ نے بھی ہمیں دوسروں پر رحم کرنے اور معاف کرنے کی تلقین کی، درگزر کرنے اور اللہ کے راستے اور سنت رسولﷺ پر چلنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم گروہی، مذہبی اور سیاسی اختلافات کو نفرت انگیزی کا ذریعہ نہ بننے دیں، ملک کو سیاسی و معاشی استحکام کی جانب لے جانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام عطا فرمائے۔

The post عیدالفطر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا قوم کو پیغام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Zb6H84q

وزیر اعظم کا سوڈان میں پاکستانیوں کی سلامتی سے متعلق اہم بیان

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوڈان میں موجود پاکستانیوں کا تحفظ اور سلامتی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بیان جاری کیا جس میں انہوں نے سوڈان میں موجود پاکستانیوں کے تحفظ و سلامتی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سوڈان کی صورتحال پر گہری نظر ہے جبکہ پاکستانی شہریوں کی بحفاظت سلامتی اور تحفظ سے متلعق اقدامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ سوڈان میں پاکستانی سفارت خانہ پاکستانیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے جس کے لیے واٹس ایپ گروپ بھی بنا دیا گیا ہے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی سلامتی وتحفظ اور جلد انخلاء کے معاملے پر دوست ممالک اور اقوام متحدہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ پاکستان کو یقین ہے کہ سوڈان کے حکام پاکستانیوں کی سلامتی و تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کریں گے۔

دوسری جانب سوڈان میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ہوائی اڈوں کو جانے والے راستے غیرمحفوظ ہونے کیوجہ سے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مذید برآں سیکرٹری خارجہ نے سوڈان میں پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ آن لائن اجلاس بھی منعقد کیا اور درپیش صورتحال پر بات چیت کی۔

The post وزیر اعظم کا سوڈان میں پاکستانیوں کی سلامتی سے متعلق اہم بیان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/cZzUFiC

نوازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

جدہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے سعودی  ولی عہد محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔

مریم اورنگزیب کے مطابق  کہ نواز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے اور پاکستان کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نواز شریف نے سعودی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نواز شریف اور مریم نواز خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب میں موجود ہیں۔

The post نوازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/1BMrXnl

Thursday, 20 April 2023

اے این ایف نے منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادیں

  کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دیں۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فلائٹ نمبر پی کے 225 کے ذریعے مسقط جانے والے مسافر سے 1450 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں اور مظفر گڑھ کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری کارروائی میں اسلام آباد جی پی او سے بحرین جانے والےپارسل سے 2 کلو آئس برآمد کرلی گئی، جسے دودھ کے ڈبوں میں چھپایا گیا تھا۔ دریں اثنا گجرات جی ٹی روڈ چناب ٹول پلازہ کے قریب ٹرک سے 12 کلو ہیروئن برآمد کرکے پشاور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اُدھر مستونگ بائی پاس کے قریب کار سے 10 کلو افیون برآمد کرکے قلات کے رہائشی ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ علاوہ ازیں تربت دنوک کے قریب ایک کارروائی کرتے ہوئے 100 کلو چرس برآمد کرلی گئی، جسے زیر تعمیر مکان میں زمین کے اندر چھپایا گیا تھا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں میں گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

The post اے این ایف نے منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Zpw679f

مفت سروس ختم، عمران خان سمیت دیگرمشہور شخصیات ٹوئٹر بلیو ٹک سے محروم

 اسلام آباد: سماجی رابطے کی سروس ٹوئٹر کی مفت سروس ختم ہونے کے بعد عمران خان سمیت دیگر مشہور شخصیات بلیک ٹک سے محروم ہوگئیں۔

ٹوئٹر اکاؤنٹ کے تصدیق شدہ ہونے کی علامت بلیک ٹک کے لیے ٹوئٹر کے مالک اور دنیا کے امیرترین لوگوں میں شامل ایلون مسک نے بلیک ٹک کے لیے مفت سروس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فیس عائد کی تھی۔

ٹوئٹر کی مفت بلیو ٹک سروس ختم ہونے کے بعد ٹوئٹر پر 19 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان بھی بلیو ٹک سے محروم ہوگئے۔

جن دیگر مشہور شخصیات کو بلیو ٹک سے ہاتھ دھونے پڑے ان میں  سابق کرکٹر شاہد آفریدی، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور دیگر شامل ہیں۔مشہور عالمی شخصیات میں بھارت کے سابق اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی، کرسٹیانو رونالڈ کے اکاؤنٹس سے بھی بلیو ٹک غائب ہوگیا ہے۔

بلیک ٹک کے حامل عام صارفین بھی ایلون مسک کو اس فیصلے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور اس سلسلے میں مزاحیہ پیغامات بھی ٹوئٹر پر ہی شئیر کیے جارہے ہیں۔

The post مفت سروس ختم، عمران خان سمیت دیگرمشہور شخصیات ٹوئٹر بلیو ٹک سے محروم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Wd6QuTk

محکمہ صحت کی عدم دلچسپی، لیاری اسپتال کی سی ٹی اسکین مشین 5 سال سے خراب

  کراچی:  محکمہ صحت کے ماتحت چلنے والے لیاری جنرل اسپتال میں سی ٹی ایکسین مشین5 سال سے خراب پڑی ہے، ایم آر آئی اور الٹرساؤنڈ سمیت دیگر ٹیسٹوں کی مد میں مبینہ طور پر مریضوں سے فیس وصول کی جارہی ہے، ایم آر آئی کرانے والے مریضوں سے ایک ہزار روپے وصول کیے جارہے ہیں۔

اس بات کا اعتراف لیاری اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر حفیظ ابڑو نے نمائندہ ایکسپریس کو بھیجے جانے والے واٹس ایپ پیغام میں کیا، تفصیلات کی مطابق 600 سے زائد بستروں پر مشتمل لیاری جنرل اسپتال محکمہ صحت کی عدم توجہی کی وجہ سے ’’ کلینک‘‘ بن گیا ہے ،لیاری کے ہزاروں مریضوں کے طبی حق پر ڈاکا ڈالا جارہاہے ،مریضوں کی جانب سے ادویات نہ ملنے کی شکایت عام ہے۔

حکومت سندھ لیاری جنرل اسپتال کو مریضوں کے لیے ادویات کی مد میں سالانہ 32 کروڑ روپے فراہم کررہی ہے، اس رقم میں 15 فیصد رقم اسپتال کے سربراہ کو اس کی صوابدیدی اختیارات میں ادویات کی مقامی خریداری بھی شامل ہے جس کی ایک من پسند وینڈر سے خریداری کی جارہی ہے اس کے باوجود اسپتال آنے والے مریضوں کو اسپتال سے ادویات نہ ملنے کی شکایت ہے۔

اسپتال میں حکومت سندھ کی جانب سے کروڑ روپے مالیت کی سی ٹی ایکسین مشین نصب کی گئی تھی جو گزشتہ 5 سال سے انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ خراب پڑی ہے، اسپتال میں ایم آر آئی کرانے کے لیے فی مریض ایک ہزار روپے یوزر چارچز کی مد میں وصول کیے جارہے ہیں۔

لیاری جنرل اسپتال کے سربراہ کو اسپتال کی مشینری و طبی آلات کی مینٹینس (مرمت) کی مدمیں سالانہ 28 لاکھ روپے فراہم کیے جاتے ہیں۔

اس رقم کے باوجود لیاری اسپتال میں مریضوں سے ایم آر آئی کرانے کی مد میں ایک ہزار روپے وصول کیے جارہے ہیں جس سے حکومت سندھ لاعلم ہے قانون کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں مریضوں سے کسی قسم کے یوزر چارچز وصول نہیں کیے جاسکتے لیکن لیاری اسپتال میں ایم آرائی کے ساتھ ساتھ گائنی یونٹ میں الٹراساؤنڈ کرانے والی خواتین سے بھی 300 روپے وصول کیے جارہے ہیں۔

اسپتال میں مریضوں سے وصول کی جانے والی رقم کا کوئی ریکارڈ بھی موجود نہیں، اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو تین وقت کے کھانے کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے بھی حکومت سندھ فراہم کررہی ہے لیکن اسپتال میں مریضوں کی ایک یا دو بار خوراک کی فراہمی کی جاتی ہے،مریضوں نے بتایا کہ کبھی کبھی کھانا غیر معیاری بھی ہوتا ہے جو دن میں ایک یا دو بار دیا جاتا ہے۔

اسپتال کو سیکیورٹی گارڈ کی مد میں سالانہ 12 لاکھ روپے بھی فراہم کیے جاتے ہیں،اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال میں پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کے چند گارڈ تعینات ہیں جبکہ ایگریمنٹ کے مطابق12 سیکورٹی گارڈز تعینات ہونے چاہیں اور اسپتال کے میں گیٹ پرایک واک تھرو گیٹ اور اسپتال کے اندر داخل ہونے کے لیے ایک اسکینر بھی ہونا چاہیے جو اسپتال میں سریسے موجود ہی نہیں،لیاری اسپتال میں سیکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب نہیں کیے گئے ، حکومت سندھ نے ان کیمروں کی مد میں 50 لاکھ روپے بجٹ میں دیے۔

لیاری اسپتال میں ٹیسٹوں کی مد میں غیر قانونی چارجز کی وصولی پر مریضوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان اسپتالوں کو ہم غریبوں کے نام پر کروڑوں روپے کے بجٹ فراہم کرتی ہے لیکن اسپتالوں کے سربراہوں سے بجٹ اور سہولت کی فراہمی کے لیے کوئی سسٹم موجود نہیں۔

لیاری اسپتال میں ایم آر آئی کرانے کی مد میں جب اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر حفیظ ابڑو سے واٹس اپ پررابطہ کیا تو انھوں نے نمائندہ ایکسپریس کو اپنے بھیجے جانے والے میسج میں ایم آر آئی کی مد میں مریضوں سے ایک ہزار روپے وصول کرنے اعتراف کیا اور یہ عذر پیش کیا کہ یہ رقم اسپتال کی ایم آر آئی مشین کی مینٹینس کی مد میں لی جارہی ہے لیکن یہ رقم انچارچ ایم آر آئی کے ذریعے لی جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس رقم کااسپتال انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں،انھوں نے کہا کہ اسپتال کی سی ٹی اسکن مشین 5 سال سے خراب ہے کسی بھی مریض کا سٹی اسکن نہیں کیا گیا کیونکہ یہ مشین کام نہیں کر رہی تاہم محکمہ صحت کو نئی سٹی اسکن مشین کی خریداری کے لیے مکتوب بھیجا ہے۔

نئی مشین کی خریداری کا عمل جاری ہے، لیاری اسپتال کے سربراہ نے مزید بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ملازمتوں پر پابندی کے باعث پیرا میڈیکل اسٹاف کی 400 مختلف آسامیاں خالی ہیں،انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسپتال میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی کی جاتی ہے جبکہ اسپتال کی لیب مکمل طور پر فعال ہے، ایکسرے، الٹراساؤنڈ بھی کیاجارہا ہے،واضح رہے کہ اسپتال میں ایم ایل او سیکشن قائم ہے لیکن پوسٹ مارٹم کی سہولت موجودنہیں۔

The post محکمہ صحت کی عدم دلچسپی، لیاری اسپتال کی سی ٹی اسکین مشین 5 سال سے خراب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Y9dLAj5

پاکستان نے افغان ایئرلائن کو مزار شریف سے بھی فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی

  کراچی: پاکستان نے افغانستان کی فضائی کمپنی”کام ایئر” کو مزار شریف سے بھی فلائٹس آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے تعلقات میں مزید بہتری آگئی، پاکستان نے افغانستان کی “کام ایئر” کو مزار شریف سے بھی فلائٹس کی اجازت دے دی،
کابل کے بعد کام ایئرلائن نے مزار شریف سے پاکستان کے لئے فلائٹس کا آغاز کردیا۔

سی اے اے نے کام ائیر کو مزار شریف سے اسلام آباد کے لئے فلائٹس کی اجازت دی، کام ایئر مزار شریف اور اسلام آباد کے درمیان ہفتہ وار ایک فلائٹ چلائے گی۔

The post پاکستان نے افغان ایئرلائن کو مزار شریف سے بھی فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/L17fCBp

علی امین گنڈا پور راہداری ریمانڈ پر سندھ پولیس کے حوالے

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرکے سندھ پولیس کے حوالے کردیا۔

عدالت پیشی کے موقع پر علی امین گنڈا پور نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کیا کیا ظلم ہوا ہے سب بتاؤں گا، علی امین گنڈا پور کو جب عدالت لایا گیا تو حیران کن طور پر انکے لمبے بال کٹے ہوئے تھے جس پر خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پولیس نے دوران حراست اُن کے بال کاٹے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف شکار پور میں ریاست مخالف تقریر کا مقدمہ درج ہے، انہیں اپریل کے اوائل میں پشاور ہائی کورٹ کے ڈیرہ اسمعٰیل خان بینچ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا، انہیں اسلام آباد کی گولڑہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا تاہم بعد میں انہیں بھکر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کے خلاف حکومتی اتحاد کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے، سرکاری اہلکاروں کو دھمکیاں دینے اور عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے کا الزام ہے۔

The post علی امین گنڈا پور راہداری ریمانڈ پر سندھ پولیس کے حوالے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/CgD2RcY

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواستوں پر سماعت سپریم کورٹ میں جاری

 اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواستوں پر سماعت جاری ہے، چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواستوں پر سماعت کر رہے ہیں۔

تین رکنی بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سیاسی لیڈران آ رہے ہیں کسی کو تنگی نہ ہو مزید کرسیاں لگا دیں، مولا کریم لمبی حکمت دے تاکہ صحیح فیصلے کر سکیں۔ ہمیں نیک لوگوں میں شامل کر اور ہمارے جانے کے بعد اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سراج الحق کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آپ نے نیک کام شروع کیا اللہ اس میں برکت ڈالے اور عدالت اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالے گی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا آپ عدالت کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالت کے ہر لفظ کا احترام کرتے ہیں، ملک نے آئین کے مطابق ہی آگے بڑھنا ہے۔ ہمیشہ راستہ نکالنے اور آئین کے مطابق چلنے کی کوشش کی۔ قوم نے آپ کا فیصلہ قبول کیا ہے دیکھتے ہیں کہ حکومت کا کیا نقطہ نظر ہے، ہماری جماعت آئین کے تحفظ پر آپ کے ساتھ ہے۔

وقفہ کے بعد سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو اٹارنی جنرل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار شاہ خاور ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ بیشتر سیاسی جماعتوں کی قیادت عدالت میں موجود ہے اس لیے مناسب ہوگا عدالت تمام قائدین کو سن لے، جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے الیکشن ایک ہی دن ہوں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سیاسی قائدین کا تشریف لانے پر مشکور ہوں اور صف اول کی قیادت کا عدالت آنا اعزاز ہے، قوم میں اضطراب ہے اس لیے قیادت مسئلہ حل کرے تو سکون ہو جائے گا۔ عدالت حکم دے تو پیچیدگیاں بنتی ہیں، سیاسی قائدین افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کریں تو برکت ہوگی۔

جسٹس عمر بندیال نے ریمارکس دیے کہ وزارت دفاع کی بھی یہی استدعا ہے کہ الیکشن ایک دن میں ہوں اور درخواست گزار بھی یہی کہہ رہا ہے کہ ایک ساتھ الیکشن ہوں، اٹارنی جنرل نے یہ نکتہ اٹھایا لیکن سیاست کی نذر ہوگیا، فاروق نائیک بھی چاہتے تھے لیکن بائیکاٹ ہوگیا اور اخبار کے مطابق پیپلز پارٹی کے قائد بھی مذاکرات کو سراہتے ہیں، ن لیگ نے بھی مذاکرات کی تجویز کو سراہا ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوگئے۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف دیا کہ خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ اور طارق بشیر چیمہ بھی آئے ہیں جبکہ ایک کیو ایم سے صابر قائم خانی، ایاز صادق اور بی این پی بھی موجود ہیں۔

The post ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواستوں پر سماعت سپریم کورٹ میں جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/rgbB1oL

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی فراڈ کیس میں ضمانت منظور

  کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی فراڈ کے کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی۔

پولیس نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو فراڈ سے متعلق مقدمے میں 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت نے علی زیدی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا اورتفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کی ہدایت کی، جس کے بعد پولیس علی زیدی کو لے کر جیل روانہ ہو گئی۔

بعد ازاں ملیر کورٹ میں علی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور کرلی۔

The post پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی فراڈ کیس میں ضمانت منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/pR1IV47

Wednesday, 19 April 2023

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل

کراچی: توقعات کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 28 ماہ کے طویل عرصے کے بعد سرپلس میں تبدیل ہو گیا ہے، لیکن654 ملین ڈالر کے بڑے سرپلس نے ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

ماہرین 200 سے 300 ملین ڈالر کے سرپلس کی توقع کی تھی۔ حکومت نے یہ ہدف امپورٹس پر شدید پابندیاں عائد کرکے حاصل کیا ہے، دوسری طرف بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر نے بھی سرپلس کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جیسا کہ بیرون ملک مقیم تارکین وطن ماہ رمضان میں بڑی تعداد میں اپنے گھروں کو زرمبادلہ بھیجتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ میں 654 ملین ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فروری کے مہینے میں 36 ملین ڈالر کے خسارے کا سامنا تھا۔ جبکہ گزشتہ سال مارچ میں981 ملین ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بڑھتا مالی خسارہ پاکستان کیلیے خطرناک قرار، عالمی بینک کی سبسڈیز ختم کرنے کی تجویز

سرپلس نے رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو 74 فیصد کمی کے ساتھ13.01 بلین ڈالر سے 3.37 بلین ڈالر تک لانے میں مدد فراہم کی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے کے باوجود بیلنس آف پیمنٹ دباؤ کا شکار رہے گا، اور فارن ریزرو کی سطح کم رہے گی۔ فروری کے مقابلے میں مارچ کے مہینے میں ترسیلات زر 27 فیصد اضافے کے ساتھ 1.98 بلین ڈالر سے بڑھ کر 2.53 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی تجارتی خسارہ 9ماہ کے دوران 22ارب 90 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگیا

ایکسپورٹ کی آمدنی فروری کے مقابلے میں مارچ کے مہینے میں2.21 بلین ڈالر سے بڑھ کر 2.43 بلین ڈالر رہی۔ تاہم، یہ گزشتہ سال مارچ کی 3.07 بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کے مقابلے میں 21 فیصد کم ہے۔

ادھر مارچ میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ163 ملین ڈالر رہی ہے، جو کہ فروری میں101 ملین ڈالر تھی۔ جبکہ مارچ 2022 میں یہ 30 ملین ڈالر رہی تھی۔ گزشتہ سال کے پہلے نو ماہ کے مقابلے میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ 23 فیصد کمی کے ساتھ 1.35 سے کم ہو کر 1.05 بلین ڈالر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: بجٹ خسارہ بلند ترین سطح 62 کھرب روپے تک پہنچنے کا تخمینہ

چین نے سب سے زیادہ319 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی، جو کہ اس کی گزشتہ سرمایہ کاری کے مقابلے میں 16فیصد کم ہے، گزشتہ سال اسی عرصے میں چینی سرمایہ کاری کا حجم 382 ملین ڈالر تھا۔ چین کے علاوہ جاپان، سوئزرلینڈ اور یو اے ای بڑے سرمایہ کار رہے۔

سب سے زیادہ 460 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پاور سیکٹر میں کی گئی، باقی 248 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری دیگر شعبوں میں کی گئی، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سیکٹر، ٹرانسپورٹ ایکوپمنٹ اور آٹو موبائلز میں بالترتیب 116 ملین ڈالر اور 96 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔

The post پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/wckU37l

سالگرہ منا کر واپس گھر جانے والے 4 دوست ٹریفک حادثے میں جاں بحق

وہاڑی: سالگرہ منا کر واپس گھر جانے والے دوستوں کی گاڑی بیل ریڑھے سے ٹکرانے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وہاڑی میں لڈن روڈ پر سالگرہ منا کر واپس گھر جانے والے دوستوں کی گاڑی بیل ریڑھے سے ٹکرا کر دیوار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق افسوسناک حادثہ لڈن روڈ پر کھادر نہر کے پل کے قریب پیش آیا جہاں بیل ریڑھے پر لکڑ لوڈ تھی، کار سوار وہاڑی سے اپنے دوست احمد لکھویرا کی سالگرہ منا کر لڈن جا رہے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ میں احمد لکھویرا نامی نوجوان بھی جاں بحق ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے کار کی باڈی کاٹ کر نعشوں اور زخمیوں کو نکالا۔

The post سالگرہ منا کر واپس گھر جانے والے 4 دوست ٹریفک حادثے میں جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nXLDH2O

چوہدری انوارالحق وزیراعظم آزادکشمیر منتخب

مظفرآباد اسمبلی کے سیکریٹری چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے حکومت کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے پر انوار الحق بلامقابلہ وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت 12 بج کر 40 منٹ سے 12 بج کر 55 منٹ تک تھا تاہم مقررہ وقت تک سیکریٹری اسمبلی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے تاہم بلا مقابلہ انتخاب کی بعد بھی ووٹنگ کا عمل ہوگا۔

مظفرآباد اجلاس میں کل چھتیس ممبران اسمبلی شریک  تھے جبکہ اجلاس کچھ دیر کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو عدالت کی جانب سے توہین عدالت کے جرم میں سزا سنائی جاچکی ہے۔

The post چوہدری انوارالحق وزیراعظم آزادکشمیر منتخب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/U7Xlf29

مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے سے انکار کردیا

 اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت اور مذاکرات کرنے سے انکار کردیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سابق صدر آصف علی زرداری کا اہم پیغام پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق پی پی پی اور پی ڈی ایم قیادت میں ملاقات میں مثبت پیش رفت ہوئی تاہم سیاسی ڈائیلاگ کیلئے آپس میں مزید مشاورت پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں عید الفطر کے بعد اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلا کر پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے ملک کو بحران سے نکالنے کیلیے متفقہ فیصلہ کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو نے ملاقات میں پی ڈی ایم سربراہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کرنے کا پارٹی کا پیغام پہنچایا تاہم مولانا فضل الرحمان نے فوری طور پر کوئی بھی جواب دینے سے انکار کیا اور کہا کہ عمران خان اعتبار کے قابل نہیں اور نہ ہی وہ سیاسی شخصیت ہے، اس بات کی ضمانت کون لے گا کہ وہ وعدہ کر کے مکر نہیں جائے گا۔

مزید پڑھیں: انتخابات کیس؛ تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے سینئر رہنما سپریم کورٹ طلب

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ سیاست میں بات چیت کے لیے دروازے کھلے رہتے ہیں۔ اس پر جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان سیاسی قوت نہیں، مہرہ ہے، آپ کے کہنے پر میں اپنی جماعت سے مشورہ کروں گا، پھر کوئی فیصلہ ہو گا۔

بعد ازاں ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کے ساتھ ایک بار پھر مذاکرات کرنے سے انکار کیا تاہم بلاول بھٹو کے اصرار پر مولانا نے مزید مشاورت کیلیے وقت مانگ لیا۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مزاکراتی عمل کا ہرگز کا کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آئے گا، پی ٹی آئی نے دس سال میں خیبر پختون خواہ کو برباد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کے لیے تھوڑا وقت دیں، آصف زرداری

بلاول بھٹو نے ایک بار پھر واضح کیا کہ جمہوریت میں مذاکرات ہی تمام بحرانوں کا حل ہے، لہذا مولانا فضل الرحمان اپنے فیصلے اور رائے پر نظر ثانی کریں۔

مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد واپس پر بلاول بھٹو کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے جے یو آئی کے سربراہ سے ہونے والی ملاقات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔

 

The post مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے سے انکار کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Yt0TdL6

Tuesday, 18 April 2023

کراچی؛ مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار

  کراچی: شہر قائد میں گزشتہ شب ہونے والے ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق لانڈھی پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے میں گرفتار ملزم ڈکیت گروہ کا سرغنہ نکلا۔ گرفتار ملزم نے لانڈھی 36B، لانڈھی 4 اور صنعتی ایریا میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

گرفتار کیے گئے ملزم نے 14 اپریل 2023ء کو اپنے ساتھی کے ساتھ لانڈھی 36B کے علاقے میں لوٹ مار کی تھی۔ شہری کے ساتھ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جب کہ ملزم گزشتہ شب بھی اپنے ساتھی کے ساتھ شہری سے لوٹ مار کی واردات کررہا تھا، اس دوران پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے  فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے بعد ایک ملزم رضوان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔ گرفتار ملزم کا سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہے، ملزم پہلے بھی جیل جاچکا ہے۔ پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

The post کراچی؛ مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0guMWSv

صدر عارف علوی کی نااہلی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

 اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

صدر عارف علوی کی نااہلی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست گزار شہری امتیاز چوہدری نے موقف اپنایا کہ صدر مملکت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کی بجائے ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں۔

مزید کہا گیاکہ صدر نے پارلیمان کی جانب سے بھیجے گئے سپریم کورٹ پروسیجر بل کی منظوری دی نہ نیب ترامیم بل اور اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر دستخط کیے۔

 

The post صدر عارف علوی کی نااہلی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/12iAyVE

گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا سلام گوٹھ پولیس پکٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید

گھوٹکی: تھانہ گیمڑو کی حدود میں ڈاکوؤں نے سلام گوٹھ پولیس پکٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع گھوٹکی میں تھانہ گیمڑو کی حدود میں ڈاکوؤں نے سلام گوٹھ پولیس پکٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں علی گوہر دایو اور کشور کمار شامل ہیں جب کہ ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کے مطابق چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے حملہ کیا ہے، حملے کے بعد 10 سے زائد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس ڈاکوؤں کا تعاقب کررہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوکی پر حملے میں شہید اہلکاروں کی لاشیں اسپتال پہنچادی گئیں جب کہ زخمی اہلکار کو سکھر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمی اہلکار عزیز میرانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس چوکی پر 3 اہلکار تعینات تھے، رات کے تقریباً ڈیڑھ بجے ایس ایچ او نے الرٹ رہنے کا حکم دیا تھا، بعدازاں حملہ آور ڈاکوؤں کی بڑی تعداد اور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، اچانک حملہ کیا، ہم تین پولیس اہلکار موجود تھے جس میں سے 2 شہید ہوگئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ساتھی اہلکاروں کی شہادت کا افسوس مگر حوصلے بلند ہیں۔

The post گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا سلام گوٹھ پولیس پکٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9QcaPW2

انتخابات ایک ہی وقت میں نہ کرائے گئے تو انارکی پھیلے گی، الیکشن کمیشن

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سپریم  کورٹ میں جمع کرائی گئی اپنی رپورٹ میں تمام انتخابات ایک ہی وقت میں کروانے کو موزوں قرار دے دیا۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ہونے کے مندرجات ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلیے۔ رپورٹ کے مندرجات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات کے حوالے سے تمام معاملات  پر غوروخوض کے بعد زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے 8ا کتوبر کی تاریخ دی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن یقین رکھتا ہے کہ اگر یہ راستہ  نہ اپنایا گیا تو ملک میں انارکی پھیلی گی۔ رپورٹ کے مطابق  پنجاب میں انتخابات کیلیے پولیس اہکاروں کی دستیاب تعداد 81050  ہے جبکہ ضرورت4لاکھ66 ہزار اہلکاروں کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے آپریشنز میں مصروف ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ  میں کہا ہے کہ ایک دن میں الیکشن ہونے کے مقابلے میں اخراجات کا زیادہ ہونا حیران کن نہیں۔ الیکشن کیلیے ہونے والے اخراجات میں سیکیورٹی نظام کی نقل وحرکت شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق مختلف مراحل ( فیز ) میں الیکشن کروانے سے تشدد کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، ایک حلقہ میں ہارنے والی جماعت دوسرے مرحلے میں دوسرے حلقے میں تشدد کا  راستہ اپنا سکتی  ہے۔ دوسرے  مرحلے  میں نتائج پر اثر انداز ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ مختلف مراحل میں انتخابات کروانے سے شر پسندوں کی جانب سے حملوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے کہ  1970 اور 1977 کے انتخابات مراحل میں کروائے گئے تھے۔

رپورٹ  کے مندرجات کے مطابق  1970 کے انتخابات میں قومی اسبملی کے نتائج کا اعلان پہلے ہونے سے فاتح  جماعتوں میں پہلے ہی جیت کا سماں تھا۔

1977 کے انتخابات میں بھی ہارنے والی جماعتوں نے بعدازاں ہونے والے  انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔

 

The post انتخابات ایک ہی وقت میں نہ کرائے گئے تو انارکی پھیلے گی، الیکشن کمیشن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/rZ13BjR

دوست ممالک سے فنانسنگ کیلیے سپہ سالار نے بے پناہ کاوشیں کیں، وزیر اعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی آخری شرط دوست ممالک سے فنانسنگ تھی، آرمی چیف نے اس سلسلے میں بے پناہ کاوشیں کیں جو ناقابلِ بیان ہیں۔

پی ٹی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو ایک سال ہوگیا، عمومی تاثر تھا اتحاد زیادہ دیر نہیں چل سکتا، اتحادی جماعتوں کی حکومت نے ایک سال بحرانوں کا مقابلہ کیا اور یہ مراحل بھی گواہی ہیں کہ اتحادی ملک کو مسائل سے نکالنے کیلیے کوشاں ہیںْ

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں میں اختلاف رائے ہوتا ہے، تمام اتحادیوں نے مشاورت میں ہمیشہ اچھا کردار ادا کیا، اتحادیوں کا بھرپور تعاون نہ ہوتا تو حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی تھی، ہم کبھی بات مانتے اور کبھی منواتے ہیں، یہی جمہوریت کا حسن ہے، اتحادیوں نے خلوص اور دلجوئی سے مشکل میں بھی تعاون جاری رکھا، جس پر
ہمارے مخالفین کو جان کے لالے پڑے ہیں کہ اتحاد اب تک کیسے قائم ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا معاملہ آخری مراحل پر ہے، آئی ایم ایف کی آخری شرط یہ تھی کہ دوست ممالک بطور ضامن پیسے جمع کروائیں، اس سلسلے میں سپہ سالار نے بے پناہ کاوشیں کیں جو بیان نہیں کرسکتا جبکہ وزیر خزانہ نے بھی بہت محنت کی اور نیندیں حرام کیں۔

شہباز شریف نے دعا کی کہ آئی ایم ایف کا معاملہ جلد حتمی نتیجے پر پہنچے جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ہم کشتی کو بیچ ساحل میں نہیں چھوڑیں گے بلکہ منجھدار سے لگائیں گے، مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد فتح ضرور آئے گی جس کے بعد ملکی مسائل کم ہوجائیں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ 27 اپریل کو کو چین کے ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو ہوگی۔

The post دوست ممالک سے فنانسنگ کیلیے سپہ سالار نے بے پناہ کاوشیں کیں، وزیر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XJKRHAF

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...