Urdu news

Saturday, 15 April 2023

پاکستان میں مسلسل 11 ماہ سے اشیاء خور و نوش مہنگی ہوئیں، عالمی بینک

اسلام آباد: عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مسلسل 11 ماہ سے اشیاء خور و نوش مہنگی ہوئیں۔

عالمی بینک نے سالانہ فوڈ سکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل 11 ماہ سے اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عوام کی قوت خرید میں 38 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی بینک نے سالانہ رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں مہنگائی کی شرح مارچ 2023 میں 47.2 فیصد ریکارڈ کی گئی، سری لنکا کے بعد یہ شرح جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سری لنکا میں اشیائے خور و نوش میں مہنگائی کی شرح گزشتہ کئی ماہ سے کم جبکہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان میں رواں سال فروری کے مقابلے میں مارچ میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

The post پاکستان میں مسلسل 11 ماہ سے اشیاء خور و نوش مہنگی ہوئیں، عالمی بینک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/pV8cv2S

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...