Urdu news

Tuesday, 18 April 2023

کراچی؛ مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار

  کراچی: شہر قائد میں گزشتہ شب ہونے والے ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق لانڈھی پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے میں گرفتار ملزم ڈکیت گروہ کا سرغنہ نکلا۔ گرفتار ملزم نے لانڈھی 36B، لانڈھی 4 اور صنعتی ایریا میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

گرفتار کیے گئے ملزم نے 14 اپریل 2023ء کو اپنے ساتھی کے ساتھ لانڈھی 36B کے علاقے میں لوٹ مار کی تھی۔ شہری کے ساتھ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جب کہ ملزم گزشتہ شب بھی اپنے ساتھی کے ساتھ شہری سے لوٹ مار کی واردات کررہا تھا، اس دوران پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے  فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے بعد ایک ملزم رضوان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔ گرفتار ملزم کا سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہے، ملزم پہلے بھی جیل جاچکا ہے۔ پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

The post کراچی؛ مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0guMWSv

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...