Urdu news

Tuesday, 11 April 2023

پارلیمنٹ کیوں گئے؟ جسٹس فائز عیسیٰ کی برطرفی کیلیے درخواست دائر

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کرائی ہے جس میں انہیں عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار نے موقف اپنایا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس قاضی فائز عیسی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے، جسٹس قاضی فائز عیسی پارلیمنٹ جاکر مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، کرپٹ سیاست دانوں کے ساتھ بیٹھ کر ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی گئی، آئین پاکستان عدلیہ اور ایگزیکٹو کے درمیان فرق رکھنے کا کہتا ہے۔

بار کی شکیات کی کاپی سپریم جوڈیشل کونسل کے تمام ممبران کو ارسال کی گئی ہے۔

The post پارلیمنٹ کیوں گئے؟ جسٹس فائز عیسیٰ کی برطرفی کیلیے درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/itNySQv

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...