Urdu news

Monday, 17 April 2023

پاکپتن میں لڑکی سے جنسی زیادتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

پنجاب کے ضلع پاکپتن میں خاتون پولیس آفیسر نے پندرہ سالہ لڑکی سے جنسی ذیادتی میں ملوث مرکزی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے بتایا کہ ملزم مبشر شاہین کو موبائل لوکیشنز ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا ، ملزم کے ساتھی رضوان نے واردات میں معاونت کی۔

خاتون آفیسر عشرت نے جنسی زیادتی کے ملزم کی گرفتاری کے لیے خود ریڈ کیا ۔ ملزمان نے گزشتہ روز پندرہ سالہ لڑکی سے تھانہ ڈلوریام کی حدود میں زیادتی کی۔

ڈی پی او پاکپتن نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

The post پاکپتن میں لڑکی سے جنسی زیادتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/pkxF61j

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...