اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، اجلاس 26 اپریل کے بجائے آج شام 5 بجے ہوگا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس میں تبدیلی کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں اسمبلی ہال میں قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشن اور اعلیٰ عسکری حکام ، آئی جی پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب ، وفاقی سیکرٹریز داخلہ، خارجہ، فنانس، دفاع اور اطلاعات نشریات ، چاروں صوبائی وزراء اعلی، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز اجلاس میں شریک ہیں۔
The post قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج شام طلب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/AC7LzpV
No comments:
Post a Comment