Urdu news

Wednesday, 12 April 2023

عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ، پہلی ٹرین 18اپریل کو چلے گی

لاہور: ریلوے انتظامیہ نے عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پہلی اسپیشل ٹرین 18اپریل کو چلائی جائے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت اور عید پر سفر کرنے والوں کے رش کے پیش نظر اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں، مسافروں کے رش کے باعث پہلے سے چلنے والی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز بھی لگائی جائیں گی۔

حکام نے ورکشاپس ڈویژن کو اسپیشل ٹرینوں کیلیے اضافی بوگیاں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

The post عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ، پہلی ٹرین 18اپریل کو چلے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/UxQCmYG

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...