Urdu news

Sunday, 16 April 2023

ہزار مہینوں سے بہتر رات،شب قدر آج منائی جائے گی

لاہور: ہزار مہینوں سے بہتر رات، شب قدر آج پیر منگل کی درمیانی رات (27 رمضان المبارک) منائی جائے گی۔

شب قدر کے موقع پر آج ختم قرآن کی محافل کے انتظامات مکمل، مساجد کو برقی قمقوں سے سجا دیا گیا، خواتین گھروں میں مرد حضرات مساجد میں رات عبادت میں گزاریں گے، نماز تراویح میں قرآن سنانے والے حفاظ اور سامعین کو انعام و اکرام سے نوازا جائے گا، مٹھائیاں بانٹی جائیں گی، مساجد میں عبادت گزاروں کیلیے سحری کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔

یاد رہے لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ہزار مہنیوں سے بہتر ہے۔

لاکھوں مسلمان اس رات اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل کی ادائیگی اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہتے ہیں اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگتے ہیں ، 75 سال قبل پاکستان کا قیام بمطابق قمری مہینہ 27 رمضان المباک ( 14 اگست 1947)کو عمل میں آیا تھا۔

The post ہزار مہینوں سے بہتر رات،شب قدر آج منائی جائے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9V5iK3z

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...