Urdu news

Monday, 17 April 2023

وزیراعلیٰ بلوچستان کا حکومتی امور میں عدالتوں کی بیجا مداخلت پر اظہار ناراضگی

 کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے حکومتی امور میں عدالتوں کی بیجا مداخلت پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ عدالتی تجاوز سے حکومتی امور کی انجام دہی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے، اگر عدالتیں منتخب حکومتوں کے فیصلوں پر حکم امتناعی جاری کرتی رہیں تو بہتر ہے کہ وہ خود ہی حکومت سنبھال لیں۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ عدالتی فیصلوں سے ترقیاتی و انتظامی بحران پیدا ہو رہا ہے، بہتر ہے کہ عدالتیں اپنا آئینی کردار ادا کریں اور ہمیں بھی اپنا آئینی و قانونی کام کرنے دیں۔

وزیراعلیٰ نے حکومتی فیصلوں پر حکم امتناعی سے پیدا صورتحال پر آج اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے جس میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری قانون، سیکریٹری پراسیکیوشن، ایڈوکیٹ جنرل او ر پراسیکیوٹر جنرل اجلاس میں شریک ہوں گے۔

The post وزیراعلیٰ بلوچستان کا حکومتی امور میں عدالتوں کی بیجا مداخلت پر اظہار ناراضگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zuJOmM2

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...