Urdu news

Thursday, 13 April 2023

این ڈی ایم اے کے1 ارب کی سرمایہ کاری، پی اے سی کا تحقیقات کا حکم

اسلام آباد: پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اعلیٰ سرکاری افسران پر 2عہدے لینے کی پابندی عائد کرنے کیلیے کابینہ سیکریٹریٹ کو خط لکھ دیا جب کہ فوری طور پر ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کا عمل شروع کرنیکی ہدایت کردی گئی۔

پی اے سی نے این ڈی ایم اے کے ایک ارب روپے سے زائد کے ایمرجنسی فنڈ کی  بینک میں سرمایہ کاری پر اظہار تشویش کرتے ہوئے 15روز میں تحقیقات مکمل کرنے اور ذمہ داران کے تعین کی ہدایت کر دی۔

پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی صدارت میں ہوا جس میں وزارت قومی صحت، تخفیف غربت ، وزارت اطلاعات و نشریات اور این ڈی ایم اے کے حسابات سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی اے سی؛ اوگرا، نیپرا، پی ٹی سی ایل سمیت 8 اداروں کے مکمل آڈٹ کا حکم

پی اے سی نے نرسنگ کونسل، سی پی ایس پی اور وزارت صحت کے دیگر منسلک اداروں کے آڈٹ نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ  جو ادارہ بھی قومی خزانے سے پیسے اور دفاتر کیلیے سرکاری زمین لیتا ہے اسکے حسابات کا آڈٹ ضروری ہے۔

کمیٹی نے تین ارب روپے سے زائد کے ایمرجنسی ریلیف فنڈز کے عدم استعمال پر برہمی کا استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ سے مشاورت کے بعد منصوبوں کو فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

 

The post این ڈی ایم اے کے1 ارب کی سرمایہ کاری، پی اے سی کا تحقیقات کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/fyVHzat

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...