اسلام آباد: پاکستان کے دو بڑے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیے گئے۔
ایس ایف ڈی کی جانب سے پاکستان کے دو بڑے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیے گئے، چینی ہائیڈرو پاور کمپنیاں پاکستان میں ان دو بڑے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی تعمیر میں مصروف ہیں، ان سے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
گوادر پرو کے مطابق سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ایف ڈی) نے پاکستان کے مہمند ملٹی پرپز ڈیم پراجیکٹ (یم ایم ڈی پی ) کے لیے240 ملین ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
قومی اقتصادی کونسل (ایکنک)کی ایگزیکٹو کمیٹی نے دیامر بھاشا پاور جنریشن پراجیکٹ(ڈی بی پی جی پی)کی منظوری دے دی ہے۔
The post پاکستان کے 2 بڑے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے لیے فنڈز جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Igvd54a
No comments:
Post a Comment