Urdu news

Wednesday, 12 April 2023

صارفین کے لیے بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

 اسلام آباد: سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کے لیے بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔ نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

نیپرا کے مطابق فی یونٹ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 15 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی صارفین کو تین ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

بجلی صارفین سے اپریل، مئی اور جون کے بلوں میں اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔

The post صارفین کے لیے بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/L1SHn0r

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...