لاہور: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک میں ایک ہی دن انتخابات پر زور دیا ہے۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ پورے ملک میں ایک ہی دن متفقہ رائے سے الیکشن کا انعقاد مسئلہ کا حل ہے، اتفاق رائے کے بغیر کسی ایک صوبے میں الیکشن مسائل میں اضافہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ کے حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ جس پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ڈائیلاگ کے حوالے سے جماعت اسلامی کا کردار اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رابطوں اور تبادلہ خیال کے ذریعے بہتر راستہ نکل سکتا ہے۔ علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
The post چوہدری شجاعت اور سراج الحق کا ملک میں ایک ہی دن انتخابات پر زور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/pIRufVO
No comments:
Post a Comment