Urdu news

Friday, 14 April 2023

وقاقی کابینہ کا اجلاس طلب، اہم فیصلوں کا امکان

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری کرنے کے فیصلے سے متعلق دارالحکومت میں کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ کے فنڈز جاری کرنے کے معاملے پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

مزید پڑھیے: پنجاب انتخابات کیس؛ سپریم کورٹ کا اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری کرنیکا حکم

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ اور اٹارنی جنرل اجلاس میں حکومت کی قانونی حکمت عملی سے کابینہ کو آگاہ کریں گے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

The post وقاقی کابینہ کا اجلاس طلب، اہم فیصلوں کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Yg62GV7

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...