Urdu news

Tuesday, 18 April 2023

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

  کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی سے 2005 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257روپے کا اضافہ ہوگیا

اس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 217400 روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 186385روپے کی سطح پر آگئی۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2530روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2170روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

The post سونے کی قیمت میں مزید اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/HgkMF2Z

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...