Urdu news

Sunday, 16 April 2023

راولپنڈی میں کاروباری شخصیت کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا

 راولپنڈی: تھانہ مورگاہ کے علاقے ڈیفنس روڈ پر ریوالونگ لائٹ لگی ویگو گاڑی میں سوار مسلح افراد کاروباری شخصیت فرحان اسرار وارثی کو قتل کرنے کے بعد ہتھکڑی لگی لاش فوجی فاونڈیشن اسپتال کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے۔

حکام کے مطابق پیڑولیم و ہوٹلنگ کے کاروبار سے منسلک کاروباری شخصیت فرحان اسرار کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ کلائنٹس میں غیر ملکی کمپنیز بھی شامل ہیں۔

فرحان اسرار اپنے دوست و ملازم کے ہمراہ گاڑی پر ڈیفنس جا رہے تھے کہ اچانک ویگو گاڑی جس پر پولیس کی ریوالونگ لائٹ بھی لگی ہوئی تھی میں سوار کالے رنگ کی وردیوں میں ملبوس مسلح افراد نے گاڑی زبردستی رکوائی۔ فرحان اسرار کو ہتھکڑی لگا کر اپنی گاڑی میں بٹھا لیا اور ہمراہ موجود افراد کو دیگر مسلح افراد نے کور کرکے انکی گاڑی میں لیکر چلنا شروع کیا تو کچھ فاصلے پر مغوی سے مزاحمت کے دوران ملزمان نے فائرنگ کی۔

گولی فرحان اسرار کے چہرے پر لگنے سے وہ دم توڑ گیا جس پر ملزمان گاڑی چھین کر متوفی کی ہتھکڑی لگی لاش اور ساتھ موجود دونوں افراد کو فوجی فاونڈیشن اسپتال کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس و فرانزک ایجنسی کے حکام موقع پر پہنچے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے شواہد اکھٹے کیے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتول پیڑولیم کا کاروبار بھی کرتا تھا، تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ فوجی فاونڈیشن اسپتال کے باہر اور جہلم روڈ سمیت ڈیفنس روڈ جہاں سے ان افراد کو اغواء کیا گیا وہاں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

The post راولپنڈی میں کاروباری شخصیت کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nrIiwLa

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...