Urdu news

Tuesday, 8 August 2023

لیبیا کی جیل سے 11 پاکستانیوں کودس ماہ بعد رہائی مل گئی

کوٹلی: لیبیا کی جیل سے 11 پاکستانی نوجوانوں کودس ماہ بعد رہائی مل گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیبیا سے رہائی پانے والے 11 نوجوانوں کو پاکستان پہنچا دیا گیا ہے جن میں سے اکثر کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیرسے ہے، لیبیا میں دس ماہ سے قید کوٹلی کے نوجوانوں کی خبرایکسپریس نیوز نے بریک کی تھی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق لیبیا سے 11 ڈیپورٹیزاسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے ہیں جنہیں پوچھ گچھ کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کیا گیا، تمام افراد کی ٹریول ہسڑی موجود تھی جنہیں کوائف و معلومات لینے کے بعد گھرجانے کی اجازت دے دی گئی۔

لیبیا سے آنے والے ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ ہماری رہائی میں اقوام متحدہ نے اہم کردار ادا کیا، ہمیں گن پوائنٹ پر ڈنکی لگوائی گئی تھی، کشتی میں آگ لگی تو کوسٹ گارڈز نے ریسکیو کرکے ہماری جان بچائی۔

The post لیبیا کی جیل سے 11 پاکستانیوں کودس ماہ بعد رہائی مل گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/NU7ZpHb

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...