Urdu news

Thursday, 10 August 2023

شمالی وزیرستان میں دلہا کی فائرنگ سے 3 بچے جاں بحق

شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام میں دلہا کی فائرنگ سے تین کم عمر بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے گاؤں چھوٹا دتہ خیل برکلی میں شادی کی تقریب کے دوران دلہا کی فائرنگ سے اُس کے تین سگے بھتیجے جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں 8 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو بچے زخمی بھی ہوئے جنہیں دوآبہ اسپتال ہنگو منتقل کردیا گیا ہے۔

اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا کہ دلہے کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے تاہم ملزم واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز بھی کردیا۔

The post شمالی وزیرستان میں دلہا کی فائرنگ سے 3 بچے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/m3V5uIv

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...