پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 64 تک پہنچ گئی۔
باجوڑ دھماکے میں زخمی ہونے والے آیاز کا تعلق ماموند سے تھا، جسے شدید زخمی حالت میں بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور کے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا۔
جے یو آئی کا کارکن سی ایم ایچ میں کئی روز تک زیر علاج رہا اور آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
مزید پڑھیں: باجوڑ دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہوگئی
جمعیت علما اسلام کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 64 تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل باوجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن کے دوران دھماکا ہوا تھا، جس میں دو درجن سے زائد کارکنان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔
The post باجوڑ دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، اموات کی تعداد 64 تک پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/bajTUmA
No comments:
Post a Comment