Urdu news

Sunday, 6 August 2023

کراچی میں واقع فلیٹس کی بجلی دو روز سے منقطع، رہائشی پریشان

کراچی کے علاقے گلزار ہجری اسکیم 33 میں واقع فلیٹس کی منقطع کی گئی بجلی کو دو روز گزر گئے جس کے باعث رہائشی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع چیپل گارڈن سمیت کئی فلیٹس میں بلوں کی عدم ادائیگی کے نام پر کے الیکٹرک نے بجلی منقطع کردی، جس کے باعث صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بلوں کی ادائیگی کے باوجود کے الیکٹرک نے دو روز سے بجلی بند کررکھی ہے جس سے معمولات زندگی شدید متاثر ہورہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو جن صارفین نے بل کی ادائیگیاں کی ہیں انکی بجلی بند کرنا جائز نہیں، کمپنی متبادل نظام لائے یا پھر فی الفور بجلی بحال کرے۔

The post کراچی میں واقع فلیٹس کی بجلی دو روز سے منقطع، رہائشی پریشان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/TybgI3S

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...