Urdu news

Friday, 4 August 2023

علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

پڈعیدن: کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیا پڈعیدن اور بھریاروڈ اسٹیشن کے درمیان پٹڑی سے اتر گئیں، معجزانہ طور مسافر محفوظ رہے۔

ریلوے ڈی ایس سکھر نے بتایا کہ متاثرہ ٹرین کی بوگیوں کو الگ کر کے ٹرین کو پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر کھڑا کر دیا گیا ہے تاہم مسافر محفوظ ہیں ،  حادثے کے باعث اپ ٹریک سات گھنٹے سے بلاک جبکہ ڈاؤن ٹریک باحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلیف ٹرین سکھر سے حادثے والی جگہ پہنچ گئی، مرمتی کام شروع ہو گیا ہے لہٰذا ایک گھنٹے کے اندر ٹرین کو بحال کیا جائے گا۔ دوسری جانب ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر مسافر ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشن پر کھڑا کر دیا گیا ہے۔

 

The post علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/CqxQuZY

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...