Urdu news

Tuesday, 8 August 2023

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیدیا

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین  پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین  پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے اور انہیں این اے 45 کرم کی نشست سے ڈی سیٹ بھی کردیا ہے،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیا گیا، وہ کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد  چیئرمین پی ٹی آئی پانچ سال تک الیکشن نہیں لڑسکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال کی سزا سنائے جانے کے بعد دیا ہے۔

 

The post الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/cExM24L

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...