Urdu news

Wednesday, 12 January 2022

کراچی پولیس چیف نے بالآخر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 شہریوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

 کراچی: کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے آخر کار شہر میں ڈکیتی کی وارداتروں کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا.

ترجمان کراچی پولیس چیف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈکیتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں جب کہ کراچی پولیس چیف نے پولیس کو تمام وسائل بروئے کار لا کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

ترجمان کے مطابق انھوں نے تمام فیلڈ آفیسرز کو ازخود پولیس پیٹرولنگ کی نگرانی کرنے کی ہدایت اور پولیس کا گشت بڑھانے کے ساتھ ساتھ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کے احکام جاری کی ہے، ترجمان کے مطابق حالیہ واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

The post کراچی پولیس چیف نے بالآخر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 شہریوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3FoIgGr

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...