Urdu news

Saturday, 1 January 2022

لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی،9 دہشتگرد گرفتار

 لاہور: سی ٹی ڈی نے لاہورکے مختلف اضلاع میں آپریشن کے دوران 9 دہشتگردوں کوگرفتارکرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں 119 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کئے گئے جس میں 9 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ 124 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتاردہشتگردوں منیب،رفیق،نعیم،اقبال،احسن،حمادالرحمن،عبدالوحید،شوکت حسین،اختر کان اور احمد آفتاب کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

گرفتاردہشتگردوں سے ہینڈ گرینڈ،الیکٹرک سوئچ، ڈیٹونیٹراوربارودی مواد برآمد کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنا سی ٹی ڈی کی اولین ترجیح ہے۔

The post لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی،9 دہشتگرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mNoNIT

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...