Urdu news

Friday, 14 January 2022

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ایک سیکیورٹی گارڈ نے دوسرے گارڈ کی جان لے لی

لاہور: سندر کے علاقے میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ نے اپنے ساتھی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، لاہور کے علاقے سندر میں ایک نجی دفتر کے سیکیورٹی گارڈ نے دوسرے گارڈ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، دونوں ٹک ٹاک کی ویڈیو بنارہے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ قتل ہونے والا 25 سالہ حسین احمد سندر اسٹیٹ میں سیکیورٹی گارڈ تھا، اور یہیں پر اسامہ نامی نوجوان بھی سیکیورٹی ڈیوٹی کرتا تھا، دونوں مل کر ٹک ٹاک بنا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ دونوں سیکیورٹی گارڈز ٹک ٹاک کی ویڈیو بنارہے تھے، اسامہ نے پسٹل حسین کے سر کے پچھلے حصہ پر گردن کے قریب رکھا تھا، کہ گولی چل گئی اور حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے قتل ہونے والے گارڈ کی لاش پوسٹمارم کے لئے جمع کروا دی ہے، جب کہ اسامہ کو اسلحے سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

 

The post ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ایک سیکیورٹی گارڈ نے دوسرے گارڈ کی جان لے لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fp9cuU

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...