Urdu news

Saturday, 1 January 2022

غریب اور امیر کیلئے قوانین کی تفریق سے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب اور امیر کیلئے علیحدہ قوانین قوموں کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں، انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں پھلتی پھولتی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے سال نو کے پہلے روز بین الاقوامی اسلامک سکالرز کے ساتھ ویڈیو لنک پر گفتگو کی، جس میں نوجوان نسل کو بنیادی قرآن پاک کی تعلیمات کو اولین ترجیح بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

انٹرنیشنل اسکالرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ رسول ﷺ دنیا کی بہترین شخصیت تھے جن کا زور قانون کی حکمرانی پر تھا، اسی وجہ سے ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی پر سختی سے عمل  کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ آپ ﷺ کی مثالوں کو بنیاد بنا کر ان پر عمل کرنے سے ہی خوش حالی حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے قوموں کی تباہی کی وجہ غریب اور امیر ممالک کے علیحدہ قوانین کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سب کو  ترقی کے لیے ریاست مدینہ کے بنیادی اصولوں پر چلنا ہوگا جو انصاف اور قانون کی حکمرانی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان 2 اصولوں کی بنیاد پر ہونے والی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں کیونکہ وہی معاشرے ہمیشہ پھلے پھولے جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔

The post غریب اور امیر کیلئے قوانین کی تفریق سے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eCCk1z

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...