Urdu news

Thursday, 13 January 2022

عوام کی زندگیاں قابل رحم بنانے پرپی ٹی آئی کو معاف نہیں کریں گے، شہبازشریف

لاہور:  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام کی زندگیوں کو قابل رحم بنانے پرپی ٹی آئی کو معاف نہیں کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں منی بجٹ بل کی منظوری پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کل کا دن پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، حکومت نے پہلے سے مہنگائی میں پسے عوام پر منی بجٹ مسلط کردیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام زندگیوں کو قابل رحم بنانے پرپی ٹی آئی کو معاف نہیں کریں گے، بس یہ کچھ وقت کی بات ہےعوام انہیں ووٹ کی طاقت سے دفن کر دیں گے۔

 

The post عوام کی زندگیاں قابل رحم بنانے پرپی ٹی آئی کو معاف نہیں کریں گے، شہبازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fla3wT

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...