Urdu news

Saturday, 1 January 2022

کراچی سپرہائی وے پر ڈاکوؤں سے مقابلے میں پولیس اہلکار شہید

کراچی: سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب مقابلے میں پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ 

پولیس حکام کے مطابق کراچی سپرہائی وے پر نیو سبزی منڈی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوگیا، فائرنگ کے اس تبادلے میں پولیس کا ایک جوان شہید جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ جب کہ ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق لاش اور زخمی ہونے والے جوان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ ڈاکوؤں کی تلاش کے لئے ناکہ  بندی بھی کردی گئی ہے، اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

 

The post کراچی سپرہائی وے پر ڈاکوؤں سے مقابلے میں پولیس اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sPSaOy

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...