Urdu news

Sunday, 2 January 2022

پنجاب :خواجہ سراؤں کی ماہانہ مالی امداد کا پروگرام شروع

 راولپنڈی: پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی (ایس پی اے) کے زیر اہتمام پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے خواجہ سراؤں کی ماہانہ مالی امداد کا بڑا پروگرام شروع کر دیا ہے۔

اس پروگرام کو مساوات پروگرام کا نام دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت  40 سال سے زائد عمر کے خواجہ سراؤں کو ماہانہ 3 ہزار روپے اور 18 سال سے 40 سال تک کے معذور خواجہ سراؤں کو ماہانہ 2 ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی اس کیلیے خواجہ سراؤںکا نادرا کے پاس بطور خواجہ سرا رجسٹر ہونا ضروری ہے جبکہ معذور خواجہ سراؤں کا معذوری کا سرٹیفیکیٹ ہونا لازم ہے۔

پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی نے پنجاب بھر کے خواجہ سراؤں کو فوری نادرا سے رجسٹریشن کی ہدایات جاری کی ہیں اس پروگرام کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے رجسٹریشن صرف شناختی کارڈ کی بنیاد پر ہوگی یہ رجسٹریشن 31 جنوری تک جاری رہے گی تمام خواجہ سراؤں کو ان کے موبائل فون نمبر پر مالی امداد کی رقم بھیجی جائے گی ۔

The post پنجاب :خواجہ سراؤں کی ماہانہ مالی امداد کا پروگرام شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3f07hNr

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...