Urdu news

Thursday, 13 January 2022

پٹرولیم قیمتوں میں متوقع اضافہ، بحران کی ذمہ دارحکومت ہوگی،شہباز شریف

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرشہبازشریف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 6 روپے لیٹراضافے کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔ بحران پیدا ہوا توذمہ دارحکومت ہوگی۔

(ن) لیگ کے صدر شہبازشریف نے بیان میں کہا کہ 3 دن بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹراضافے کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔ ان اطلاعات سے ملک میں پٹرول کی ذخیرہ اندوزی کا خدشہ ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بحران پیدا ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی آگ کو مزید تیز کردے گا۔ہر روز ایک نیا حادثہ بتاتا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔

انہوں نے حکومت سے مارکیٹ میں آنے والی اطلاعات پراقدام کرنے اورذخیرہ اندوزی نہ ہونے دینے کا مطالبہ کیا۔

شہبازشریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ گندم، کبھی آٹا، کبھی چینی توکبھی کھاد اورپٹرول کے بحران قوم پرنازل ہورہے ہیں۔

The post پٹرولیم قیمتوں میں متوقع اضافہ، بحران کی ذمہ دارحکومت ہوگی،شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3K0bVci

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...