Urdu news

Tuesday, 1 February 2022

2022 کی سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری

 اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے سال 2022 کی سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے سال 2022 کی سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر، 23 مارچ یوم پاکستان، یکم مئی یوم مزدور، 3، 4، 5 مئی عید الفطر، 10، 11، 12 جولائی عید الاضحی7، 8 اگست عاشورہ محرم، 14 اگست یوم آزادی، 9 اکتوبر عید میلاد النبیؐ، 25 دسمبر یوم قائد اعظم کے موقع پر سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

دریں اثنا 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

The post 2022 کی سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XuTQs46Cq

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...