اسلام آباد: نیپرا کی جانب سے دسمبر2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 2.59 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔
نیپرا نے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 1.79 روپے فی یونٹ کمی کیلیے کے الیکٹرک کی درخواست پر عوامی سماعت کی۔
سماعت کے دوران نیپرا نے کے الیکٹرک کی طرف سے فراہم کردہ حسابات میں کچھ ایڈجسٹمنٹ کی ہے اور مشاہدہ کیا ہے کہ درخواست میں کمپنی کی طرف سے مانگے گئے 1.79 روپے فی یونٹ کے بجائے کمی تقریباً 2.59 روپے فی یونٹ ہوگی۔ نیپرا نے سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
The post کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 2.59 روپے یونٹ سستی ہونے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/d1aMV8XSg
No comments:
Post a Comment