Urdu news

Wednesday, 2 February 2022

بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز کا ضلعی ہلیتھ آفس اور ویکسین سینٹرز کو بند کرنے کا اعلان

 کوئٹہ: بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز کے ضلعی ہلیتھ آفس اور ویکسین سینٹرز کو آج سے احتجاجاً بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے عہدیداروں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے احتجاج کے دائرے کار کو بڑھانے کا اعلان کیا۔

ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر حفیظ مندو خیل نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو صحت کی سہولت سے دور رکھا جارہا ہے، جس کے لیے کل سے ہم بھرپور احتجاج شروع کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دائرے بڑھاتے ہوئے ویکسین سینٹرز اور ضلعی ہیلتھ آفس کو بند کردیں گے۔

ڈاکٹرز بہار شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، بس زبانی دعوے کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہیلتھ کارڈ جھوٹ اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔

The post بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز کا ضلعی ہلیتھ آفس اور ویکسین سینٹرز کو بند کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/x0c7E3kbw

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...