کراچی: کراچی پولیس میں افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو جانچنے کا عمل تسلسل سے جاری ہے۔
کورٹ پولیس میں فرائض سرانجام دینے والے افسران و اہلکاروں کی سرگرمیوں کو بھی باریک بینی سے مانیٹرکیا جا رہا ہے، قیدیوں کے لیے سہولت کاری کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ملوث اہلکاروں کے خلاف انکوائری کیلیے سینئر پولیس افسر کو مقرر کیا ہے۔ انکوائری کی رپورٹ موصول ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔
کراچی پولیس میں احتساب کا عمل جاری ہے اور قصور وار ثابت ہونے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمہ جاتی و قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔
The post قیدیوں کے سہولت کاراہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/46OQlej
No comments:
Post a Comment