Urdu news

Sunday, 6 February 2022

بی ایم پی نے وفاق پر پارٹی کو مسلسل نظر انداز کرنے پر ناراضگی کا اظہارکردیا

 کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی (اے این پی) کی قیادت نے وفاقی حکومت کی جانب سے پارٹی کو مسلسل نظر انداز کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ، چیئرمین سینیٹ، اراکین اسمبلی وسینیٹ نے شرکت کی اور اے این پی اور تحریک انصاف کے تعلقات کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں شرکا نے اس امر پر اتفاق کا اظہار کیا کہ وفاق میں اہم اتحادی جماعت ہونے کے باوجود بی اے پی کو جائزمقام نہیں دیا جارہا اوروفاقی کابینہ میں بی اے پی کی نمائندگی نہ ہو نے کے برابر ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہنمائندگی نہ ہونے سے بلوچستان میں احساس محرومی میں اضافہ ہو رہاہے اور زور دیا گیا کہ   وزیراعلیٰ پارٹی کے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں۔

علاوہ ازیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کی جائے گی اور تحفظات دور نہ کرنے کی صورت میں بی اے پی مستقبل کا لائحہ عمل اختیار کرے گی۔

The post بی ایم پی نے وفاق پر پارٹی کو مسلسل نظر انداز کرنے پر ناراضگی کا اظہارکردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/gPtDIa0

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...