کراچی: پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈز کی جانب سے منظور کی جانے والی ایک ارب ڈالرز قرض کی قسط موصول ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے بھیجی جانے والی ایک ارب ڈالرز کی قسط جمعے کو اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے تصدیق کی کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی چھٹی قسط موصول ہوگئی ہے۔
Following the successful completion of the 6th review of the IMF program, #SBP has received the next tranche of $1.053 billion.
— SBP (@StateBank_Pak) February 4, 2022
واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے اس پیکج کے لیے کڑی شرائط عائد کی تھیں جس کی بنیاد پر حکومت نے پارلیمنٹ میں منی بجٹ پیش کر کے مختلف اشیا پر ٹیکس عائد کیا جس کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آیا۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرقرض کی منظوری دے دی
دو روز قبل وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی جانب سے منظور کیے جانے والے پیکج کا اعلان کیا تھا۔
The post آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط موصول ہوگئی، اسٹیٹ بینک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/5N2JcHn
No comments:
Post a Comment