Urdu news

Tuesday, 1 March 2022

ہتک عزت کیسز کے فیصلے 9 ماہ میں سنانے کا حکم

 اسلام آباد: ہتک عزت کے زیر التوا کیسز نمٹانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسلام آباد سیشن کورٹ کو 9 ماہ میں کیسز ka فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے سیشن جج کی جانب سے ہائی کورٹ کو بھیجی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک لمبے عرصے سے ہتک عزت سے متعلقہ کیسز زیر التوا ہیں۔

سیشن جج کی رپورٹ پر انسپکشن ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ کے ممبر نے سیشن کورٹس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہتک عزت سے متعلق آرڈیننس کے تحت کیس کا فیصلہ 9 ماہ میں ہونا ضروری ہے، اگر ضروری ہو تو سیشن کورٹ ہتک عزت کے کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کریں اور کیسز کو متعلقہ آرڈیننس کے تحت پرانے کیسز کو قانون کے مطابق نمٹایا جائے۔

The post ہتک عزت کیسز کے فیصلے 9 ماہ میں سنانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/tYRaCWj

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...