کراچی: محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں آج (بدھ) کے روز مطلع جزوی ابرآلود اور ہلکی پھوار کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے سلسلے نتیجے میں دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، جامشورو اور دیہی سندھ کے دیگر علاقوں میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ اس کے اثرات کے سبب شہر قائد میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں پھوار کا امکان ہے۔
کراچی میں منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 18 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
دوسری جانب دارالحکومت اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
The post محکمہ موسمیات کی آج شہرقائد میں کل ہلکی پھوار کی پیشگوئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jA6byN3
No comments:
Post a Comment