Urdu news

Wednesday, 2 March 2022

اسلام آباد سے سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

 اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) اوراے ایس ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے این ایف حکام کے مطابق پی آئی اے کی پرواز سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جانے والے مسافر عادل خان کے سامان کی اسکینگ کی گئی تو حکام نے اسے مشکوک قراردیا۔

سامان کوکھول کرچیک کیا  گیا تو کٹنگ بورڈ کے اندرچھپائی گئی ایک کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئے۔کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے ملزم عادل خان کوگرفتارکرکے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

The post اسلام آباد سے سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/GmSnrcD

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...