Urdu news

Thursday, 3 November 2022

اسلام آباد ائیرپورٹ پر برازیلین شہری گرفتار، ڈیڑھ کلو کوکین برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر برازیلین شہری سے 1 کلو 560 گرام کوکین برآمد کرلی۔ ملزم کو دوحہ سے آنے والی فلائٹ نمبر QR 632 سے دورانِ تلاشی گرفتار کیا گیا۔

علاوہ ازیں دیگر کارروائیوں میں کراچی ناردرن بائی پاس پرکوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 180 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ادھر لاہور میں واقع کوریئر آفس میں لندن بھیجے جانے والے پارسل سے 900 گرام افیون برآمد ہوئی جو کتابوں میں چھپائی گئی تھی ۔

تمام ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

The post اسلام آباد ائیرپورٹ پر برازیلین شہری گرفتار، ڈیڑھ کلو کوکین برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zaFAxyY

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...