Urdu news

Thursday, 3 November 2022

اہم تعیناتی سے قبل عمران خان پرحملہ سنگین ساز کی کڑی ہے، شیخ رشید

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اہم تعیناتی سے قبل پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر حملہ سنگین ترین سازش کی کڑی ہے۔

شیخ رشید نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ غیر ملکی اور مقامی سازش ہے۔ایک ملزم سے فوری بیان دلوانا اور باقیوں کو فرار کروانا سوالیہ نشان ہے۔ عمران خان پرحملہ کرنےوالے ایک  سے زیادہ اور منظم سازش کےآلہ کار تھے۔اگر عمران خان کو کچھ ہوجاتا تو پاکستان ہی نہیں خطےکی سیاست بھی بدل جاتی۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سیاسی طور پر دفن ہوگئی ہے۔ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا حق لیں گے۔اسلام آبادکو گونتا موبےجیل بنادیاگیاہے۔جو جیل  ہمارے لیے کل بنائی ہے اس میں انہوں  نےاور  77 وزرا نے رہنا ہے۔

The post اہم تعیناتی سے قبل عمران خان پرحملہ سنگین ساز کی کڑی ہے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/D02rEGx

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...