Urdu news

Tuesday, 31 January 2023

لاہور میں ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت

 لاہور: عدالت نے لاہور میں ریسٹورنٹس رات گیارہ بجے تک کھولنے کی اجازت  دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کیس میں گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں شہر کے ریسٹورنٹس کو رات 11 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں عدالت نے ہوم ڈیلیوری سروس بھی رات ساڑھے 12 بجے تک  دینے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے ٹریفک پولیس کو سٹرکوں پر ٹریفک کی   معلومات کے لیے ٹیلی فون نمبر آویزاں کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔

The post لاہور میں ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/EY2cq3H

ریکوڈک، بیرک کی بلوچستان کو 3 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی

 کوئٹہ: بیرک گولڈ کارپوریشن نے ریکوڈک منصوبے کیلیے بلوچستان کی صوبائی حکومت کو3 ملین ڈالر (تقریباً 750 ملین روپے) کی پہلی ادائیگی کردی ہے۔

بیرک گولڈ کارپوریشن نے ریکوڈک منصوبے کی نئی شراکت داری کے فریم ورک کے تحت بلوچستان کی صوبائی حکومت کو3 ملین ڈالر (تقریباً 750 ملین روپے) کی پہلی ادائیگی کردی ہے۔

پچھلے ماہ حتمی معاہدوں پر دستخط اور ضروری قانونی تقاضوں کے پورا ہونے کے بعد بیرک اور حکومتِ بلوچستان نے حال ہی میں  صوبے کیلیے مختص کردہ فنڈز کی ادائیگی کے ٹائم ٹیبل پر باہمی رضامندی ظاہر کی تھی۔

ریکوڈک پاکستان کے کنٹری منیجر علی رند نے سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز ڈیولپمنٹ ڈپیارٹمنٹ بلوچستان سیدل خان لونی کو 3 ملین ڈالر کا چیک پیش کیا، یہ پراجیکٹ اپنی تعمیر سے متوقع طور پر تقریبا 7,500 افراد کو روزگار مہیا کرے گا اور پیداواری مرحلے کے آغاز میں تقریبا 4,000 طویل المدتی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا۔ کان کی تعمیر دو مراحل میں مکمل ہوگی اور پہلے مرحلے میں پلانٹ تعمیر کیا جائے گا۔

The post ریکوڈک، بیرک کی بلوچستان کو 3 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/aA72lTE

جامعہ اردو بدترین مالی وانتظامی بحران کا شکار ہوگئی

  کراچی: اعلیٰ تعلیمی کمیشن اور اُردو یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مابین جاری شدید چپقلش اور اختلافات کے سبب جامعہ اُردو بدترین مالی وانتظامی بحران سے دوچار ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اعلیٰ تعلیمی کمیشن اور اُردو یونیورسٹی کی انتظامیہ میں شدید اختلافات کے باعث جامعہ بدترین مالی و انتظامی بحران کا شکار ہوگئی۔

یونیورسٹی کی موجودہ قائم مقام انتظامیہ نے 7 ماہ قبل اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پانے والے اور براہ راست اس عہدے پر فائز ہونے والے اساتذہ کو جواننگ لیٹر دیتے ہوئے ان کی مذکورہ عہدے پر خدمات لینے شروع کردیئے ہیں تاکہ فیکلٹی میں موجود خلا کو پُر کیا جاسکے لیکن تاحال یہ اساتذہ اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں جبکہ حال ہی میں 73 لیکچرز کو بھی جوائننگ دے دی ہے انہیں بھی تنخواہیں نہیں دی جارہی۔

کہا جارہا ہے کہ لیکچررز کی بھرتیاں یونیورسٹی کے دو سینئر اساتذہ کو پروفیسر کے عہدے پر فائز کرنے کے التوا میں پڑے کیس کو نمٹانے کے لئے دی گئی۔

ادھر یونیورسٹی میں انتظامی کے ساتھ ساتھ بدترین مالی بحران ہے اور تین ماہ سے تنخواہیں معمول کے مطابق نہیں دی جارہی، کبھی آدھی تنخواہ مہینے کے شروع اور آدھی مہینے کے درمیان دی جاتی ہے اور کبھی basic pay دے کر کام چلایا جارہا ہے۔

یونیورسٹی ذرائع کے مطابق اسے ہر ماہ تقریباً 4 کروڑ روپے خسارے کا سامنا ہے جسے پورا کرنے کو فیڈرل ایچ ای سی بھی تیار نہیں ہے۔

چیئرمین اعلیٰ تعلیمی کمیشن ڈاکٹر مختار احمد کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ “لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کے سلیکشن بورڈ متنازعہ تھے اور یہ معاملہ ابھی انکوائری کے مرحلے میں تھا اس دوران اساتذہ کو تقررنامے دے دیئے گئے لہذاجن اساتذہ کا تقرر کیا گیا ہے ان کی تنخواہوں کے لئے رقم ہم نہیں دیں گے یونیورسٹی اب خود ہی ان کا انتظام کرے۔

”ایکسپریس“ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی نے یونیورسٹی انتظامیہ سے متعلقہ سیکشن بورڈز کی proceding مانگی تھی تاہم جب یہ ہمیں موصول ہوئی تو ایسا محسوس ہوا کہ انتظامیہ نے سلیکشن بورڈ کی کارروائی کے منٹس کے بجائے کسی بچے کے ہاتھ کی لکھی ہوئی ڈائری ہمیں بھیج دی ہے جس میں سب کچھ قلم سے لکھا ہوا ہے یہ قابل قبول نہیں اب ہماری ٹیم کراچی آکر اس کی خود جانچ کرے گی۔

واضح رہے کہ متعلقہ اور متنازعہ قرار دیئے گئے ان دونوں عہدوں کے سلیکشن بورڈ کا اشتہار کئی برس پرانا ہے اور اس پر بورڈ تقریباً دو برس قبل ہوا تھا جس کے ٹیسٹ پیپر اور انٹرویوز میں کئی طرح کی شکایات سامنے آئی تھیں۔

قابل ذکر امر یہ ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر کے سلیکشن بورڈ کوالیفائی کرنے والے جامعہ اُردو کے اپنے لیکچررز بھی اس عہدے پر فائز ہونے کے باوجود گریڈ 18 کی لیکچرر کی تنخواہ ہی لے رہے ہیں اور مالی بحران کے سبب اب تک انہیں بھی نئے گریڈ کی تنخواہیں نہیں مل سکی ہیں جب کہ اس عہدے پر جو اساتذہ براہ راست تعینات کئے گئے ہیں ان چھ ماہ میں تنخواہ تو نہیں دی گئی صرف دسمبر کے آغٖاز میں 1 لاکھ 10 ہزار روپے ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیئے گئے جب کہ ان کی چھ ماہ کی تنخواہ کئی لاکھ روپے بنتی ہے۔

ادھر یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاالدین کا سلیکشن بورڈ کے بعد چھ ماہ قبل اسسٹنٹ پروفیسراور اب لیکچررکے عہدے پر اساتذہ کے تقرر کے حوالے سے کہنا ہے کہ “یونیورسٹی کی سینیٹ کے ایک رکن نے ہم سے باقاعدہ اس معاملے پر اصرار کیا اور کہا کہ آخرجب سینیٹ اس حوالے سے تقرریوں کا فیصلہ کرچکی ہے تو پھر ان اساتذہ کو تقررنامے کیوں نہیں دیئے جاتے جس کے بعد ہم نے ان اساتذہ کو جوائننگ دی جس سینیٹ میں یہ فیصلہ ہوا، اس میں چیئرمین ایچ ای سی بھی موجود تھے جب یہ معاملہ سامنے آیا تو انھوں نے کہا کہ سلیکشن بورڈ کی روداد ہمیں بھیجوا دیں لیکن یہ کہیں نہیں کہا گیا تھا کہ ابھی اس معاملے کو روک کر رکھیں۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جس روداد کو چیئرمین ایچ ای سی بچوں کی ڈائری کہہ رہے ہیں سلیکشن بورڈ کے منٹس ہر یونیورسٹی میں اسی طرح لکھے جاتے ہیں کیونکہ ایکسپرٹس فوری اپنے نمبرز اور کمنٹس دیتے ہیں جو ہاتھ کے ہاتھ نوٹ ہوے ہیں۔

وائس چانسلر نے بتایا کہ ایچ ای سی کی ٹیم نے کراچی آکر اردو یونیورسٹی کے دونوں سلیکشن بورڈ کے ریکارڈ کی چھان بین کی ہے ہم نے انھیں تمام سوالات کے جوابات بھی دیے ہیں تاہم اب تک ان کی حتمی رپورٹ نہیں آئی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علی اس یونیورسٹی کے چانسلر ہیں اور قومی زبان کے نام پر قائم اس یونیورسٹی کا گزشتہ دو سال سے کوئی مستقل انتظامی سربراہ نہیں ہے گزشتہ برس ڈاکٹر اطہرعطا کو یونیورسٹی کا مستقل وائس چانسلر مقر ر کیا گیا تھا تو ان کی تنخوا ہ دیگر وائس چانسلرز کے مقابلے میں 11 لاکھ روپے ماہانہ طے کی گئی تھی تاہم وہ کچھ روز کے لیے کراچی آئے اور پھر تعطیلات کا بہانہ کر کے کینیڈا واپس چلے گئے اور وہاں سے یونیورسٹی آن لائن چلانے کا ایک انوکھا سلسلہ شروع کر دیا، جس پر وفاقی وزارت تعلیم نے ایکشن لیا، ڈاکٹر اطہر عطا کو مستعفی ہونا پڑا۔

اس سے قبل علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے پاس اردویونیورسٹی کے وائس چانسلر کا چارج رہا اور بھی یونیورسٹی قائم مقام سربراہ کے پاس ہے یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کے لیے تلاش کمیٹی تو بنادی گئی ہے تاہم اساتذہ کے دو نمائندے اپنے نامزدگیوں باوجود تلاش کمیٹی کے اجلاس میں اس لیے شریک نہیں ہوئے کہ ان کی نامزدگیوں کی منظوری یونیورسٹی سینیٹ سے نہیں لی گئی جس کے سبب اب دوبارہ تلاش کمیٹی اجلاس بھی نہیں ہوسکا۔

ادھر قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الدین کا کہنا ہے کہ “یونیورسٹی سینیٹ کے بیشتر اراکین کی مدت پوری ہونے کے سبب اب سینیٹ بھی تحلیل ہو چکی ہے نئے نام منظوری کے لیے وزارت تعلیم کے ذریعے ایوان صدر بھجوا رکھے ہیں تاہم اس کی منظوریاں نہیں آئی ہیں۔ 4 نامزدگیاں جولائی اور 6 نومبر میں بھجوائی ہیں لیکن منظوری نہ ہونے سے یونیورسٹی کا کام آگے نہیں بڑھ رہا ۔

واضح رہے کہ جامعہ اردو کے کراچی سمیت تینوں کیمپسز کے ماہانہ اخراجات18 کروڑ روپے ماہانہ میں جس میں سے ساڑھے 13 کروڑ روپے تنخواہوں میں خرچ ہوتے ہیں کراچی کے دونوں کیمپسز کی تنخواہیں 9 کروڑ جبکہ باقی اسلام آباد کیمپس میں خرچ ہوتی ہیں بجلی کے بل کی مد میں 22لاکھ روپے جبکہ پینشن کی مد میں 3کروڑ روپے خرچ ہورہے ہیں اور یونیورسٹی کو ماہانہ 4 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا ہے جو دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے۔

The post جامعہ اردو بدترین مالی وانتظامی بحران کا شکار ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QBxLZS4

دہشتگرد عسکریت پسندی کیخلاف ہماری کامیابیاں پلٹنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر ملک میں عسکریت پسندی کے خلاف ہماری کامیابیاں پلٹنا چاہتے ہیں۔

 

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں گزشتہ روزہونے والے خوں ریز خودکش دھماکے کے تناظر میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد اپنی گھناؤنی کارروائیوں کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر  دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف ہماری محنت سے حاصل کی گئی کامیابیوں کو پلٹنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور آرمی چیف کی زخمیوں کی عیادت، شہباز شریف آئی جی پر برہم

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کے لیے میرا پیغام  ہے کہ پاکستان دشمن عناصر کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ہم اپنی سیاسی لڑائی بعد میں لڑ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور خودکش دھماکے کے بعد وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کا ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم اور ادارے یکسو اور متحد ہیں۔ قوم اپنے شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔

The post دہشتگرد عسکریت پسندی کیخلاف ہماری کامیابیاں پلٹنا چاہتے ہیں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/buCF6Wj

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

 اسلام آباد: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد کی تقسیم میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

منگل 31 جنوری کو نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ 20-2019 کا جائزہ لیا گیا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق بی آئی ایس پی کی 19 ارب 23 کروڑ روپے کی امداد متاثرین کے اضلاع سے باہر تقسیم کی گئی اور ملتان کی ایک موبائل شاپ طارق موبائل سے 39 اضلاع کے متاثرین کی امداد تقسیم ہوئی۔ مالی سال 19-2018 میں 51 فرینچائز سے اضلاع کے باہر کی ادائیگیاں کی گئیں۔

آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ 92 مستحقین کے کیسز کا سیمپل آڈٹ کیا گیا جس میں سے 53 فیصد مستحقین کا سراغ نہیں لگا جبکہ 23 فیصد ادائیگیوں سے قبل فوت ہو چکے تھے۔

سیکریٹری بی آئی ایس پی کے مطابق کئی مستحقین ہجرت کرتے رہتے ہیں، امداد کی بائیو میٹرک تقسیم سے بہت بہتری آئی ہے لیکن بائیو میٹرک سسٹم میں بھی خرد برد ہو رہی ہے۔

سیکریٹری بی آئی ایس پی نے بتایا کہ مستحقین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کیلئے اسٹیٹ بینک سے بات چیت جاری ہے۔

The post بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/92XnHb8

کراچی؛ ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب لڑنےکا فیصلہ

  کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم بھرپور طریقے سے انتخابی میدان میں اترے گی جس کے لیے شام 4 بجے مرکزی عہدے داران اور الیکشن سیل کے اراکین کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

اجلاس میں 16 مارچ کو قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ہونے والے انتخابات اور تیاریوں کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں منعقد کیے گئے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان نے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ اعلان سے قبل مصطفیٰ کمال کی پارٹی پی ایس پی ایم کیو ایم پاکستان میں ضم ہوگئی تھی جبکہ فاروق ستار بھی پارٹی میں دوبارہ شامل ہوگئے تھے۔

The post کراچی؛ ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب لڑنےکا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/GlsYCx9

چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے صدر برقرار، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر قرار دیتے ہوئے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین ہی مسلم لیگ ق کے صدر برقرار رہیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چودھری شجاعت حسین کو مسلم لیگ (ق) کی صدارت سے ہٹا دیا گیا

الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت حسین کی برطرفی پارٹی آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی کارروائی بھی غیر قانونی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں ق لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا جاری کردہ پارٹی الیکشن شیڈول بھی کالعدم قرار دے دیا۔

پارٹی صدارت سے ہٹائے جانے کے خلاف چوہدری شجاعت نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی، جس پر الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس اگست میں فیصلہ محفوظ اور حکم امتناع پر چوہدری شجاعت حسین کو بحال کیا تھا۔

مزید پڑھیں: چوہدری شجاعت نے پرویز الہی کی پارٹی رکنیت معطل کردی

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں 26 جنوری کو مسلم لیگ ق کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا تھا، جس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹا کر چوہدری وجاہت حسین کو ق لیگ کا بلامقابلہ صدر اور طارق بشیر چیمہ کو ہٹا کر ان کی جگہ کامل علی آغا کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا تھا۔ اجلاس میں چوہدری پرویز الٰہی کو پارٹی کا پنجاب کا بلامقابلہ صدر بھی منتخب کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے 16 جنوری کو ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے سے متعلق بیان پر پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت معطل کردی تھی۔

The post چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے صدر برقرار، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RGq9FWJ

Monday, 30 January 2023

کے الیکٹرک تاجروں کے مسائل ترجیحاً حل کرے، چیئرمین نیپرا

کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین توصیف حسن فاروقی نے کے الیکٹرک پر زور دیا ہے کہ وہ تاجر برادری کو درپیش بجلی سے متعلق تمام مسائل کو ترجیحاً حل کرے۔

چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید مونس عبداللہ علوی کے ہمراہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے  موقع پر اجلاس میں کہا کہ تاجر انتہائی مشکل ماحول میں پاکستان کی معاشی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں،کراچی چیمبر میں آج ہماری موجودگی اس بات کا واضح اعتراف ہے کہ تاجر برادری کے بجلی سے متعلق مسائل کو اولین ترجیح دیتے ہوئے حل کرنے کی اشد ضرورت ہے، کے الیکٹرک تاجر برادری کے تمام مسائل حل کرے گا۔

چیئرمین نیپرا نے نشاندہی کی کہ پاکستان کا پاور سیکٹر موجودہ پیداواری صلاحیت کے باوجود بدترین صورتحال سے گزر رہا ہے، ملک بجلی پیدا کرنے سے قاصر ہے کیونکہ بجلی کی پیداوار کے لیے فرنس آئل اور کوئلے سمیت درآمدی ایندھن خریدنے کے لیے فنڈز دستیاب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں ایندھن کی مجموعی قیمتوں میں کم ازکم 8 گنا اضافہ ہوا ہے ، پاکستانی روپیہ بھی ڈالر کے مقابلے میں آدھے سے زیادہ کم ہوگیا ہے جس کا مطلب ہے کہ بجلی کے نرخوں پر مجموعی اثر 16 گنا زیادہ ہونا چاہیے کیونکہ ملک کی 65 فیصد بجلی درآمدی ایندھن سے پیدا کی جا رہی ہے لیکن نیپرا نے اس کے مطابق ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا جو قابلِ تعریف  ہے، سستی بجلی پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن گرین انرجی کو شامل کرنا ایک چیلنج ہے۔

ملک بھر میں بلیک آؤٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا نے بتایا کہ جب بھی ایسا بلیک آؤٹ ہوتا ہے تو نیپرا وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کرتا ہے۔

چیئرمین نیپرا نے سولر سیٹ اپ کے لیے نیٹ میٹرنگ کی سہولت کی تنصیب میں تاخیر پر اظہار خیال کرتے ہوئے نیپرا کے کسٹمر سروس مینوئل میں ایک سیکشن شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے تحت کے ای سمیت تمام ڈسکوز 3 ماہ کے اندر نیٹ میٹرنگ کی سہولت  نصب کرنے کے پابند ہوں گے۔

چیف ایگزیکٹو کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا کہ کے سی سی آئی میں کے الیکٹرک کے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی ایک ٹیم مہیا کی جائے گی تاکہ تاجر وصنعتکار برادری کو درپیش تمام مسائل کو حل کیا جا سکے۔ کے ای دیگر تمام ڈسکوز کے مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے کیونکہ کے ای کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کی سب سے زیادہ درخواستوں پر کارروائی کی گئی ہے۔

چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے ملک میں حالیہ بلیک آؤٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 سال میں یہ چوتھا موقع ہے جب ملک میں بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ ہوا لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا کسی کو جوابدہ ٹھہرایا گیا یا ماضی میں تین بار اور حال ہی میں ایک بار پھر اس تباہی کے اسباب کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی اجارہ داری کو ختم کرنا ہوگا۔

 

The post کے الیکٹرک تاجروں کے مسائل ترجیحاً حل کرے، چیئرمین نیپرا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/AY9RZrd

امارات کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ ملتوی

 اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کےصدر شیخ محمد بن زاید ال نہیان نے اسلام آباد کا ایک روزہ سرکاری دورہ موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کردیا۔

وہ صبح ساڑھے سات بجے سے ٹیک آف کے منتظر تھے مگر بہاولپور میں شدید بارش اور موسم کی صورتحال  کے باعث اسلام آباد نہیں آسکے۔ سکیورٹی نے موسم کی خرابی کی وجہ سے انہیں اڑان کی اجازت نہیں دی۔

صدر شیخ محمد بن زاید ال نہیان کے دورہ اسلام آباد کی تاریخوں کا دوبارہ اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے دورے کی منسوخی پر اپنے افسوس کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ جلد دو دن کے دورے پر اسلام آباد آؤں گا، ان شاءاللہ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی سلامتی و حفاظت ہمیں زیادہ عزیز ہے، موسم کی شدت میں پرواز کا خطرہ نہیں لے سکتے۔

آئی جی اسلام آباد و سکیورٹی ڈویژن نے نفری ہٹادی اور اسلام آباد کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئیں۔

ان کے دورے کے پیش نظر آج وفاقی دارالحکومت میں عام تعطیل تھی۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے صدر پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

ان کے دورے کی تمام تیاری مکمل تھی۔ انہیں جے ایف 17 طیاروں کے حفاظتی حصار میں پی اے ایف نور خان ائر بیس پہنچنا تھا جہاں 21 توپوں کی سلامی دی جانی تھی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے اہم اراکین ان کے استقبال کے لیے تیار تھے لیکن تمام تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔

شیخ محمد بن زید ال نہیان 25 جنوری کو نجی دورے پر پاکستان پہنچے تھے , وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رحیم یار خان کے ہوائی اڈے پران کا استقبال کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان رحیم یار خان میں ملاقات بھی ہوئی تھی جہاں شیخ کا گھر بھی ہے۔

The post امارات کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ ملتوی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xS58Rko

Sunday, 29 January 2023

اسٹیٹ بینک کی ڈالر شرح کو کیپ، ترسیلات زر اور برآمدات میں 3 ارب ڈالر نقصان کے دعوے کی تردید

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی شرح کو کیپ کرنے سے ترسیلات زر اور برآمدات میں 3 ارب ڈالر نقصان کے دعوی کی تردید کی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے بتایا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں ڈالر کی قدر کو کیپ کرنے سے ترسیلات زر اور برآمدات میں 3 ارب ڈالر کے نقصان کابیانیہ سامنے آیا ہے جو متعدد عوامل کی وجہ سے غلط اوربے بنیاد ہے۔

ترجمان نے بتایاکہ بین الاقوامی منڈیوں میں طلب میں کمی کی وجہ سے اشیا کی برآمدات کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ہمارے بیشتر بڑے تجارتی شراکت دار مالیاتی وزری سختی کے دور سے گزر رہے ہیں۔

The post اسٹیٹ بینک کی ڈالر شرح کو کیپ، ترسیلات زر اور برآمدات میں 3 ارب ڈالر نقصان کے دعوے کی تردید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/HO3qpoJ

مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری

 راولپنڈی: ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ساڑھے 8 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں اگلے 6 گھنٹوں میں مزید برفباری متوقع ہے۔

برفباری کے دوران قدآور درخت سڑک پر آگرا جس کے باعث ٹریفک کو روک دیا گیا۔ مری انتظامیہ اور مقامی افراد درخت کو کاٹ کر ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، ٹریفک پولیس مری کی جانب سے دوران برفباری مری آنے والے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

ڈی ایس پی ٹریفک مری عرفان حیدر نے ہدایت کی ہے کہ مری جانے سے پہلے موسمی حالات سے آگاہی حاصل کر کے سفر کا آغاز کریں، دوران برفباری مری آنے والے سیاح مکینکلی طور پر درست گاڑی کا انتخاب کریں اور منفی ٹمپریچر ہونے کی وجہ سے گاڑی میں اینٹی کولنگ لیکیوڈ کا استعمال کریں۔

انکا کہنا ہے کہ دوران برفباری اپنی گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں، سیاح اپنے ساتھ گرم ملبوسات اور خشک میوہ جات ضرور رکھیں، برفباری کے دوران گاڑی کے ٹائروں پر چین کا استعمال کریں اور گاڑی میں ہیٹر کے استعمال کی صورت میں گاڑی کے شیشے مکمل طور پر بند نہ کریں۔ دوران برفباری کسی بھی صورت ڈبل لائن نہ بنائیں۔

ڈی ایس پی کے مطابق برفباری کے دوران مری میں روڈ پر کھڑے ہو کر سیلفی بنانے سے گریز کریں، گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور اوورٹیکنگ سے گریز کریں۔ محفوظ اور پرسکون سفر کے لیے ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ترجمان ٹریفک پولیس مری کے مطابق دوران برفباری کسی بھی جگہ ٹریفک مسائل پیش آنے کی صورت میں کنٹرول روم نمبر 0519269200 پر رابطہ کریں، ٹریفک پولیس کے افسران و جوان سخت سردی میں آپ کی سہولت کے لیے ہیں انکے ساتھ تعاون کریں۔

The post مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xB6IsK7

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق

  کراچی: شہر قائد کے علاقے جیکب لائن  نیو پریڈی اسٹریٹ پر ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق جبکہ ایس ایچ او معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کے مطابق ایس ایچ او بریگیڈ خالد رفیق اور اے ایس آئی اقبال علی محمد جیکب لائن نیو پریڈی اسٹریٹ پر موٹر سائیکل پر گشت کررہے تھے کہ اچانک ان کا ٹکراو ملزمان سے ہوگیا، دونوں افسران نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ملزمان کی فائرنگ سے  اے ایس آئی محمد اقبال موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ موٹرسائیکل سوار فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے مزید بتایا مقتول کے سینے پر 4 گولیاں لگیں جس کیوجہ سے وہ دم توڑ گئے، مقتول بریگیڈ تھانے میں انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات تھے، ۔ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے جائے وقوعہ سے  سی سی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔ مقدس حیدر نے کہا کہ  ملزمان کا جلد از جلد  سراغ لگالیا جائیگا۔

مقتول کی لاش جناح اسپتال پہنچائی قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی، شہید اے ایس آئی کی نماز جنازہ آج گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی جائے گی۔

The post کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/58afkJh

کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی

  کراچی: محکمہ بلدیات سندھ میں کراچی کے ترقیاتی فنڈز کی بے دردی سے بندر بانٹ کا انکشاف ہوا ہے، جہاں بلدیاتی حکومت کے پروجیکٹ افسران نے ٹھیکیدار کو ترقیاتی منصوبے پر کام شروع کیے بغیر 10 کروڑ روپے ادا کریے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لوکل گورنمنٹ پروجیکٹ کے افسران نے 21کروڑ سے زائد لاگت کے پروجیکٹ پر کام شروع کئے بغیر ٹھیکیدار کو10 کروڑ کی ادائیگی کرڈالی، سندھ حکومت محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے شعبہ مانیٹرنگ ایوی لیشن سیل(MEC)نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں لوکل گورنمنٹ پروجیکٹ کے افسران کی غفلت،لاپرواہی اور بدعنوانیوں کا پردہ چاک کرکے رکھ دیا۔

سندھ حکومت محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے شعبہ مانیٹرنگ ایوی لیشن سیل(MEC)نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں محکمہ بلدیات سندھ کے حکام کی سرکاری فنڈز کی بندر بانٹ، بدعنوانی اور نااہلی کا بھانڈا پھوڑ کر رکھ دیا ہے، سیکریٹری بلدیات سندھ نجم احمد شاہ کی نگرانی میں کام کرنے والے محکمہ لوکل گورنمنٹ پروجیکٹ کے افسران نے لیاری ایکسپریس وے کے اطراف سڑکوں کی تعمیر کے 21کروڑ سے زائد لاگت کے منصوبے پر کام شروع کئے بغیر ہی ٹھیکیدار کو10 کروڑ روپے کی ایڈوانس ادائیگی کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹھیکہ جی ایم انٹر پرائزز نامی فرم کو دیا گیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ پروجیکٹ کے افسران نے ترقیاتی کاموں پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے تمام تر توجہ ادائیگیوں پر مرکوز کررکھی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ترقیاتی کاموں کی آڑ میں بڑی جعلسازی سامنے آگئی

دریں اثناءترقیاتی کاموں کو مانیٹر کرنے والے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے شعبہ(MEC) کی ٹیم نے مذکورہ منصوبے کا دورہ کیا تو انکشاف ہوا کہ سائٹ پر ترقیاتی کام صرف1 فیصد کیا گیا جبکہ ٹھیکیدار کو45 فیصد فنڈز کی ادائیگی کردی گئی ہے جوکہ10کروڑ روپے بنتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار کو ایڈوانس ادائیگی نہیں کی جاسکتی ہے اس کے باوجود محکمہ لوکل گورنمنٹ پروجیکٹ کے افسران نے کراچی کے ترقیاتی فنڈز کو لوٹ کا مال سمجھتے ہوئے10کروڑ روپے کی ادائیگی کرکے اقربا پروری کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

پی اینڈ ڈی کے مانیٹرنگ ایوی لیشن سیل کی جاری تہلکہ خیز رپورٹ میں مذکورہ منصوبے پر کئے گئے ایک فیصد کئے گئے ترقیاتی کام کو بھی غیر معیاری اور غیر تسلی بخش قرار دیدیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ایم ای سی نے اپنی رپورٹ سیکریٹری بلدیات سندھ نجم احمد شاہ کو ارسال کی ہے جس پر سیکریٹری بلدیات کی ہدایت پر پی ڈی لوکل گورنمنٹ پروجیکٹ کو اس سلسلے میں خط ارسال کردیا گیا ہے۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کا شعبہ مانیٹرنگ ایوی لیشن سیل ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کئے جانے والے ناقص ترقیاتی کام اور اربوں روپے کی مبینہ بدعنوانیوں کی بلا خوف وخطر نشاندہی کرکے احسن اقدام کررہا ہے،شہری حلقوں اور سینئر کنٹریکٹرز نے محکمہ بلدیات سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کی جانے والی بدعنوانیوں پر عدالت عظمی،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل، نیب،اینٹی کرپشن سمیت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ،چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت،وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سمیت دیگر حکام سے فوری نوٹس اور ترقیاتی فنڈز کی بندر بانٹ میں ملوث ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایم ای سی نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں 12 ارب سے زائد لاگت کے منصوبوں کو غیر معیاری اور غیر تسلی بخش قرار دیا تھا ،سینئر افسران اور کنٹریکٹرز کا کہنا ہے کہ کراچی کی ترقی سے کھلواڑ کیا جارہا ہے جس کا فوری نوٹس نہ لیا گیا تو اربوں کے ترقیاتی فنڈز کی اسی طرح بندر بانٹ کی جاتی رہے گی۔اس سلسلے میں سیکریٹری بلدیات نجم شاہ سے ان کا موقف حاصل کرنے کیلئے کوشش کے باوجود رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔

The post کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7gjRyMp

اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں 6.3 شدت کا زلزلہ

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے کئی سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 150 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا جس کے جھٹکے ایران اور افغانستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ فی الحال، کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

The post اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں 6.3 شدت کا زلزلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/1CKqxbw

Saturday, 28 January 2023

ہفتہ رفتہ؛ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس کی 40000 پوائنٹس کی سطح بحال

کراچی: ہفتہ وار کاروبار میں انڈیکس کی 40000 پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی۔

ڈالر کو آزاد کرنے سمیت آئی ایم ایف کے قرض پروگرام بحالی سے متعلقہ دیگر شرائط پر عمل درآمد کے آغاز اور شرح سود 27 سال کی بلند سطح پر پہنچنے کے باوجود گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی۔

قرض پروگرام کی ممکنہ بحالی سے مقامی وغیرملکیوں کی دلچسپی بڑھی،مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ غیرملکیوں نے بھی آئل گیس ریفائنری میں ترجیحی سرمایہ کاری کی جس سے بیشتر سیشنز میں مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن رہا، منی بجٹ کے متوقع اعلان سے بعض شعبے بلحاظ قیمت متاثر بھی ہوئیں۔

ہفتہ وار کاروبار میں انڈیکس کی 40000 پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی، ابتدائی ایک سیشن میں مندی اور باقی 4 سیشنز میں تیزی رہی، ہفتے وسط میں 1061 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی تیزی بھی ہوئی۔

مجموعی طور پر تیزی کے سبب حصص کی مالیت 2کھرب 17ارب 60کروڑ 90لاکھ 87ہزار 167 روپے بڑھگئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 63کھرب 51ارب 69 کروڑ 10لاکھ 86ہزار 817 روپے ہوگیا۔

ہفتہ وار کاروبار میں مختصرالمدت خریداری اور پرافٹ ٹیکنگ بھی ہوئی کیونکہ ان شعبوں کو معیشت کے مستقبل سے متعلق منفی خدشات بھی لاحق رہے۔

 

The post ہفتہ رفتہ؛ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس کی 40000 پوائنٹس کی سطح بحال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/s5eTSAx

کراچی میں پولیس نے جعلی رینجرز اہلکار کو گرفتار کرلیا

  کراچی: اتحاد ٹاؤن پولیس نے سیکٹر 9 ڈی بلدیہ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی رینجرز اہلکار کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق گرفتار ملزم رینجرز کی وردی پہن کر علاقے میں گھوم رہا تھا، ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن اور سب انسپکٹر غلام رسول ارباب نے اطلاع ملنے پر اتحاد ٹاؤن کی پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم خود کو رینجرز اہلکار ظاہر کرکے سادہ لوح لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے میں ملوث ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 47/23 بجرم دفعہ 170/171 ت پ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

The post کراچی میں پولیس نے جعلی رینجرز اہلکار کو گرفتار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xNO6nzb

شیخ کمال الدین خان داؤد زئی

نیشنل ازم (قوم پرستی) کی تشکیل کے بارے میں مفکرین اور دانش وروں کے مختلف نظریات ہیں، لیکن ان سب میں انہوں نے ان عناصر کی نشان دہی کی ہے کہ جو گروپوں، جماعتوں اور برادریوں کو آپس میں ملاتے ہیں اور ایک قوم کی صورت میں متحد کرکے ان میں نیشنل ازم کا جذبہ پیدا کرتے ہیں، جب کہ بعض مفکرین اسے زبان، تاریخ اور کلچر کا سبب قرار دیتے ہیں۔ اور بعض اسے صنعتی عمل اور سرمایہ داری کے عروج کے ساتھ منسلک کر کے ایک جدید نظریہ سمجھتے ہیں، جس وجہ سے نیشنل ازم اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

اس کے تین عناصر ہیں، خودمختاری، اتحاد اور شناخت، یہ تین اہم کردار اسے آگے کی جانب بڑھاتے ہیں یہ معاشرہ کو ذہنی طور پر آمادہ کرتے ہیں کہ وہ ایک آزاد ملک و معاشرے کے لیے جدوجہد کریں اور اگر ضرورت پڑے تو اس کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں۔

بہرحال جن لوگوں نے پختونوں کی تاریخ، ان کی زبان و ادب کا مطالعہ کیا ہو شاید وہ اس بات سے اتفاق کریں گے کہ قوم پرستی کا تصور اور جذبہ اس قوم کے عوامی ادب (فوک لور) میں بدرجہ اتم موجود ہے۔

اس کے علاوہ پشتو زبان کے کلاسیکی ادب میں بھی قوم پرستی اور وطن دوستی کے واضح اشارے موجود ہیں اور اس ضمن میں بہت سی مثالیں اور اشعار کا نمونہ پیش کیا جا سکتا ہے لیکن طوالت کے ڈر سے ان مثالوں اور نمونوں سے صرف نظر کرتے ہوئے یہاں صرف ایک تاریخی واقعے اور ایک تاریخی کردار کی جانب آپ کی توجہ مبذول کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔

تاکہ اس حقیقت سے پردہ اٹھ سکے کہ تاریخ میں پہلی پختون ریاست کے قیام کے لیے کس نے تحریک چلائی؟ اگرچہ اس سلسلے میں سب سے پہلے پشتو زبان کے معروف ادیب اور محقق مرحوم دوست محمد خان کامل مومند نے قلم اٹھا کر پشتو زبان میں ایک پوری کتاب ’’1630ئ‘‘ کے نام سے لکھ کر شائع کی ہے اور اس بات کا سارا کریڈٹ بھی مرحوم دوست محمد خان کامل کو جاتا ہے کہ انہوں نے پہلی بار پختونوں کی نئی نسل کو اپنے اس عظیم قوم پرست ہیرو شیخ کمال الدین خان داؤد زئی سے روشناس کروایا اور کئی معتبر تاریخی شواہد کی روشنی میں یہ ثابت کیا ہے کہ پختونوں کی تاریخ میں پہلی بار جو وطن پرستی کی تحریک اٹھی تھی اس کے روح رواں اور محرک شیخ کمال الدین خان داودزئی تھے اور جیسا کہ علت و معلول کا فلسفہ ہے کہ ہر واقعے کا رونما ہونا کسی نہ کسی علت اور سبب کا نتیجہ ہوتا ہے۔

اس طرح کمال الدین خان کی بغاوت اور تحریک کے پیچھے بھی کئی عوامل کار فرما تھے، جس کی وجہ سے مجبوراً کمال الدین خان داؤد زئی نے مغل حکم راں شاہ جہاں کے خلاف علم بغاوت کرکے اٹک سے لے کر کابل تک پختونوں کے تمام قبیلوں کو اکٹھا کر کے پشاور شہر کا محاصرہ کیا اور اپنے لوگوں میں اس بات کا جذبہ اور شعور بیدار کیا کہ بحیثیت ایک  بڑی تاریخی قوم کے ان کی اپنی ایک الگ قومی ریاست ہونی چاہیے، جہاں پختون اپنی زندگی آزادی کے ساتھ اور اپنے رسم و رواج کے مطابق گزار سکیں۔

شاہ جہاں کے خلاف اٹھنے والی اس چنگاری نے اس وقت شعلوں کی شکل اختیار کرلی جب 1039ء میں خان جہاں لودھی بادشاہ کے مخالف ہو گئے چوں کہ دریا خان جو کہ خان جہاں لودھی کا قریبی دوست اور کما ل الدین خان کا بہنوئی تھا لیکن پھر بھی دریا خان نے خان جہاں لودھی کا ساتھ نہیں دیا، جس کی وجہ سے ایک روز برہان پور میں بادشاہ نے برسبیل تذکرہ خان جہاں لودھی کی بغاوت کے حوالے سے برسر دربار دریا خان کو مخاطب کر کے فارسی میں کہا، جس کا ترجمہ یہ ہے کہ ’’دریا خان! تم نے تو سنا ہے کہ افغانستان میں غیرت قبرستان سے داخل ہوتی ہے۔

اس لیے تم بہ نام و نشاں افغان ہو لیکن اس مصیبت کے وقت اپنے یار (خان جہاں لودھی) کے ساتھ کیوں شریک نہیں ہوئے۔‘‘ دریا خان کو یہ بات بہت ناگوار گزری ان کی غیرت افغانی جوش میں آئی اس روز اعزاز و منصب کو خیرباد کہہ کر برہان پور سے چل دیے اور خان جہاں لودھی کے پاس پہنچ کر اس کے مددگار ہوگئے۔ بعد میں دیوان صدر خان افغان سید خیل داؤد زئی نے بھی دریا خان کا ساتھ دیا۔

خان جہاں لودھی نے بمقام پیر گاؤں اور دریا خان نے قصبہ بنوسہ علاقہ نظام الملک میں جا کر قیام کیا لیکن ان ایام میں دریا خان اور خان جہاں لودھی کے اشتعال انگیز خطوط بھیجنے سے دریا خان کے سالے شیخ کمال الدین خان جو اس وقت علاقہ پشاور کے گاؤں گیدڑ میں تھے مخالف و بغاوت پر کمربستہ ہو کر مغل حکم رانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔

کمال الدین خان نے اپنی جوشیلی تقریروں سے پختونوں کے تمام قبائل کو دریائے اٹک تا کابل اپنے ساتھ متفق و متحد کر کے پشاور شہر کا محاصرہ کیا، جس کی خبر پاکر سعید خان ظفر جنگ منصب دار شاہی جو اس وقت تھانہ کوہاٹ میں تعینات تھے پشاور پہنچے اور ایک زبردست جنگ ہوئی، جس میں کچھ اندرونی سیاسی وجوہات اور مصلحتوں کی وجہ سے کمال الدین خان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ 21 جولائی منگل کا دن اور 1630ء یعنی 1040ء ہجری کا زمانہ تھا۔ اٹک سے لے کر کابل تک اچانک ایک ایسی قومی تحریک اٹھی جس نے شاہ جہاں بادشاہ کے رعب، دبدبے اور حاکمیت پر کپکپی طاری کر دی پختونوں کے تمام قبائل نے کمال الدین خان داؤد زئی کی قیادت میں پورے پشاور شہر کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور اپنے خطے کو مغل حکم راں کے چنگل سے آزاد کرانے کا پختہ عزم کر رکھا تھا۔

کمال الدین خان نے شیخ عبدالقادر احداد خان اُرمڑ کو بھی اعتماد میں لے کر اس بغاوت میں شریک ہونے کی دعوت دی تھی جو کہ معہ کریم داد پسر جلالہ و محمد زمان پیر بردار خان اور سکنہ کوہ تیراہ بنگش خٹک اور دیگر قبائل شیخ عبدالقادر گزر گاہ ایلم گودر پر پشاور سے سات کوس کے فاصلے پر کمال الدین خان سے آکر مل گیا۔ شیخ عبدالقادر کے پہنچنے سے قبل کمال الدین خان نے بھی اپنی تیاری مکمل کرلی تھی اور قبیلہ محمد زئی، گگیانی، مومند، داؤد زئی، یوسف زئی وغیرہ کو جمع کر رکھا تھا۔

سعید خان ظفر جنگ نے اول شہر کے باہر ان سے مقابلہ کرنے کا قصد کیا مگر بعد میں مخالفین کی کثرت پر خیال کرکے یہ ارادہ ترک کردیا اور شہر کے حصارخام کی مرمت اور مورچہ بندی کرکے مدافعت کی تیاری کی۔ مخالفین نے چاروں طرف سے شہرکا محاصرہ کرلیا اور محلہ ہائے بیرون حصار میں تمام قبائل متفرق طور پر متعین ہوگئے اور طرفین ایک دوسرے کے مقابلے کے لیے آمنے سامنے آگئے۔

تلواریں چلتی رہیں، نیزے چلتے رہے، پختونوں کے تمام قبائل بڑی جواںمردی سے لڑ رہے تھے اور عین ممکن تھا کہ مغل فوج بھاگنے کے لیے کوئی راستہ تلاش کرتی کہ کریم داد اور شیخ عبدالقادر نے میدان جنگ سے فرار اختیار کرلی اور اپنے تمام ساتھیوں کو میدان سے پسپائی اختیار کرنے کا اشارہ کر دیا۔

کمال الدین خان کو جب اس بات کا علم ہوا تو فوراً گھوڑے پر سوار ہوکر عبدالقادر کے پاس پہنچے اور انہیں سمجھایا کہ میں آپ کو اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ تھوڑی دیر کے بعد ہم سرخ روہو کر اقتدار کے مالک ہوں گے اور پشاور پر ہمارا قبضہ ہوگا، لیکن خدارا آپ اپنے ساتھیوں کو جنگ سے باز رکھنے کی تلقین مت کریں، لیکن عبدالقادر نے جواب دیا کہ میں کیا کروں ماموں کریم داد کا یہی حکم ہے۔ کمال الدین خان پھر کریم داد کے پاس بھی گئے اور اس کے سامنے اپنی جھولی پھیلائی کہ آپ لوگ میدان مت چھوڑیے، کچھ دیر کے لیے رک جائیں کیوں کہ یہ ہماری عزت اور پوری قوم کے مستقبل کا سوال ہے۔

پختون ہمیشہ ہمیشہ کے لیے مغل حکم رانوں کی غلامی سے آزادی حاصل کرکے اپنی قومی ریاست کے  مالک بن جائیں گے، لیکن کریم داد اور عبدالقادر دونوں نے کمال الدین خان کی بات نہیں مانی اور میدان جنگ سے واپس ہوگئے، جب کہ عمر خان مہمند زئی آخری وقت تک بڑی بہادری سے لڑتے رہے۔ بہرحال عبدالقادر اور کریم داد کی پسپائی نے کمال الدین خان کی جیتی ہوئی بازی کو ہار میں بدل دیا اور اس طرح پختونوں کی یہ پہلی قومی بغاوت اور تحریک اپنے ہی لوگوں کی وجہ سے ناکامی سے دوچار ہوئی۔

ملا محمد صالح لاہوری اپنی تاریخ عمل صالح میں لکھتے ہیں کہ کمال الدین خان اٹک سے لے کر کابل تک پختونوں کی ایک الگ ریاست بنانا چاہتے تھے اور پختونوں کے تمام قبیلوں کو اعتماد میں لیا تھا اور اسے اس بات پر بھی آمادہ کیا تھا کہ ہم کب تک مغل حکم رانوں کے زیرسایہ رہیں گے۔ جہانگیر اپنی تزک جہانگیری میں لکھتے ہیں کہ انہوں نے شیر خان افغان کے بیٹے کمال الدین کو ھفتدی (700) اور (500) سوار منصب عطا کیا تھا۔

شیر خان افغان سے مراد شیخ رکن الدین روہیلہ ہے۔ تاریخ بادشاہ نامہ جلد اول میں فہرست منصب داروں میں بھی کمال الدین ولد شیر خان روہیلہ کا منصب ھشتصدی (800) اور قانصد (500) سوار لکھا گیا ہے۔ کمال الدین خان کے والد شیر خان کو جہانگیر نے پشاور کی جاگیر احمد بیگ کابلی سے لیا تھا اور ساتھ ہی درۂ خیبر کی حفاظت و ذمے داری بھی سونپی تھی۔

اسی طرح کمال الدین خان داؤد زئی سکنہ گیدڑ بھی بادشاہ کا منظور نظر تھا، لیکن خان جہاں لودھی اور دریا خان کی بادشاہ سے مخالفت پیدا ہونے سے بہت پہلے جب کمال الدین خان نے مغل حکم رانوں کا پختونوں کے ساتھ ناروا سلوک اور رویہ دیکھا تو ان کی غیرت جاگ اٹھی اور اسی دن سے وہ اس موقع کی تلاش میں تھے کہ کس طرح پختونوں کے تمام قبائل کو متحد کرکے مغل حکم رانوں سے اپنی سرزمین خالی کرائیں اور اپنی قوم کے لیے ایک الگ قومی ریاست قائم کریں۔

اس لیے انہوں نے بادشاہ کا عطاکردہ اعلیٰ منصب چھوڑ کر پورے صوبے اور کابل کے نواح کا دورہ کیا اور لوگوں کو اس بات پر آمادہ کیا۔ بہرحال کمال الدین خان اس وقت اپنے مقصد میں تو کام یاب نہیں ہوئے لیکن اس بات کا سارا کریڈٹ بھی انہیں جاتا ہے کہ انہوں نے پہلی بار پختونوں میں قومی  شعور اجاگر کیا اور انہیں اپنے لیے ایک الگ ریاست قائم کرنے کا نظریہ اور تصور دیا، جسے بعد میں میر ویس خان غلجی اور احمد شاہ ابدالی نے عملی شکل دے کر افغانستان کے نام سے ایک الگ ریاست قائم کردی، لیکن افسوس کہ ہماری نئی نسل آج بھی اپنے اسلاف کے کارناموں اور ان کی جدوجہد سے بالکل نابلد ہے۔

اس وجہ سے شیخ کمال الدین خان داؤدزئی کے نام  اور ان کی پہلی قومی تحریک سے بھی پختونوں کی اکثریت بے خبر ہے، کیوں کہ ہماری تاریخ آج بھی صرف درباروں، بادشاہوں، راجاؤں اور نوابوں کے گرد گھومتی ہے اور ان واقعات اور کرداروں سے جان بوجھ کر پہلوتہی کرتی رہی ہے، جن کے ذکر سے لوگوں میں ایک مثبت قومی اور طبقاتی شعور کا پیدا ہونا ایک فطری اور تاریخی امر ہے۔

1630ء کی اس قومی تحریک کے روح رواں کمال الدین خان کے بارے میں آج تک تاریخی کتب میں جو کچھ بھی لکھا گیا ہے اس میں شیخ کمال الدین داودزئی ان کو ایک ایسی شکل میں پیش کیا گیا ہے کہ انہوں نے بادشاہ سے بے وفائی کر کے ان کے خلاف انتشار اور فتنہ برپا کرنے کی کوشش کی تھی، اور ظاہر ہے کہ کمال الدین خان اس وقت اپنی قوم کے لیے جو کچھ کرنا چاہتے تھے اور اس مقصد کے حصول کے لیے انہوں نے جو منصوبہ بندی کی تھی اسے مغل دربار سے وابستہ مورخین یا اس کے بعد دیگر درباری قسم کے تاریخ لکھنے والے انتشار اور فتنہ کا نام نہیں دیں گے تو اور کیا نام دیں گے؟

ایک محکوم قوم یا ایک محکوم طبقے کی اس طرح کی تحریک حاکم قوم اور طبقات کے لیے انتشار اور فتنہ ضرور ہوتا ہے لیکن محکوم قوم کے لیے وہ ایک قومی اور آزادی کی تحریک اور انقلاب کی بنیاد بنتا ہے۔ پھر انقلاب اور بغاوت میں بھی بہت بڑا فرق ہوتا ہے۔ کمال الدین خان نے 17 ویں صدی یعنی فرانسیسی انقلاب سے بہت پہلے اپنی قوم میں  قوم پرستی کی داغ بیل ڈال کر قوم پرستی اور وطن پرستی کی تاریخ میں اپنا نام امر کر دیا۔

The post شیخ کمال الدین خان داؤد زئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/PIFbBoU

بھارت نے 12پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا،106 ماہی گیرتاحال بھارتی جیلوں مقید

کراچی: بھارت نے 12پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا۔9ماہی گیر ضلع ٹھٹھہ سجاول جبکہ 3 کراچی کے رہائشی ہیں۔ رہائی پانے والے ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر لاہور میں پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے جلد کراچی منتقل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے بھارتی قید سے رہائی پانے والے 12ماہی گیروں کو بھارتی قید سے رہائی پانے پر مبارک باد دی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ رہائی پانے والے ماہی گیروں کو ایدھی فاوئنڈیشن کے ذریعے جلد لاہور سے کراچی پہنچایا جائے گا۔اور ان کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔

واضع رہے کہ 106پاکستانی ماہی گیر تاحال بھارت کی مختلف جیلوں میں قید و بند کی صعبتیں برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ ا قوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارتی قید میں موجود پاکستانی ماہی گیروں کی جلد رہائی کےلیے مودی حکومت پر دباؤ بڑھائیں۔

رہائی پانےوالے ماہی گیروں میں میر جت ولد جمن جت،لالو ملاح ولدغلام ملاح،سید مقبول شاہ ولد سید حسین شاہ،جمن جت ولد حاجی موسی جت،عثمان جت ولد جمعہ جت،عالم جت ولد اللہ رکھا جت، سید اللہ بچائیو ولد سید پلو شاہ،ساون جت ولداللہ رکھا جت اور مٹھن جت ولد اللہ رکھا جت ضلع ٹھٹھہ سجاول کے علاقے شاہ بندر کے رہائشی جبکہ عبدالسلام ولد محمد کالا،شبیر احمد ولد امیر حسین اور محمد رفیق ولد جعفر عالم محمدی کالونی بنگالی پاڑہ کراچی کے رہائشی ہیں۔ان ماہی گیروں کو2013اور2014میں بھارتی فورسیز نے گرفتار کیا تھا۔

The post بھارت نے 12پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا،106 ماہی گیرتاحال بھارتی جیلوں مقید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/YLwvS2N

Friday, 27 January 2023

ڈالرمہنگا، پاکستانی سفارتخانوں کا عملہ 6 ماہ سے تنخواہ سے محروم

لاہور: ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث گزشتہ 6ماہ سے پاکستانی سفارتخانوں میں پاکستانی افسران اور ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملیں۔

ڈالر کی اونچی اڑان اور معاشی حالات انتہائی خراب ہونے کے باعث گزشتہ 6ماہ سے یورپ، امریکا اور کینیڈا میں سیکڑوں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سمیت دیگر شعبوں کے پاکستانی افسران اور ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملی جس کی وجہ سے ان افسران اور ملازمین کو انتہائی مالی مشکلات کا سامنا ہے، امریکا اور یورپ جیسے ممالک میں دووقت کی روٹی خریدنا مشکل ہوگیا۔

’’ ایکسپریس نیوز ‘‘کو دستیاب دستاویزات کے مطابق پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل جنرل میں تعینات سینکڑوں ملازمین کو تنخواہ مل رہی ہے نہ ہائوس رینٹ، ملازمین کو گھر خالی کرنے کے نوٹس بھی مل چکے ہیں جبکہ کچھ گھر چھوڑ کر کسی دوست اور عزیز واقارب کے ہاں رہنے پر مجبور ہیں، امریکہ میں تعینات ایک آفیسر نے بتایا کہ تنخواہوں اور ہائوس رینٹ نہ ملنے سے جرمانہ بھی پڑ گیا ہے.

دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری حنا ربانی سمیت دیگر اعلی حکام امریکہ یورپ کا دورہ کر چکے ہیں جن پر لاکھوں ڈالر اور پانڈ خرچ کیے گئے مگر ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے فنڈز نہیں۔

The post ڈالرمہنگا، پاکستانی سفارتخانوں کا عملہ 6 ماہ سے تنخواہ سے محروم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/uDKLiMP

فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوگئی۔ پولیس نے فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

پولیس نے فیصلے کے خلاف سیشن جج کے سامنے اپیل دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے فوٹو گرائیمٹری ٹیسٹ اور ریکوریز کرنی ہیں ، عملی طور پر ہمیں ایک دن کا ریمانڈ ملا تھا تفتیش مکمل نہیں ہو سکی۔

یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

The post فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Bai0JHA

وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات

 اسلام آباد/ پشاور: وزیراعظم محمد شریف نے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان سے ملاقات کی اور اُن کی خدمات کو سراہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اسکواش کے سابق عالمی چویمپئن جان شیر خان سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اسکواش چیمپئن کی صحت کے حوالے سے دریافت کیا۔

وزیراعظم نے جان شیر خان سے کہا کہ ’آپ نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے، ملک میں اسکواش کے کھیل کو مقبول بنانے اور اس کھیل کے فروغ کے لئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان اور اسپورٹس کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

The post وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/uoDNGy7

توانائی بحران، خیبرپختونخوا میں بازار ساڑھے 8 اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا حکم

 پشاور: خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے توانائی بچت کیلیے تجارتی مراکز رات ساڑھے آٹھ اور شادی ہال دس بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے پیش کردہ پالیسی پر خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے عملدرآمد کا آغاز کردیا۔

اس ضمن میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تجارتی مراکز رات 8 بج کر تیس منٹ اور شادی ہالز ہر صورت رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

اُدھر پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے تمام شادی ہالز کو رات دس ہال بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کل سے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ

پشاور: تحریک انصاف حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کی پالیسی پر عمل درآمد سے انکار،کیا تھا

The post توانائی بحران، خیبرپختونخوا میں بازار ساڑھے 8 اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XvyQw0c

فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور

 اسلام آباد: وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو تجویز دی ہے کہ پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے اور وہ اس حوالے سے پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو بھی قائل کریں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، جس میں ضمنی انتخابات کے بارے غور کیا گیا۔  وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار ، مشیر وزیراعظم احد چیمہ اور مشیر وزیراعظم انجنیئر امیر مقام بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے بارے میں اپنی تجویز سے آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمن اب اس اہم ترین معاملے پر پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی سے ملاقات کریں گے جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

بعد ازاں مولانا فضل الرحمان کی آصف علی زرداری سے اسلام آباد میں زرداری ہاؤس پر ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ضمنی انتخابات سمیت عام انتخابات کے انعقاد پر مشاورت اور پی ڈی ایم کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر بھی بات چیت کی گئی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری ضمنی الیکشن میں بھرپور انداز سے حصہ لینے کے خواہش مند ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو کسی بھی صورت تحریک انصاف کیلیے میدان خالی نہیں چھوڑا جائے۔

The post فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/N5GER8L

پولیس مقابلہ اور ڈکیتی کے مجرم کو 32 سال قید کا حکم

  کراچی:  

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی، پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ملزم کو مجموعی طور پر 32 سال قید کی سزا سنادی۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 3 نے اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی، پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحے کا مقدمے کا فیصلہ سنادیا جس میں استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم گل محمد عرف ڈنگر کو سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم کو مجموعی طور پر 32 سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے ملزم کو 2 لاکھ 30 ہزار جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

استغاثہ کے مطابق ملزم گل محمد عرف ڈنگر کو اسٹیل ٹاؤن پولیس نے مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

The post پولیس مقابلہ اور ڈکیتی کے مجرم کو 32 سال قید کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2h7odai

سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرگئی

  کراچی: ڈالر کی تیز اڑان کے باعث سونے کی مقامی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر گھٹ کر 1936 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 7 ہزار  روپے اور 6 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔

اس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 2500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 173610 (ایک لاکھ 73 ہزار 610) روپے کی سطح پر آگئی۔

The post سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XYrOph4

لاہور میں اے ٹی ایم ہیک کرنے کی کوشش ناکام، ہیکر گرفتار

 لاہور: جوہر ٹاؤن ڈولفن اسکواڈ نے ہیکرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم ہیکر کو گرفتار کرلیا۔

ڈولفن اسکواڈ نے پی آئی اے روڈ پر ATM ہیک کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ملزم ATM ہیک کر کے کیش نکالنے کی کوشش کررہا تھا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتارملزم کے قبضہ سے ہیکنگ ڈیوائس اور مخصوص ٹولز برآمد کرلیے گئے۔

ایس پی ڈولفن نے بتایا کہ ملزم وقاص کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ ستوکتلہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈولفن اسکواڈ کے اہلکار چاق و چوبند ہیں اور مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

The post لاہور میں اے ٹی ایم ہیک کرنے کی کوشش ناکام، ہیکر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0QwoSn7

Thursday, 26 January 2023

کیماڑی میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 1 ماہ میں 20 سے زائد اموات

 کراچی:  کیماڑی میں پراسرار بیماری پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث ایک ماہ میں 20 سے زائد افراد کے انتقال کے بعد سرکاری مشینری بھی متحرک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کیماڑی میں 2 ہفتوں کے دوران 16 بچے بھی جان سے گئے۔

ڈی سی کیماڑی مختار علی ابڑو نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خدشہ ہے کہ فیکٹریوں سے خارج ہونے والے زہریلے مواد کی وجہ سے پراسرار بیماری پھیلی ہے، اسی لیے متعدد فیکٹریوں پر چھاپے مارے گئے اور 3 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جبکہ 3 فیکٹریاں سیل کر دی گئی ہیں، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ان کے ملازمین کو رہا کیا جائے گا اور گرفتار مالکان بھی رہا ہوں گے۔ اگر فیکٹریوں میں زہریلا کیمیکل استعمال کیا گیا ہے تو ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی سی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ او کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے اور میڈیکل کیمپ بھی لگا دیا گیا ہے، جہاں لوگوں کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی کیماڑی کا مزید کہنا تھا کہ ایک ماہ میں 20 سے زائد اموات ہوئیں، جس کی وجوہات معلوم کر رہے ہیں۔

فیکٹریوں کے زہریلے مواد سے گلا خراب ہوکر بخار کے بعد موت واقع ہوجاتی ہے، جس کی بنا پر شک ہے کہ علاقے میں کہیں زہریلا کیمیکل استعمال کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے پراسرار اموات ہو رہی ہیں۔

دریں اثنا محکمہ صحت سندھ نے ضلع کیماڑی میں پراسرار بیماری کے پھیلاؤ کا نوٹس لے لیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروس نے متعلقہ حکام کو خط لکھ کر انکوائری کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب جاری کیے گئے خط کے مطابق کہا کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ضلع کیماڑی کے مختلف علاقوں سے خسرہ کے 05 مشتبہ کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

اس وبا کی تحقیقات کریں اور خطرے کے عوامل کے ساتھ ساتھ ذمہ داری کا تعین کریں، 24 گھنٹوں کے اندر اعلیٰ حکام کو دستخط شدہ کو رپورٹ پیش کریں۔ دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے صورتحال کو قابو کرنے کیلیے ڈی جی ماحولیات سے بھی مدد کی درخواست کر دی۔

 

The post کیماڑی میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 1 ماہ میں 20 سے زائد اموات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jP4Y0tL

زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 3 ارب ڈالر کی کم ترین سطع پر آگئے

اسلام آباد: ملک کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں 92 کروڑ 30لاکھ ڈالر کی مزید کمی واقع ہوگئی ہے جس کے بعداسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 3 ارب 67 کروڑ 84 ڈالر کی کم ترین سطع پر آگئے ہیں. 

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ذرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے ہوئی ہے.  اس بارے میں اسٹیٹ بیبنک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران بیرونی ادائیگیوں کے بعد ملک کے مجموعی ذرمبادلہ کے ذخائر9 ارب 45کروڑ 32لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق 3 ارب 67کروڑ 84ڈالراسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ہیں جبکہ5 ارب77 کروڑ 48لاکھ ڈالر ملک کے دیگر کمرشل بینکوں کے پاس موجود ہیں۔

The post زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 3 ارب ڈالر کی کم ترین سطع پر آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/DAlivaY

کراچی؛ ڈاکوؤں نے امریکہ سے واپس آنے والے شہری کو لوٹ لیا

  کراچی: شہر قائد میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو لوٹنے کی وارداتیں تھم نہ سکیں، امریکہ سے واپس کراچی آنے والے مسافر شہری کو گلستان جوہر لطیفی سوسائٹی کے قریب لوٹ لیا گیا۔

مسافر شہری ایئرپورٹ سے اپنے بھائی ہمراہ گاڑی میں سوار ہوکر گلستان جوہر بلاک 15 میں واقع اپنی رہائشگاہ کے لیے روانہ ہوا گاڑی سوار ملزمان مسافر اور اس کے بھائی کا تعاقب کرتے ہوئے گلستان جوہر تک پہنچ گئے، مسافر شہری کی گاڑی گلستان جوہر لطیفی سوسائٹی کے قریب اسپیڈ بریکر کہ وجہ سے آہستہ ہوئی تو مسلح ملزمان نے اپنی گاڑی مسافر شہری کی گاڑی کے آگے بلاک کرکے روک دی اور مسلح ملزمان سیکنڈوں میں اپنی گاڑی سے اتر کر مسافر کی گاڑی تک پہنچے اور مسافر پراسلحہ تان لیا۔

مسلح ملزمان مسافر سے ڈالر طلب کرنے لگے مسلح ملزمان نے مسافر کو سر پر پستول کا بٹؐ مار کر زخمی بھی کیا، مسلح ملزمان مسافر کے 2 بڑے سفری بیگ، ایک ہینڈ کیری اور دیگرسامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

مسلح ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے گاڑی کی چابی بھی سڑک پر پھینک دی متاثرہ مسافر نے شارع فیصل تھانے میں واردات سے متعلق ایف آئی آر درج کرادی۔

شاہراہ فیصل پولیس کے مطابق واردات بدھ صبح ساڑھے 6 بجے کے قریب رونما ہوئی، مسلح ملزمان مسافر سے موبائل فون، لیپ ٹاپ، نقدی، پرفیوم، بچوں کے کھلونے دیگر قیمتی سامان اور دستاویزات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

The post کراچی؛ ڈاکوؤں نے امریکہ سے واپس آنے والے شہری کو لوٹ لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/EHp0bYg

بلدیاتی الیکشن؛ سعید غنی بولی لگانا چاہتے ہیں تو اب ایسا نہیں ہوگا، حافظ نعیم

  کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سعید غنی بولی لگانا چاہتے ہیں تو اب ایسا نہیں ہوگا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ سعید غنی مجھ سمیت سب سے رابطے میں ہیں۔ اگر سعید غنی بولی لگانا چاہتے ہیں تو اب ایسا نہیں ہو گا ۔ ہماری جدو جہد کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن ہوئے، جس میں حکومت کی دلچسپی نہیں تھی۔ ایسے میں ٹرن آؤٹ بھی بہت کم تھا  جب کہ حکومت نے بڑے پیمانے پر دھاندلی کی اور حکومتی مشینری کی مدد بھی لی۔ نتائج کی تاخیر بتاتی ہے کہ کہ حکومت نے نتائج تبدیل کیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہی حال عام انتخابات میں ہوگا تو اس کی شفافیت پر آواز اٹھے گی۔ الیکشن پراسس میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی نے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی پر سیل قائم کیا۔ کسی بھی جماعت کو اگر ہماری ضرورت ہو تو ہم مدد کرنے کو تیار ہیں۔  یہ سیل ان انتخابات میں جو خامیاں سامنے آئیں، انہیں سامنے لائے گا۔ یہ سیل آئندہ عام الیکشن میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ بنائی گئی کمیٹی نے تاحال کام شروع نہیں کیا۔ گیارہ سیٹوں پر اب ضمنی الیکشن ہوگا۔ الیکشن کمیشن آر اوز اور ڈی آر اوز سندھ سے نہ لے، یہ افسران دیگر صوبوں سے لیے جائیں۔  اس معاملے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ رہے ہیں۔ آر اوز اور ڈی آر اوز حالیہ انتخابات پر اثر انداز ہوئے۔  ری کاؤنٹنگ کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل میں بھی جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم ایک ایک ووٹ کا تحفظ کریں گے۔ لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی کی ترقی کرے گی۔ ہم نے بلدیاتی الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ اور سیٹیں لی ہیں۔ میئر کراچی جماعت اسلامی ہی کا بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی کے لیے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ سویڈن میں ترک ایمبیسی کے سامنے افسوس ناک واقعے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے تحت اس کے خلاف احتجاج بھی کیا جائے گا۔

The post بلدیاتی الیکشن؛ سعید غنی بولی لگانا چاہتے ہیں تو اب ایسا نہیں ہوگا، حافظ نعیم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ngPXFHA

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست مسترد، درخواستگزار پر جرمانہ

  کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف شہری درخواست گزار کی درخواست جرمانا لگا کر مسترد کر دی۔

جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف شہری محمود اختر نقوی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیے کہ شہر بھر کی تعمیرات کس حیثیت میں چیلنج کی؟ کون ہیں آپ اور کس حیثیت میں درخواستیں لگا رہے ہیں؟ درخواست گزار محمود نقوی نے کہا کہ میں بطور شہری مفاد عامہ کی خاطر درخواستیں لگا رہا ہوں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ مفاد عامہ نہیں بلکہ لوگوں کو بلیک میل کرنے کی خاطر درخواستیں لگا رہے ہیں۔ جانیں، مفاد عامہ سے متعلق قانون کو پہلے پڑھیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ آپ مجھے نہیں سنتے، درخواستیں کسی دوسرے جج کے پاس لگا دیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، روسٹرم چھوڑیں ورنہ سخت فیصلہ دیں گے۔ بحث پر عدالت نے محمود اختر نقوی پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے اسٹاف کو روسٹرم سے ہٹانے کی ہدایت کی۔

عدالت نے درخواست 10 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ مسترد کر دی۔

The post کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست مسترد، درخواستگزار پر جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/fYPMlao

Wednesday, 25 January 2023

کراچی میں بلوچستان کی تیز ہوائیں چل پڑیں، سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

  کراچی: بلوچستان سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار میں اضافے کی وجہ کراچی میں سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے جبکہ کل بھی شہر میں تندوتیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں معمول سے تیز بلوچستان کی ہوائیں چل پڑیں اور ہواؤں کی رفتار 19 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار 30 کلومیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

شہر کے مضافاتی علاقوں میں ہواؤں کی شدت زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں دو روز کے دوران گرد آلود ہوائیں بھی ریکارڈ ہوسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں؛ شہر قائد میں یخ بستہ ہواؤں کا راج، پارہ 6 ڈگری تک گرنے کا امکان

آج صبح معمولی دھند کی وجہ سے حد نگاہ ساڑھے تین کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ جناح ٹرمینل پر سب سے کم پارہ 5.6 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

میٹ کمپلیکس پر 9.1 ڈگری، پی اے ایف بیس مسرور پر 10ڈگری اور پی اے ایف فیصل پر 10.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ آج دیہی سندھ میں سب سے کم درجہ حرارت موہنجودڑو میں 1.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

The post کراچی میں بلوچستان کی تیز ہوائیں چل پڑیں، سردی کی شدت میں اضافے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zwBvWgV

ساتویں خانہ ومردم شماری اگلے ماہ شروع ہوجائے گی

 کراچی: ملک بھرمیں ساتویں مردم شماری وخانہ شماری کا عمل فروری سے شروع ہوجائے گا۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ مردم شماری ڈیجیٹل طور پر کرائی جائے گی، جس میں عوام کو خودشماری یعنی اپنے متعلق معلومات کو خود ہی درج کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے فوکل پرسن محمد سرورگوندل کے مطابق فروری کے دوران خودشماری کا عمل شروع کیا جائے گا جبکہ یکم مارچ سے بیورو آف اسٹیٹسٹکس کا عملہ گھر گھر جاکر معلومات کا اندراج کرنا شروع کردے گا اور یہ عمل یکم اپریل تک جاری رہے گا۔

انھوں نے بتایا کہ 30 اپریل تک مردم و گھر شماری کی تمام معلومات مرتب کرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حوالے کردی جائے گی تاکہ الیکشن کمیشن اس بنیاد پر آئندہ عام انتخابات کی تیاری شروع کرسکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ملک میں 6 مرتبہ خانہ و مردم شماری کرائی جاچکی ہے۔ پہلی مرتبہ ملک میں مردم شماری وگھر شماری کا آغاز 1951میں کیا گیا جبکہ آخری مرتبہ مردم شماری 2017 میں کرائی گئی تھی۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پہلی مردم شماری میں ملک کی کل آبادی 33.7 ملین تھی جبکہ 2017 میں آبادی 207.7 ملین ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ مردم شماری میں صوبہ سندھ کی آبادی 47.85 ملین ظاہر کی گئی جبکہ کراچی کی آبادی 16.02 ملین بتائی گئی تھی۔

2017 کی مردم شماری میں صوبہ سندھ خاص طور پر کراچی کے اعداد وشمار پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سخت تحفظات سامنے آئے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ محض چار سال بعد ایک مرتبہ پھر مردم شماری کرائی جا رہی ہے ورنہ آئینی طور پر ملک میں ہر 10 سال کے بعد نئی مردم شماری ہوتی ہے۔

2017 کی مردم شماری کے اعداد و شمار پر اعتراضات کی وجہ سے ابتدائی طور پر اسے تسلیم نہیں کیا گیا تھا، جس کے باعث 2018 کے عام انتخابات مردم شماری کے عبوری اعداد وشمار پر کرائے گئے تھے۔

2017 کی مردم شماری کی باضابطہ منظوری سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ نے فروری 2020 میں دی تھی، جس کے بعد مشترکہ مفادات کونسل نے اس کی منظوری 12 اپریل 2021 کو دی۔

ساتویں مردم وخانہ شماری کے پہلے مرحلے میں لوگ خود گھر بیٹھے اپنے کوائف درج کرسکیں گے۔ اس مرحلے میں عوام کو 15 دن کا وقت دیا جائے گا، اس دوران لوگوں کو ایک ویب لنک مہیا کیا جائے گا، جس کے ذریعے وہ اپنے اورگھر والوں کے کوائف اپنے کمپیوٹر یا موبائل فون کے ذریعے ڈیجیٹل ایپلیکشن میں خود درج کرسکیں گے۔

دوسرے مرحلے میں شمار کنندگان گھر گھر جا کر کوائف کا اندراج اور ان کی تصدیق کریں گے، تیسرے مرحلے میں جمع کردہ کوائف اور اعداد وشمارکو مرتب کرکے الیکشن کمیشن کے حوالے کیا جائے گا۔

مردم شماری کے لیے تیار کردہ فارم کے مطابق مردم شماری کے دوران متعلقہ گھروں کے ان افراد کو شمار نہیں کیا جائے گا، جو 6 ماہ سے زیادہ عرصے سے ملازمت، کاروبار یا تعلیم کے لیے ملک کے اندر یا باہر کسی دوسری جگہ رہائش پذیر ہیں جبکہ گھر میں رہنے افراد کی جنس، عمر، مذہب، مادری زبان، ازدواجی حیثیت، تعلیم، روزگار، معذوری وغیرہ سے متعلق کوائف درج کیے جائیں گے۔

یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ کتنے لوگ آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں، مردم شماری کے دوران لوگوں کی قومیت بھی معلوم کی جائے گی کہ وہ پاکستانی ہیں یاافغان، بنگالی، چینی وغیرہ ہیں، اسی طرح یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ کس شہر یا قصبے میں رہنے والے گھرانے یا افراد وہاں کتنے عرصے سے رہائش پذیر ہیں اور ان کا اصل ضلع یا جائے پیدائش کیا ہے۔

واضح رہے کہ فروری سے شروع ہونے والی مردم شماری پر بھی سندھ میں تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، اس مرتبہ اعتراض قوم پرست جماعتوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ ان کا بڑا اعتراض مردم شماری کے فارم میں قومی شناختی کارڈ کا خانہ شامل نہ ہونے پر ہے۔

قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ ساتویں مردم شماری کے فارم میں قومی شناختی کارڈ کے کالم کو غائب کر نے سے صوبہ سندھ میں لاکھوں کی تعداد میں رہنے والے غیر ملکیوں اور دیگر صوبوں کے باشندوں کی علیحدہ گنتی نہیں ہوسکے گی جس سے صوبے میں سندھی بولنے والے اقلیت میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔

تاہم نیشنل پارٹی سندھ کے صدر تاج مری نے اس اعتراض سے اتفاق نہیں کیا، ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں لاکھوں کی تعداد میں سندھی بولنے والوں کے پاس بھی قومی شناختی کارڈ نہیں ہیں، شناختی کارڈ لازمی ہونے کے باعث وہ بھی شمار ہونے سے رہ جائیں گے۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے فوکل پرسن محمد سرور گوندل نے بھی اس اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں مردم شماری کا مقصد ملک میں رہنے والے تمام لوگوں کے اعداد وشمار جمع کرنا ہوتا ہے تاکہ ان سب کے لیے تعلیم، صحت، روزگار وغیرہ کے سلسلے میں منصوبہ بندی کی جاسکے، مردم شماری کا شناختی کارڈ سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے۔

The post ساتویں خانہ ومردم شماری اگلے ماہ شروع ہوجائے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Wgk1RNs

سندھ میں ایک اور دینی مدرسے کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی سفارش

  کراچی: چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ایک اور دینی مدرسے کو جامعہ کا چارٹر دینے کی سفارش کی ہے، جسے الکوثر یونیورسٹی کا نام دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں دوسرے دینی مدرسے کو یونیورسٹی کا چارٹر دینے کی سفارش کردی گئی ہے جسے الکوثر یونیورسٹی کا نام دیا گیا ہے ، یہ بات چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع نے وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ کی موجودگی میں این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقدہ دینی مدارس کے کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر بتائی۔

واضح رہے کہ الکوثر یونیورسٹی کراچی کے معروف علاقے گلشن اقبال میں سپاری پارک کے سامنے قائم کی جارہی ہے، اس سے قبل کراچی کے علاقے گلشن معمار میں قائم ایک اور دینی مدرسے کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جاچکا ہے اور سندھ مدارس کو قومی دھارے میں لانے اور وہاں جدید علوم کی تعلیم دینے کی مہم میں سبقت لے جارہا ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ افتخار کا باعث ہے کہ مدارس کے مابین کرکٹ ٹورنامنٹ میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوا ہوں یہ خوش آئند بات ہے کہ مدارس کے طلبہ یونیورسٹی کی سطح پر عصر حاضر کی تعلیم حاصل کررہے ہیں، دین اسلام رواداری کے ساتھ ساتھ ہمیں جسمانی مضبوطی کا بھی درس دیتا ہے۔

یہ بات انہوں نے بدھ کی شب این ای ڈی یونیورسٹی کے کرکٹ گراؤنڈ میں دس دینی مدارس کے مابین منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی۔

ٹورنامنٹ کا اہتمام سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پیغام پاکستان کے اشتراک سے کرایا گیا تھا، اس موقع پر چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع ، این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی، سیکریٹری سندھ ایچ ای سی معین صدیقی اور ڈائریکٹر چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیو کمیٹی نعمان احسن بھی موجود تھے ٹورنامنٹ کا فائنل رابط مدارس اور تنظیم المدارس کے مابین فائنل کھیلا گیا، اس موقع پر وزیر اعلی سندھ نے مدارس کے طلبہ کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

The post سندھ میں ایک اور دینی مدرسے کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qxTNjA2

Tuesday, 24 January 2023

پاکستانیوں کی توجہ اچھی لگتی ہے دل چاہتا ہے پاکستان کا دورہ کروں، جمائما

 لندن: پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستانی بہت محبت کرنے والے لوگ ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ پاکستانی دو رخے نہیں ہوتے یا محبت کرتے ہیں یا نفرت۔مجھے امید ہے پاکستانی مجھ سے ہمیشہ محبت کرتے رہیں گے۔

جمائما کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی توجہ پسند ہے اور اس وجہ سے دل چاہتا ہے کہ پاکستان کا دورہ کروں۔میری فلم واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد پاکستان کے لیے محبت بھرا خط ہے۔

جمائما نے مزید بتایا کہ ارینج میرج سے متعلق فلم میں شامل ایک ڈائیلاگ اصل میں عمران خان کی بھانجی کی اپنے والدین سے کی گئی گفتگو تھی جس میں انہوں نے اپنے والدین سے کہا کہ آپ کی پسند سے شادی کرنا چاہتی ہوں تاکہ شادی ناکام ہونے کی صورت میں کسی کو الزام دے سکوں۔

The post پاکستانیوں کی توجہ اچھی لگتی ہے دل چاہتا ہے پاکستان کا دورہ کروں، جمائما appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/HIby69N

فواد چودھری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا، شیخ رشید

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا ہے۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام پرچے کروانا نہیں بلکہ الیکشن کروانا ہے۔ حکومت کے ارادے واضح ہو چے ہیں،  عوام کو سمجھ جانا چاہیے کہ یہ الیکشن نہیں، کچھ اور کرنے جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے گرفتاریوں کا دور شروع ہوگا، جس کے بعد جام حکومت کا سڑکوں پر کام تمام ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو قوم الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں کر رہی، وہ الیکشن کےنتائج پرکیاخاک اعتبارکرےگی۔ چھوٹا بھائی پرائم منسٹرہےاوربڑے بھائی کےپاکستان آنےپر پاؤں میں مہندی لگی ہے۔ الیکشن کامطالبہ کرنےوالے الیکشن پرجانےکےلیےتیارنہیں ہیں۔ نیب ترامیم سےفائدہ اٹھانےوالےعنقریب قوم کے احتساب کی بھینٹ چڑھیں گے۔

سابق  وفاقی وزیر داخلہ  کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کےذخائر4بلین سےکم اورIMFکی شرائط سرپر ہیں۔ وزیروں کاجمعہ بازارلگاہے۔سیاسی اقتصادی معاشی اورتوانائی کابحران حکومت کےگلےپڑنےوالاہے۔ملک جام ہےحکومت کاکام تمام ہے۔ فوادکی گرفتاری جلتی پر پیڑول کاکام کرےگی۔ اب ملک الیکشن کےبجائےتشددکی راہ پر چل پڑا ہےفیصلےسڑکوں پرہوں گے۔

The post فواد چودھری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/pfN7xVn

کراچی میں شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے والے 2 نوجوان کو گرفتار

  کراچی: سندھ پولیس نے گلبہار میں کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوان کو دھر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلبہار کے علاقے ناظم آباد 2 نمبر میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 افراد کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

شادی کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جس سکتا ہے کہ فائرنگ کرنے والے چھوٹے اور بڑے ہتھیار سے ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی سینٹرل رانا معروف عثمان نے فوری طور پر واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت دی جس پر پولیس نے معلومات حاصل کر کے فائرنگ کرنے والے 2 افراد یوسف خان اور خضر اللہ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا۔

The post کراچی میں شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے والے 2 نوجوان کو گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Vc3AYQU

بجلی تعطل کے بعد ملک بھر میں ٹیلی کام اور انٹرنیٹ سروس تاحال متاثر

  کراچی: بجلی کے ملک گیر بریک ڈاؤن کے اثرات تاحال برقرار ہیں، جس کے بعد   ملک بھر میں ٹیلی کام خدمات اور انٹرنیٹ کی فراہمی پوری طرح بحال نہ ہو سکنے سے صارفین تاحال مشکلات کا شکار ہیں۔

موبائل فون سروس کے علاوہ رقوم کے ڈیجیٹل لین دین اور ٹیلی کام کمپنیوں کے سروس سینٹر چلانے، بیلنس لوڈ کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث ٹیلی کام کمپنیز ملک کے مختلف حصوں میں اب بھی بیک اپ توانائی پر آپریٹ کر رہی ہیں۔

موبائل ٹاورز کو چلانے کے لیے جنریٹرز استعمال کیے جارہے ہیں تاہم دُور دراز علاقوں تک جنریٹر کا ایندھن پہنچانے میں لاجسٹک مسائل کا بھی سامنا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے ٹیلی کام کمپنیوں کو ایندھن کی مد میں بھاری مالیت کے اضافی اخراجات کا سامنا ہے۔معمول کی لوڈ شیڈنگ کے مقابلے میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ٹیلی کام کمپنیز 5لاکھ لیٹر زائد ایندھن استعمال کر چکی ہیں۔

ٹیلی کام کمپنی کے نمائندے نے ایکسپریس کو بتایا کہ نیٹ ورک کو مزید بیک اپ توانائی پر چلانا دشوار ہوتا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ  مکمل طور پر بجلی بحال نہ ہوئی تو ٹیلی کام اور انٹرنیٹ برانڈ بینڈ کا ملک گیر نیٹ ورک بیٹھنے کا خدشہ ہے۔ انڈسٹری نے وفاقی وزارت توانائی سے اپیل کی ہے کہ ٹیلی کام سروسز کو جاری رکھنے کے لیے نیشنل گرڈ سے بجلی کی جلد از جلد مستحکم بحالی کو یقینی بنایا جائے ۔

The post بجلی تعطل کے بعد ملک بھر میں ٹیلی کام اور انٹرنیٹ سروس تاحال متاثر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/N6SXH0b

الیکشن کمیشن کا عمران خان کو اشتہاری قرار دینے کا عندیہ

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا عندیہ دیدیا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کی۔ تینوں سیاسی رہنما پیش نہ ہوئے ۔

عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کر دیں گئیں۔ وکیل نے کہا کہ عمران خان زخمی، فواد چوہدری کراچی میں، اسد عمر بھی شہر سے باہر ہیں۔

ممبر کے پی اکرام اللہ نے کہا کہ کیا بڑے لوگوں کی ذمہ داری نہیں ہے کہ عدالت میں پیش ہوں، اگر اس طرح بار بار آپ نہیں آئیں گے تو آپ کے خلاف کارروائی کریں گے، حاضری سے کب تک استثنی لیں گے؟ ہم وارنٹ نکالتے ہیں تو ہائی کورٹ معطل کرتی ہے پھر کہتی ہے کارروائی بھی جاری رکھیں، پی ٹی آئی رہنما نہیں آتے تو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کریں گے۔

The post الیکشن کمیشن کا عمران خان کو اشتہاری قرار دینے کا عندیہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/sENaTBP

الیکشن کمیشن سے سیاسی جماعتوں کے فنڈنگ کیسز میں پیشرفت رپورٹ طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے سیاسی جماعتوں کے فنڈنگ کیسز میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ دس روز میں طلب کر لی۔

ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سوا دیگر جماعتوں کی فنڈنگ کیسز میں تاخیر پر الیکشن کمیشن کیخلاف پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے دس روز میں پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

ڈی جی لا نے بتایا کہ انتخابی معاملات کی وجہ سے عدالت کے لیے رپورٹ فائنل نہیں کرسکا ، مسودہ تیار ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ رپورٹ تیار ہورہی ہے ؟ یا بس ایسے ہی ؟ احتساب تو سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہیے ، درخواست گزار کا موقف ہے کہ پی ٹی آئی کیخلاف کیس میں جلدی دکھائی گئی۔

وکیل فرخ حبیب نے موقف اختیار کیا کہ چار ہفتے پہلے بھی دیے جاچکے ہیں ، اب ایک ہفتہ یا دس دن سے زیادہ وقت نہ دیا جائے، پی ٹی آئی کیخلاف فنڈنگ کیس کی 135سماعتیں ہوئیں۔

عدالت نے ڈی جی لا الیکشن کمیشن کو دس روز میں پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

The post الیکشن کمیشن سے سیاسی جماعتوں کے فنڈنگ کیسز میں پیشرفت رپورٹ طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/aimd0NV

Monday, 23 January 2023

وفاقی کابینہ آج توشہ خانہ پالیسی کی منظوری دے گی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ آج توشہ خانہ پالیسی کی منظوری دے گی۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منگل کے روز طلب کر لیا جس میں توشہ خانہ سے متعلق نظر ثانی شدہ پالیسی کی منظوری دی جائیگی جب کہ نئی پالیسی بھی کلاسیفائیڈ رہے گی۔

نئی پالیسی کے مطابق تحفہ حاصل کرنے والی شخصیت تحفہ کی اصل قیمت ادا کر کے حاصل کر سکے گی۔ وزیر توانائی خرم دستگیر بجلی بریک ڈان پر بریفنگ دیں گے۔

کابینہ اجلاس میں ای سی سی اور لیجیسلیٹو کمیٹی کے فیصلوں، توانائی بچت سے متعلق میڈیا کمپین کی منظوری دی جائیگی۔

The post وفاقی کابینہ آج توشہ خانہ پالیسی کی منظوری دے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hUramOo

شہر قائد میں سکیورٹی کی صورت حال بہتر ہونے لگی

 کراچی:  دنیا بھر میں مقررہ حد سے زیادہ آبادی والے شہروں میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود لندن جیسے ترقی یافتہ شہر میں بھی جرائم ہوتے ہیں۔

نیو یارک جیسا ماڈرن ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا شہر بھی جرائم سے محفوظ نہیں ہے۔ جرائم کے جھکڑ میں، لاس اینجلس، زیوریخ اور میڈرڈ بھی گھومتے نظر آتے ہیں۔ اسی طرح دہلی اور دبئی بھی ان سے پاک نہیں ہیں۔

برسلز، ماسکو، میکسیکو سٹی، بنکاک، ڈھاکا اور جکارتہ کی حالت بھی سب کے سامنے ہے۔ باکو ، منیلا ، ممبئی اور قاہرہ بھی اسی فہرست میں نظر آتے ہیں لیکن ہر شہر میں جرائم کی نوعیت مختلف ہے اور اسی طرح ان جرائم پر قابو پانے کے لیے بھی مختلف طرح کی فورسز اور یونٹس تشکیل دیے جاتے ہیں۔

ڈھائی کروڑ سے زائد آبادی کے شہر کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا اور اسے برقرار رکھنا کسی جوئے شیر لانے کے مترادف ہے، یہاں بھی امن و امان برقرار رکھنے کی اولین ذمہ داری محکمہ پولیس پر عائد ہوتی ہے جبکہ رینجرز، فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے پولیس کی معاونت کرتے ہیں۔

شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال میں گزشتہ دس برس کے دوران بہتری آئی ہے، جس کا سہرا پولیس سمیت تمام اداروں اور وفاقی حکومت کو بھی جاتا ہے، ورنہ اس شہر نے ایک ہی دن میں تیس تیس اور چالیس چالیس افراد کو موت کی وادی میں بھی جاتے ہوئے دیکھا ہے۔

بم دھماکوں کے ساتھ خود کش دھماکوں میں بھی لوگوں کو لقمہ اجل بنتے دیکھا ہے، فائرنگ کے واقعات میں کئی کئی افراد کو ایک ساتھ زندگی کی بازی ہارتے ہوئے دیکھا ہے ، دفتروں میں موجود افراد کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر زندگی سے محروم ہوتے بھی دیکھا ہے ، ایک ہی خاندان کے کئی افراد کے ایک ساتھ جنازے اٹھتے بھی دیکھے ہیں۔ بوڑھے باپ کے کندھوں پر اس کے بیٹے کی میت بھی اس شہر نے دیکھی ہے۔

حال ہی میں شہر بھر میں کئی بڑے ایونٹس منعقد ہوئے جن میں سرفہرست انٹرنیشنل کرکٹ ہے وہی نیوزی لینڈ کی ٹیم جو کچھ عرصہ قبل ای میل پر ملنے والی سکیورٹی تھریٹ پر اپنا جاری دورہ اچانک منسوخ کر کے سیریز ادھوری چھوڑ کر وطن عزیز سے واپس چلی گئی تھی اور رواں برس واپس آئی اور ٹیسٹ میچ کے ساتھ ساتھ ون ڈے سیریز بھی کھیل کر گئی۔

نیوزی لینڈ کے دورے کے موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے اور سینکڑوں افسران و جوانوں نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے۔

ٹیم کو ایئرپورٹ سے سخت حفاظتی حصار میں ہوٹل منتقل کیا گیا جبکہ اس دوران عام ٹریفک کی آمدورفت روک دی جاتی، اسی طرح ہوٹل سے نیشنل اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم سے واپس ہوٹل تک فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی، قریبی عمارتوں پر اسنائپر کی تعیناتی اور میچ سے قبل اسٹیڈیم کی بم ڈسپوزل یونٹ کے ذریعے تلاشی بھی لی گئی جبکہ اس دوران تربیت یافتہ بو سونگھنے والے کتے (اسنائفر) بھی ہمراہ تھے۔

اسی طرح شہر بھر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر بھی پولیس ، رینجرز ، فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے مشترکہ طور پر سکیورٹی پلان تیار کیا اور چالیس ہزار سے زائد کی نفری نے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا۔

شہر بھر میں لاکھوں ووٹرز ، امیدوار ، پولنگ اسٹیشن ، پولنگ بوتھ اور اسی طرح انتخابی عمل میں حصہ لینے والے عملے اور انتخابی مٹیریل کی ترسیل سمیت تمام تر مراحل میں پولیس نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا اور اپنے فرائض بہترین طور پر سر انجام دیے۔

بلدیاتی انتخابات کے روز شہر بھر سے امن و امان کے بارے میں کوئی ایسی اطلاع موصول نہیں ہوئی جس سے شہر کی فضا خراب ہو یا پرامن ماحول کو نقصان پہنچے۔ اکا دکا واقعات کہیں کہیں رونما ہوئے جن میں دو پارٹیوں کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی، جھگڑا ہوا ، ہاتھا پائی ہوئی لیکن پولیس اور رینجرز نے کہیں بھی صورتحال بگڑنے نہیں دی۔

جہاں بھی گڑبڑ کی اطلاع موصول ہوئی تو فوری طور پر نہ صرف بھاری نفری موقع پر پہنچی بلکہ اعلیٰ افسران نے بھی موقع پر پہنچ کر ذمہ داران سے رابطے کر کے صورتحال کو سنبھالا۔ پورا دن کہیں سے بھی فائرنگ کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

شہر بھر میں کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوا جس میں اسلحے کا استعمال کیا گیا ہو، اس کا تمام تر سہرا خصوصاً پولیس اور اس کے بعد پولیس کے معاون اداروں کے سر جاتا ہے۔ اسی کے ساتھ شہر بھر میں مختلف ایونٹس بھی منعقد ہوتے رہے جن میں ایکسپو سینٹر میں مختلف اقسام کی نمائش لگیں جن میں سرفہرست مویشیوں کی نمائش شامل ہے جبکہ اس کے علاوہ گاڑیوں اور فرنیچر کی بھی نمائشوں کا انعقاد کیا گیا۔

کلفٹن میں فوڈ فیسٹیول نے بھی شہر کی رونقوں کو چار چاند لگائے، ان ایونٹس میں بھی شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور جہاں ہزاروں افراد ایک ہی وقت میں جمع ہوں تو سکیورٹی رسک تو ویسے ہی بن جاتا ہے لیکن ان تمام تر ایونٹس کو پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی اور شہریوں نے پرامن ماحول میں رہتے ہوئے شہر قائد میں منعقد ہونے والے ان ایونٹس کو بھرپور طریقے سے نہ صرف خود انجوائے کیا بلکہ تین تین روز تک جاری رہنے والے میلوں میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ شرکت کی جوکہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پولیس اور معاون ادارے اپنے فرائض بخوبی انجام دینے میں مشغول ہیں۔

آج یہ شہر امن کا گہوارہ ہے تو ایسے میں امن قائم کرنے والوں کو شاباش دینا بھی ان کا حق بنتا ہے، اس امن کے پیچھے ان کی قربانیاں شامل ہیں ، شہدا کا لہو شامل ہے، ان گنت اہلکار زخمی ہوئے ، کچھ ایسے بھی ہیں جو بستر سے ہی جا لگے، قوم انھیں ان کی عظیم اور لازوال قربانیوں پر سلام پیش کرتی ہے جنھوں نے ملک کے معاشی حب کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

The post شہر قائد میں سکیورٹی کی صورت حال بہتر ہونے لگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/J0jEB9T

پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کے بیٹے پرنامعلوم افراد کی فائرنگ

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئیر وکیل لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ کی گئی جس میں وہ زخمی ہوگئے۔  

پولیس کے مطابق نامعلوم دو موٹرسائیکل سواروں نے بلخ شیر کھوسہ پر کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں فائرنگ کی، ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بلخ شیر کھوسہ کواسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

 

The post پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کے بیٹے پرنامعلوم افراد کی فائرنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ra7d3em

پاکستانی معیشت کو طویل سیاسی بحران کے چیلنج کا سامنا

کراچی: پاکستانی معیشت کو طویل عرصے سے سیاسی بحران کے چیلنج کا سامنا ہے جب کہ ہر گزرتا دن ڈیفالٹ کی ایک نئی افواہ لے کر آتا ہے۔

میڈیا کے مبصرین، تجزیہ کاروں اور یہاں تک کہ ماہرین اقتصادیات نے کئی مواقع پر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مماثلت کی صورت میں معیشت کی تاریک تصویرکشی کی ہے۔ تاہم یہ تصور آج تک حقیقت سے مکمل ہم آہنگ نہیں رہا۔ بین الاقوامی سیاسی ماحول معیشت پر بہت زیادہ اثر انداز ہو رہا ہے۔

مثال کے طور پر پہلے کموڈیٹی سپر سائیکل اور بعد میں روس۔ یوکرین جنگ نے ترقی پذیر ممالک کے اقتصادی منتظمین کے لیے بہت سی مشکلات پیدا کیں۔ اہم اجناس اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بہت سے ترقی پذیر ممالک میں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔

سرمائے کی کمی سے دوچار ترقی پذیر معیشتیں عوام کو سبسڈی فراہم نہیں کر سکیں، یہاں تک کہ نسبتاً مستحکم ممالک بھی گلوبلائزڈ دنیا میں سبسڈی دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ ان حالات کی وجہ سے سیاسی انتشار بڑھ رہا ہے اور پاکستان بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔

معیشت کے لیے بیلنس آف پیمنٹ (BOP) حدبندی کا کام کرتا ہے کیونکہ یہ جی ڈی پی کی نمو کی بالائی حد کے طور پر کام کرتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ حد کا مطلب ہے کہ یہ BOP کی مشکلات کے بغیر قابل حصول GDP کی زیادہ سے زیادہ سطح ہے۔

2006ء میں یہ حد 4.5 فیصد کے لگ بھگ تھی، جو اب کم ہو کر 3.8 فیصد رہ گئی ہے۔ یہ کمی اسٹرکچرل اصلاحات کی عدم موجودگی کی وجہ سے واقع ہوئی۔ زیادہ سے زیادہ بالائی حد میں کمی معیشت میں اسٹرکچرل کمزوری کو ظاہر کرتی ہے۔

اگر ہم معیشت کو اس سطح سے آگے بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں تو BOP ایک رکاوٹ بن جائے گا۔ اس وجہ سے کوئی بھی ملک براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI)/فارن پورٹ فولیو انویسٹمنٹ کی شکل میں غیرملکی سرمایہ کاری پر انحصار کرتا ہے یا پھر غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا شکار ہوجاتا ہے۔

وطن عزیز میں یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتیں معیشت کو درپیش ’’بی او پی‘‘ کی رکاوٹ کو کم کرنے پر توجہ نہیں دے سکیں۔ ان حکومتوں کے پاس دو قلیل مدتی حل تھے۔ اولاً وہ معیشت کو سست کر سکتے تھے اور اسے بالائی حد سے نیچے چلا سکتے تھے۔ ثانیاً یہ حکومتیں بین الاقوامی مالی امداد کا سہارا لے سکتی تھیں۔

ہماری حکومتوں نے بحران سے بچنے کے لیے دوسرے آپشن کا سہارا لیا۔ ان حکومتوں نے قرضوں کی ادائیگی اور درآمدی ادائیگیوں کے لیے بیرونی فنانسنگ حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے پروگراموں کا سہارا لیا۔ان پروگراموں کی منظوری نے دیگر کثیرجہتی، دو طرفہ اور تجارتی فنانسنگ کے لیے راہ ہموار کی۔ ان تمام میں تجارتی فنانسنگ سب سے مہنگی ہے۔

بیشتر ماہرین اقتصادیات اور مبصرین کا خیال ہے کہ بے روزگاری کی سطح کو کم کرنے کے لیے معاشی شرح نمو 6 سے 7 فیصد تک ہونی چاہیے۔ یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتوں نے بالائی حد کو نظر انداز کر کے شرح نمو کو 6 فیصد کی سطح سے آگے بڑھا دیا۔ انہوں نے یہ کام سیاسی فوائد کے حصول کے لیے کیا۔موجودہ حکومت نے ’’بی او پی‘‘ کی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے بحران سے بچنے کے لیے پھر آئی ایم ایف سے رجوع کیا۔

نئی حکومت کے نمائندوں کا یہ موقف ہے کہ پچھلی حکومت نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر چھوڑ دیا تھا، اب ہمیں ملکی مفاد میں سخت فیصلے کرنے ہوں گے اور حالات میں بتدریج بہتری آئے گی۔ مختصراً یہ کہ سیاست اور معیشت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں بلکہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور انہیں الگ نہیں کیا جاسکتا۔

موجودہ سیاسی عمل سست اور ہنگامہ خیز ہے۔ سیاسی استحکام سے معاشی مسائل میں کمی آسکتی ہے اور اس میں کوئی بھی خلل طویل مدتی نقصانات سے ہمکنار کرسکتا ہے۔

The post پاکستانی معیشت کو طویل سیاسی بحران کے چیلنج کا سامنا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/vxeZBrd

گورنر اسٹیٹ بینک آج زری پالیسی کا اعلان کریں گے

اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک آج زری پالیسی کا اعلان کریں گے۔

بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں زری پالیسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اجلاس کے بعد زری پالیسی کا اعلان کرینگے۔

The post گورنر اسٹیٹ بینک آج زری پالیسی کا اعلان کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/lV75siq

Sunday, 22 January 2023

کراچی؛ تیز رفتاری کے باعث گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی، ڈرائیور جاں بحق

  کراچی: کلفٹن میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے باعث ڈرائیور جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور چھیپا کے رضاکاروں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو کار سے نکال کر جناح اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35سالہ شہباز ولد مودو میاں کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والوں میں 22 سالہ صالحہٰ دختر ابوبکر صدیق، 18 سالہ زلیخا دختر ابوبکر، 15 سالہ بشیر ولد ابوبکر صدیق، 6 سالہ حمیرا دختر خالد اور فیصل شامل ہیں۔

زخمی ہونے والے شخص فیصل نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا اس کا بڑا بھائی تھا جبکہ دیگر زخمی ہونے والے اس کے قریبی رشتے دار اور مچھر کالونی یونین کونسل نمبر چھ بنگالی پاڑہ کے رہائشی ہیں، جاں بحق ہونے والا شہباز چار بچوں کا باپ تھا اور ڈی جے کا کام کرتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ شہباز اپنے دوست کی کار لے کر آیا تھا اور اپنی اہلیہ اور ہم سب کو گھمانے کے لیے سی وی لے گیا تھا، سی ویو سے واپس گھر کی طرف جا رہے تھے کہ بلاول چورنگی پر ایک تیز رفتار کار ان کے سامنے سے مڑی جس پر شہباز نے اچانک بریک لگائی جس سے کار بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرائی اور الٹ گئی، شبہاز کا سر اسٹیرنگ سے ٹکرایا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی اہلیہ صالحہٰ جو اگلی سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھی اس کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والا فیصل مختلف لوگوں کو مختلف بیان دے رہا ہے، کسی کو کہتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے حادثہ ہوا اور کسی کو کہتا ہے کہ کار کو بچاتے ہوئے ہوا جبکہ موقع پر دوسری کوئی کار نہیں ملی۔

پولیس کے مطابق کار کی رفتار اتنی زیادہ تھی کہ فٹ پاتھ پر لگے پول زمین سے اکھڑ گئے جس سے لگتا ہے کہ حادثے کی وجہ تیز رفتاری تھی تاہم موقع پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھ کر صحیح پتہ چل سکے گا، متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

The post کراچی؛ تیز رفتاری کے باعث گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی، ڈرائیور جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/eXaFS0D

پی ٹی آئی کے 44 اراکین قومی اسمبلی کا استعفے واپس لینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 44 ارکان قومی اسمبلی نے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی پہنچ گئے جبکہ پارلیمنٹ  ہاؤس کا گیٹ بند کردیا۔ شارٹ سرکٹ کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس 3 روز کے لیے بند ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ گیٹ بند کرنا ان کی بوکھلاہٹ ظاہرکرتی ہے۔ عمران خان نے ان کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ پی ٹی آئی اراکین نے استعفوں کی واپسی سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کو ای میلز کی تھیں۔

اراکین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس بند ہونے کے باعث ای میلز کیں جبکہ استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کو خطوط بھی ارسا ل کردئیے گئے ہیں۔

The post پی ٹی آئی کے 44 اراکین قومی اسمبلی کا استعفے واپس لینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/oTFxeXc

کراچی؛ لیاقت آباد کے فلیٹ سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

 کراچی: لیاقت آباد میں الکرم اسکوائر کے فلیٹ سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شریف آباد کے علاقے فلیٹ نمبر B1/2 فرسٹ فلور الکرم اسکوائر لیاقت آباد سے خاتون اور ایک شخص کی لاشیں ملیں، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 60 سالہ صابر ولد ثنا اللہ اور 45 سالہ شکیلا کے نام سے کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں میاں بیوی ہیں۔

ایس ایچ او شریف آباد سعید احمد کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کے بیٹے نے پولیس کو اطلاع دی تھی، ابتدائی بیان میں بیٹے نے بتایا کہ جب وہ گھر آیا تو میں نے ان کی لاشوں کو دیکھا گھر سے اہم دستاویزات وغیرہ بھی غائب تھے۔

انھوں نے بتایا کہ میاں بیوی کے جسم پر ظاہری کوئی تشدد کے نشانات نہیں ملے شبہ ہے کہ زہر نما جیسی چیز کھلائی گئی تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں وجہ موت کا تعین ہوسکے گا۔

سعید احمد نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ جائیداد کا تنازعہ لگتا ہے، مقتول فلٹر واٹر کا کاروبار کرتے تھے، مقتول کی جانیداد میں متعدد دکانیں اور دیگر جائیداد بھی ہیں لہٰذا پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

The post کراچی؛ لیاقت آباد کے فلیٹ سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/yVKozks

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تقرریاں  و تبادلوں اور ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر پابندی عائد کردی۔ 

ای سی پی کے نوٹی فکیشن کے مطابق تمام تقرریاں اور تبادلے کمیشن کی منظوری سے مشروط ہوگی جبکہ تمام صوبائی ادارے شفاف انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کریں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب اور کے پی میں تمام ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے گئے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے سابق وزرائے اعلی اور وزرا سے سرکاری سہولیات واپس لینے کا حکم دے دیا۔

 

الیکشن کمیشن کے مطابق سابق اعلیٰ حکام کو صرف قانون کے مطابق سکیورٹی فراہم کی جائے جبکہ سابق صوبائی حکام کے ساتھ اضافی سیکیورٹی فوری واپس لی جائے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگراں وزرائے اعلی اور کابینہ ایک ماہ میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی۔

The post الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/o1zJs4c

پشاور؛ پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

 پشاور: خیبر پختون خوا کے صوبائی دارلحکومت پشاور میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر چوکی شیخان کے قریب پولیس کی گاڑی کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث چوکی انچارچ ناصر خان کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ بڈھ بیر کے چوکی شیخان کے انچارج ناصر خان گشت پر موجود تھے کہ اچانک بم پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا، البتہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا میں ایک کلو گرام کے قریب بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

The post پشاور؛ پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jahZN1T

رائیونڈ میں ڈولفن اسکواڈ کی کارروائی، 3 اسٹریٹ کریمنلز گرفتار

 لاہور: رائیونڈ میں ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے تین اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ڈولفن نے دوران پٹرولنگ 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے موٹر سائیکل بھگا دی جنہیں تعاقب کے بعد گرفتار کیا گیا۔

ملزمان نے پولیس کیپ پہن رکھی تھی جن کے قبضہ سے پستول، 4 موبائلز، موٹر سائیکل اور رقم برآمد ہوئی۔ ملزمان اسد، محسن اور اویس کو تھانہ رائیونڈ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی ڈولفن کے مطابق ڈولفن اسکواڈ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف موثر حکمت عملی کے تحت کارروائیاں کر رہا ہے۔

The post رائیونڈ میں ڈولفن اسکواڈ کی کارروائی، 3 اسٹریٹ کریمنلز گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/GQMOd2v

Saturday, 21 January 2023

سارے رنگ

’مٹھو میاں‘ کو ہماری ’قید‘ راس آگئی تھی!

کیسے کوئی بے زبان جانور یا پرندہ بھی ہمارے گھر ہی کا حصہ بن جاتا ہے، اس کا احساس تب ہوتا ہے، جب ہم جی وجان سے کسی ایسی ’جان‘ سے تعلق پیدا کریں اور اسے نبھائیں۔۔۔ اب بچپن میں نت نئے پرندوں اور پالتو جانوروں کا شوق کس بچے کو نہیں ہوتا۔۔۔ سو ہمیں بھی تھا اور بہت کم سنی میں ہی ایک سرخ چونچ والا سبز توتا ہمارے گھر کا مکین ہوگیا تھا۔۔۔ لیکن ہمارا اس کا ساتھ ایسا ہوگا۔

یہ ظاہر ہے کسی کو بھی اندازہ نہ تھا۔۔۔ خواہش ہماری بھی یہی تھی کہ وہ ’بولنا‘ سیکھے، لیکن چوں کہ جب وہ آیا، تو ’بولنا‘ سیکھنے کی عمر سے نکل چکا تھا، اس لیے ایسا ممکن نہ ہو سکا۔۔۔ البتہ یہ ضرور تھا کہ وہ اپنی کچھ مخصوص بولی میں غیر روایتی اور منفرد سی آوازیں نکالنا ضرور سیکھ چکا تھا۔۔۔

جیسے جب ہم اسے ’مٹھو بیٹے‘ پکارتے تو وہ اپنے دونوں ’بازو‘ قدرے کھول کے خوشی سے گردن اُچکاتا، اور آنکھ کے نارنجی دائرے میں اس کی دونوں پتلیاں آنکھوں کی سفیدی میں سکڑ کر نقطے جیسی ٹمٹمانے سی لگتیں اور پھر وہ دھیمی دھیمی سی ایک مخصوص آواز میں اس کا جواب دیتا تھا۔۔۔ ابتداً اس کے پر قدرے گہرے سے رنگ کے تھے، لیکن پھر اس کا بہت اجلا اجلا سا سبز رنگ نکھر آیا تھا اور اس نکھار کے ساتھ اس کی گردن پر سرخ رنگ کی ’کنٹھی‘ بھی ابھر آئی تھی، جو چونچ کے نیچے سے دونوں جانب پھیلنے والی گہری کالی لکیر کے ساتھ مل کر سر کے پیچھے مکمل سرخ ہو جاتی تھی اور اس کے اوپر سر کی طرف ہلکاہلکا سا آسمانی رنگ اُس کی خوب صورتی کو دوچند کر دیتا تھا۔۔۔

اسی زمانے میں اسکول کی کتاب میں شامل نظم ’’آؤ بچو سنو کہانی‘‘ کے یہ مصرع ہمیں خوب بھاتے تھے ’’نوکر لے کر حلوہ آیا… توتے کا بھی دل للچایا… راجا بین بجاتا جائے… نوکر شور مچاتا جائے… توتا حلوہ کھاتا جائے۔۔۔!‘‘ گھر میں جب کبھی حلوہ بنتا، ہم مٹھو کو حلوہ ڈالتے ہوئے اکثر یہ بول پڑھتے۔۔۔ ہمیں ایسا لگتا تھا کہ مٹھو میاں اپنا ذکر سن کر ضرور خوش ہو رہے ہیں۔۔۔ یوں وہ صبح سے لے کر رات تک ہمارے ہر کھانے پینے میں ہمارے ’’ساتھ ساتھ‘‘ رہتے تھے۔۔۔

کہنے کو یہ ’مٹھو‘ فقط ہمارے بچپن کا ایک شوق تھا، لیکن غور کیجیے، تو اس کا کردار کتنا اہم تھا کہ اکثر اس کا ’کھانا‘ ہمارے دستر خوان سمیٹنے کے بعد اٹھائے جانے والے اناج کے دانے اور وہ ’بھورے‘ اور سالن وغیرہ ہوتا تھا، جو کھانے کے بعد دسترخوان پر سے سمیٹا جاتا تھا۔

یہ سب ایک روٹی کے نوالے کے ساتھ جمع کر کے پنجرے میں اس کی کٹوری میں ڈال دیتے تھے اور وہ ہمارے دسترخوان کے ہر طرح کے سالن خوب مزے لے کر کھاتا تھا۔۔۔ اس کی یہ عادت ہوگئی تھی کہ اسے روٹی کا ٹکڑا وغیرہ ڈالو، تو وہ چونچ سے اٹھا کر اسے دوسری پانی والی کٹوری میں ڈبو دیتا اور پھر اسے نرم کر کے اپنے سیدھے پنجے میں پکڑ کر کتر کتر کر نوش کرتا۔۔۔ اگرچہ ہم اسے من پسند ہری مرچ بھی کھانے کو دیتے تھے، لیکن زیادہ تر وہ ہمارے دسترخوان سمیٹنے میں ’مددگار‘ ہوتا۔۔۔ اور بزرگوں کے بقول اس طرح رزق کی بے حرمتی ہونے سے بچ جاتی۔۔۔!

ان ’صاحب‘ کا پنجرہ ہمارے پرانے گھر کی انگنائی میں ڈیوڑھی کے بالکل ساتھ الگنی کی دیوار میں گڑے ہوئے ایک لکڑی کے کھونٹے کے ساتھ ٹنگا ہوا ہوتا تھا، جہاں سے وہ گھر میں ہر آنے جانے والے پر ’نظر‘ بھی رکھا کرتے تھے، بلکہ اکثر کسی نئے مہمان یا رات کو آنے والے مہمان پر اپنے ردعمل کا اظہار ایک مخصوص ’پکار‘ کے ساتھ کیا کرتے، بعضے وقت ایسا ہوتا کہ دائیں سمت کی ڈیوڑھی سے نیا آنے والا مہمان جب بے دھیانی میں آنگنائی کی طرف کو مڑتا، تو ان کے پنجرے سے ٹکرا جاتا، سارا پنجرہ ٹیڑھا سیدھا ہوتا تو اس پر تو وہ اور سخت آواز میں اپنی برہمی کا اظہار کرتے۔۔۔

کبھی ایسا بھی ہوتا کہ چھٹیوں کی دوپہر کو جب ہم سب آرام کر رہے ہوتے تھے، تو یہ بھی پنجرے کی مرکزی سلاخ پر ایک طرف ہو کر بیٹھ جاتے، کبھی ایک پاؤں اندر کر لیتے اور اپنے سارے پَر نسبتاً بھربھرے سے کرلیتے۔۔۔ اور پھر نیم وا آنکھوں کے ساتھ دھیمے دھیمے نہ جانے کون سی بولی بڑبڑاتے۔۔۔ یہ ان کی ایک اور مخصوص قسم کی آواز ہوتی تھی۔

جو وہ کبھی سہ پہر کو گھر میں سناٹا دیکھ کر تنہائی کے عالم میں بولا کرتے تھے۔۔۔ کبھی یہ بھی ہوتا تھا کہ شام کے وقت وہ اکثر اپنی چونچ ترچھی کر کے آسمان کی جانب اڑتے ہوئے پنچھیوں کی جانب بھی بہ غور دیکھتے، اور اپنے بند چھوٹے سے پنجرے میں ادھر ادھر دوڑ لگاتے، گویا باہر نکلنے کو بے قرار ہو رہے ہوں۔

بس ایسی ہی کچھ بات رہی ہوگی، جس کے باعث ایک دن ہمارے بڑوں نے ہمیں راضی کر لیا کہ اب ’مٹھو میاں‘ کو اڑا دیا جانا چاہیے۔۔۔ کیوں کہ پرندے آزاد فضا میں ہی اچھے لگتے ہیں، یہ بھی اپنے گھر والوں میں جا کر بہت خوش ہوں گے۔۔۔!

سو، ہم نے دل پر بہت جبر کر کے ایک چُھٹی والے روز اس کا باقاعدہ اہتمام کیا۔۔۔ گھر کی انگنائی کے درمیان ان کا پنجرہ رکھ کر اس کا دروازہ کھول دیا گیا۔۔۔ اور ہم خود انگنائی سے متصل کمرے میں جا کر لگے انتظار کرنے۔۔۔ دل میں عجیب سا احساس تھا کہ جسے ہم خوشی تو نہیں کہہ سکتے، البتہ ہلکا سا درد ضرور کہا جا سکتا ہے، کہ کئی برس کے ساتھی کو ہمیشہ کے لیے خود سے جدا جو کر رہے تھے۔۔۔ ہم سب اندر بیٹھے دیکھ رہے تھے، لیکن جناب بہت دیر گزر گئی، لیکن مٹھو میاں نے کھلے ہوئے پنجرے کی طرف کسی قسم کی دل چسپی کا مظاہرہ ہی نہیں کیا؎

اتنے مانوس صیاد سے ہوگئے

اب رہائی ملے گی تو مر جائیں گے!

بہت دیر انتظار کے بعد بالآخر پنجرہ بند کر کے دوبارہ اپنی جگہ پر ٹانگ دیا گیا اور اس روز ہم پر یہ اچھی طرح آشکار ہوگیا کہ وجہ جو بھی ہو اب ’مٹھو میاں‘ ہمارے ساتھ ہی رہنے میں مطمئن ہیں۔۔۔ تبھی ہمیں یاد آیا کہ شروع میں ایک مرتبہ ایسا بھی ہوا تھا کہ ایک دوپہر کو صفائی کرتے ہوئے ہماری امی سے پنجرے کا دروازہ کھل گیا، تو مٹھو میاں پُھدک کر باہر نکل آئے تھے، لیکن آنگنائی سے باہر جانے کے بہ جائے یہ سیدھے ہمارے گھر کے اندر کی طرف اڑے تھے، ورنہ پرانا گھر تو اتنا کھلا ہوا تھا کہ وہاں سے انھیں اڑ جانے میں کوئی رکاوٹ ہی نہ تھی، کیا خبر یہ اَمر انھوں نے جان بوجھ کر کیا ہو، تاکہ انھیں پکڑ کر دوبارہ پنجرے میں ڈال دیا جائے، اور پھر بہ آسانی ایسا ہی کر دیا گیا تھا۔

ہمارے ’مٹھو میاں‘ کو ایک عادت کاٹنے کی بھی پڑ گئی تھی، اور یہ ’کاٹنا‘ کیا تھا، بس پنجرے کے پاس ہاتھ لائیے، تو وہ برا مان کر چونچ کھول کر لپکتے اور جیسے ایک ٹھونگ سی مارنے کو ہوتے ہوں، تاہم کچھ عرصے بعد یہ بھی آشکار ہوگیا کہ کم از کم ہمارے لیے ان کا یہ ’کاٹنا‘ صرف دکھاوا تھا، کیوں کہ ہم پنجرے میں ہاتھ ڈال کر بھی ان کی کسی بھی گزند سے ہمیشہ محفوظ رہے۔ ہمارے لیے بس یہ تھا کہ وہ ہمارے ہاتھ پر خفیف سی چونچ کھولتے اور بس۔۔۔ یہ شاید ان کی انسیت کا کوئی اظہار ہو، کیوں کہ ہمارا پورا بچپن انھی کے سامنے گزرا تھا۔۔۔ البتہ نہ کاٹنے کی یہ ’رعایت‘ گھر کے کسی اور فرد کے لیے بالکل بھی نہیں تھی۔

جب ہم اسکول کی ذرا بڑی کلاسوں میں آئے، تو اپنے ایک ہم جماعت کے کہنے پر ان کے پَر کٹوانے کے لیے انھیں ان کے گھر لے گئے۔۔۔ ان صاحب نے ہمیں بڑا یقین دلایا تھا کہ انھوں نے اپنے ہاں بھی توتے کے پِر کاٹے ہوئے ہیں، اور وہ آرام سے پنجرے سے باہر گھر میں گھومتا گھامتا رہتا ہے۔ تو ہم بھی اسی شوق میں آگئے، لیکن مٹھو میاں کو پنجرے سے نکال کر اور سختی سے پکڑ کر ان کے پر کاٹنا بہت ہی زیادہ ناگوار گزرا تھا۔۔۔ کیوں کہ ہم نے اتنے عرصے میں آج تک ایسا نہیں کیا تھا۔

بہرحال پَر کٹوانے کے بعد کچھ دن تو ہم یہ کرتے کہ انھیں کچھ دیر کو پکڑ کر پنجرے سے باہر نکال لیتے تھے، شاید ایک بار اور اسی طرح پر کٹوائے، لیکن پھر مٹھو میاں کو ناخوش دیکھ کر یہ امر مناسب خیال نہیں کیا، کیوں کہ انھیں چھوا جانا اور پھر سختی سے دبوچنا بہت زیادہ برا لگتا تھا۔۔۔ ہمیں بس اتنا حق حاصل تھا کہ ان کی چونچ پر ہاتھ لگا لیا یا کھی سر کے اوپر۔ اس کے علاوہ بازوؤں کو چھونے سے بھی وہ برہم ہو جاتے۔۔۔ وقت گزرتا گیا۔۔۔ ہم بھی اسکول سے بڑھ کر اب کالج میں آچکے تھے۔۔۔ بس پھر ہمارے ’مٹھو میاں‘ بھی دھیرے دھیرے کمزور ہوتے چلے گئے اور پھر یہ ہوا کہ ایک دن صبح کو وہ اپنے پنجرے میں مردہ پائے گئے۔۔۔!

یوں ہمارے بچپن کا ایک اہم باب ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا۔۔۔ دل میں درد کی ایک گہری لہر اٹھ کر رہ گئی، کہنے کو انگنائی کے ایک کونے میں رکھا ہوا پنجرہ ہی خالی ہوا، لیکن اصل میں ہمارے گھر کا آنگن ہی سُونا ہوگیا، ان کی چہچہاٹ کے بغیر اترنے والی شاموں میں ایک غیر محسوس سا ’سناٹا‘ ٹھیر گیا۔۔۔ آج جب بھی ہم کسی کنٹھی والے سبز توتے کو دیکھتے ہیں، ہمیں فوراً اپنے ’مٹھو میاں‘ کی یاد آ جاتی ہے، واقعی وہ ہمارے بچپنے کے ایک ایسے خاموش ساتھی تھے، جو گئے تو اپنے ساتھ گویا سارا بچپن اور بے فکری بھی لے گئے۔

۔۔۔

دس کا بھیس
خالد محمود ناصر
’’اے بھائی، کتنے عرصے سے میں تم ہی سے سبزی خرید رہی ہوں؟‘‘
’’کیوں باجی، کیا ہوا؟‘‘

’’یہ تم دس روپے کی ہری مرچیں دے رہے ہو یا احسان کررہے ہو؟ تین سوکھی سڑی مرچیں ڈال کر حساب پورا کر دیا۔ کہاں دس روپے میں تو کلو آلو آجاتے تھے۔ اب تم لوگوں کی جان جاتی ہے کہ چلو پرانی گاہک سمجھ کر دس روپے کی سبزی بطور ِ اخلاق ہی دے دو۔‘‘
’’باجی کیا کریں… اب تو دس روپے کی گھر میں بھی نہیں پڑتی۔ آپ دس روپے بعد میں آتے جاتے ہوئے دے دینا۔‘‘

’’واہ کیا لحاظ ہے بھئی! تم یہ ساری سبزی واپس رکھ لو، مجھے نہیں چاہیے۔‘‘
’’باجی ناراض نہ ہوں۔ یہ لیں دس روپے کی مرچیں میری طرف سے۔ کیا کریں، مہنگائی بہت ہوگئی ہے۔ دس کی بھی بس ہوگئی ہے۔‘‘

……………

’’امی اسکول سے دیر ہورہی ہے۔ جلدی کریں۔ ابو نے باہر رکشا اسٹارٹ کر لیا ہے۔‘‘
’’ہاں ہاں بھئی۔ یہ لو بیگ… اور یہ پکڑو دس روپے۔ کینٹین سے کچھ لے کر کھالینا۔ آج لنچ میں دینے کے لیے کچھ نہیں ہے۔‘‘

’’امی میں بڑی ہوگئی ہوں۔ اب تو یہ نوٹ بھی بڑا کر دیں۔ دس روپے میں دو تین بسکٹ ہی ملتے ہیں مشکل سے… سارے وقت بھوک لگتی رہتی ہے…‘‘

’’میری جان، آج کل تمہارے ابو کو رکشے کی سواریاں زیادہ نہیں مل رہی ہیں، مہنگائی ہوگئی ہے۔ اچھا بسم اللہ پڑھ کر بسکٹ کھانا۔ پیٹ بھرجائے گا…‘‘

……………

’’یار تیز چلتے چلتے سانس تو پھول گیا، مگر شکر ہے مسجد میں جماعت سے نماز مل گئی۔‘‘
’’ہاں۔ الحمدللہ۔‘‘

’’میں نے تو جلدی میں جوتے چندے کے ڈبے کے پاس ہی رکھ دیے تھے، اب مل جائیں… ہاں یہ رہے…‘‘

’’اچھا سنو، دس روپے کھلے ہیں؟‘‘
’’کیوں؟‘‘

’’یار اس چندے کے ڈبے میں ڈالنے ہیں۔‘‘
’’شرم کرو! ابھی چار سو روپے بریانی اور کولڈ ڈرنک میں خرچ کیے ہیں۔ مسجد کے لیے صرف دس روپے؟ کیا کریں گے مسجد والے اس دس روپے سے تمھارے؟‘‘

’’او بھائی، اللہ کے ہاں نیت کا اجر ہے، نوٹ کا نہیں۔ دس روپے دیتے ہو یا پھر چلیں؟ نیت کا ثواب تو مل ہی گیا ہے!‘‘
……………

’’ہاں لڑکا، دو چائے کا کتنا ہوا؟‘‘
’’چالیس روپے کا ایک اور دو کا اسّی‘‘
’’ابے کیا ہوگیا، دس روپے کی چائے کو چالیس کا بتا رہا ہے؟‘‘
’’صاب، دس روپے کا چائے آپ کا چڈی پہننے کی عمر میں ہوگا! اب تودس روپے کا نسوار بھی منہ میں رکھنے کو نہیں ملتا۔ ابھی کل ہی موچی لالہ سے نسوار خریدنے کو گیا، دس روپے دیا تو لیڈیز سینڈل اٹھا کر، اس کا گندا والا سائیڈ دکھا کر بولتا ہے کہ دس روپے میں یہ کھائے گا؟‘‘
……………
’’ٹک، ٹک، ٹک…، بھوک لگی ہے صاحب، کچھ کھانے کو دلادو!‘‘
’’کیا مصیبت ہے یار۔ گاڑی میں بیٹھ کر تو کچھ کھا پی ہی نہیں سکتے۔ جب دیکھو کوئی مانگنے والا شیشہ بجا کر ہاتھ پھیلائے، منہ ٹیڑھا کیے کھڑا ہے۔ یہ پانچ کا سکّہ پڑا ہوا ہے۔ دو اور بھگائو!‘‘
’’یہ لو اور اب نہ خود آنا نہ اور کسی کو مانگنے بھیجنا۔‘‘
’’ٹک، ٹک، ٹک…‘‘
’’بڑا ڈھیٹ ہے بھئی… اب کیا چاہیے تجھے؟‘‘
’’صاحب آپ کی مہربانی ہوگی، پانچ روپے اور دے دو۔‘‘
’’سالا پٹے گا! بھاگ یہاں سے!‘‘
’’صاحب اللہ آپ کو بہت دے گا۔ پانچ روپے اور دے دو، دس روپے ہو جائیں گے میرے پاس۔ وہ سامنے فٹ پاتھ پر چھوٹی بہن بیٹھی ہے۔ دس روپے اس کے پاس ہیں۔ بیس روپے میں ایک روٹی آجائے گی۔ ہم دونوں آدھی آدھی کھالیں گے۔ صاحب اللہ آپ کو بہت دے گا…‘‘

۔۔۔

ایک اور انکار
محمد عثمان جامعی
ڈھلتی شام۔
جاتی آوازوں کے پیچھے بند ہوتا دروازہ۔
میز پر دھری پیالیوں کے پیندوں سے لگی ٹھنڈی چائے۔
پلیٹوں میں بسکٹوں اور چپس کا چُورا۔
ادھ کھائے سموسے۔
بیسن کے اوپر لگے آئینے میں۔۔۔
پینتیسویں سال کا کشش سے محروم بُجھا چہرہ۔
میک اپ دھوتے پانی میں بہتے آنسو۔

۔۔۔

مذہب
کرن صدیقی، کراچی
نہ جانے اس کا اصل نام کیا تھا، لیکن سب اسے لالو کہتے تھے۔ وہ کون تھا کہاں سے آیا تھا کوئی نہیں جانتا تھا۔ بس اتنا علم تھا کہ وہ کوڑا چُنتا ہے اور انھی گلیوں میں کسی کونے کُھدرے میں کہیں پڑا رہتا ہے۔
’’اے لالو! آج مسجد میں بڑے پِیر صاب کے نام کا لنگر ہے چلے گا؟‘‘
سمیع نے آواز لگا ۔
’’ہاں چلوں گا!‘‘
رات کو دونوں نے خوب مزے لے کے لنگر کی بِریانی کھا ۔
کچھ دن گزرے کرسمس آیا، بڑی سڑک کے پاس بڑا سا گرجا گھر تھا۔ لالو بھی ایک دوست کے ساتھ کرسمس پارٹی میں گھس گیا، نہ صرف پیٹ بھر کے کھایا، بلکہ سب کی نظر بچا کر اپنے پرانے سے میلے کوٹ کی جیبوں میں بھی کھانے پینے کی چیزیں بھر لیں۔
لالو جہاں رہتا تھا وہاں سے کچھ دور ہندوئوں کی آبادی تھی۔ ایک دن وہاں بڑے سادھو جی آئے ۔ مندر میں بھنڈارا تھا۔ لالو بھی خاموشی سے بھجن میں بیٹھا تھا پھر بعد میں اُس نے بھی چنے کے چاول خوب پیٹ بھر کھا ۔ کرشن نے پوچھ لیا۔
’’اے لالو! تو مسجد چرچ ہر جگہ کی نذر نیاز میں جاتا ہے۔ اب تو یہاں مندر کا پرساد بھی کھا رہا ہے۔ تیرا مذہب کیا ہے؟‘‘
’’میرا مذہب۔۔۔ میرا مذہب تو بھوک ہے!‘‘

The post سارے رنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RhMneck

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...