Urdu news

Wednesday, 18 January 2023

پاکستان میں توانائی ضروریات 2030 تک 30 فیصد بڑھ جائیں گی، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہناہے کہ پاکستان سمیت وسطی ایشیائی علاقائی ممالک میں توانائی کی ضروریات 2030 تک 30 فیصد بڑھ جائیگی۔

چین کے علاوہ کاریک ممالک میں بجلی کے ترسیلی ڈھانچہ کوبہتربنانے کیلیے 25 سے لیکر49 ارب ڈالرتک کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور خطے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات کے تناظرمیں ان ممالک کو اپنے کاربن کے اخراج میں نمایاں کمی کرنی چاہیے اور صاف اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی طرف منتقلی کو تیز کرنا چاہیے.

اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ کاریک آئوٹ لک رپورٹ 2030 میں بتایاگیاہے کہ بڑھتی ہوئی معیشتوں اور آبادی کے ساتھ، وسطی ایشیا اورعلاقائی ممالک کو اپنی ترقی کے لیے مزید توانائی کی ضرورت ہے۔

خطے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات کے تناظرمیں ان ممالک کو اپنے کاربن کے اخراج میں نمایاں کمی کرنی چاہیے اور صاف اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی طرف منتقلی کو تیز کرنا چاہیے.

رپورٹ میں وسطی ایشیا اور قفقاز کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ملک منگولیا، پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کی معیشتوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

The post پاکستان میں توانائی ضروریات 2030 تک 30 فیصد بڑھ جائیں گی، ایشیائی ترقیاتی بینک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/YzR6Jlo

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...