Urdu news

Saturday, 21 January 2023

ملکی و غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، چینی مسافر گرفتار

 لاہور: کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چینی مسافر کو گرفتار کرلیا۔

لاہور ائیر پورٹ پر کی گئی کارروائی کے دوران چینی مسافر سے 35 لاکھ پاکستانی روپے، 1220چینی  ین ،28 لاکھ 20 ہزار انڈونیشین اور 44 ہزار ملائشین کرنسی برآمد کرلی گئی۔

حکام کے مطابق چینی مسافر اومان ائرلائن کے ذریعے انڈونیشیا جا رہا تھا۔ برآمد ہونے والی کرنسی کو کسٹمز حکام نے ضبط کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

The post ملکی و غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، چینی مسافر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jdIoLMy

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...